Tag: Arms recovered

  • آپریشن ردالفساد: مختلف علاقوں سے متعدد دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد: مختلف علاقوں سے متعدد دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    اسلام آباد / لاہور / بہاولپور : ملک بھر میں پوری قوت کے ساتھ آپریشن ردالفساد جاری ہے، اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے سہالہ کے مختلف علاقوں ڈھوک حیدر، ڈھوک ولایت اورچک مورہ میں سرچ آپریشن کرکے دو مشکو ک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جس میں 6ایس ایم جیز 7بارہ بور ،رائفلرز ، پسٹلز ،اور گولیاں شامل ہیں، بعدازاں زیرحراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیس نے بادامی باغ میں سرچ آپریشن کرکے تین افغانیوں سمیت بیس افراد کو گرفتار کرلیا۔ چشتیاں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے آٹھ افراد کو دھرلیا۔

    اس کے علاوہ بہاولپور میں بائیس مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور چار سو افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ لیاقت پور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے پانچ ملزمان کو حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگادیں۔

  • آپریشن ردالفساد: متعدد دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد: متعدد دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    اسلام آباد / راولپنڈی / چارسدہ : ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد میں متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، گرفتار شدگان سے خود کش جیکٹس ، دستی بم اور دیگر بھاری اسلحہ بھی ببرآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرسے فسادیوں کے خاتمہ کی مہم جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی۔ مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    چارسدہ بٹگرام میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی مبینہ شدت پسند گرفتارکرلیا گیا۔ پولس نے گرفتارملزم کی نشاندہی پر بارودی مواد برآمد کر لیا۔ چھاپہ مارکارروائی کے دوران مکان سے 2خودکش جیکٹ، 8 کلوبارود، دستی بم اور 73 ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کر لئے۔

    ۔پولیس نے برآمد ہونیوالے بارودی مواد کو اپنی تحویل میں لے کر مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ پیرمحل میں حساس ادارے اور پولیس نے چوبیس گھروں کی تلاشی لی اس دوران اکتالیس مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

    راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک غیر ملکی سمیت دو مشکوک افراد دھر لیے گئے،ملزمان سے بغیر کاغذات کے موٹرسائیکل بھی بر آمد کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی، کارروائی کے دوران چھ افراد حراست میں لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

  • رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں ایم کیو ایم لندن کے چار ملزمان بھی شامل ہیں،شیر شاہ سے ڈکیت گروہ بھی پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو حراست میں لے لیاہے، ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی ودیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    رینجرز کے مطابق سائٹ ایریا سے ایم کیو ایم لند ن کے 4 ملزما ن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں راشد، شاہد، گل محمد عرف گلو اور ایازاحمد عرف امتیاز شامل ہیں۔

    ترجمان ریننجرز کا کہنا ہے کہ ملز مان اورنگی ٹاؤن میں گٹکا فیکٹری بھی چلاتے تھے، اس کے علاوہ رینجرز نے شیرشاہ کے علاقے سے 5 ملزمان پر مشتمل ٖایک ڈکیت گروہ کو بھی گرفتارکیا ہے، ڈکیت گروہ میں مہتاب، شکیل، عرفان سرفراز اور طاہرخان نامی ملزمان شامل ہیں، مذکورہ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    دریں اثناء رینجرز نےشیرشاہ سے ایک بھتہ خور کو بھی حراست میں لیا ہے، رینجرز کے مطابق ملزم طاہرعلاقے میں بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سے منشیات اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی : وقت نہ دینے پربیوی نے شوہرکو گولی ماردی

    کراچی : وقت نہ دینے پربیوی نے شوہرکو گولی ماردی

    کراچی : وقت نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو گولی مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں بیوی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اس کو گولی مار دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    ملزمہ نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا ہے کہ اس کا شوہر شیرعلی اپنی دوسری بیوی کو زیادہ وقت دیتا تھا، جس کے باعث جھگڑا ہوا۔

    مزید پڑھیں : مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون ضمانت پر رہا

    اطلاعات کے مطابق زخمی شیرعلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے اوراس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

  • آپریشن ردالفساد : انیس افراد گرفتار، اسلحہ غیرملکی پاسپورٹ برآمد

    آپریشن ردالفساد : انیس افراد گرفتار، اسلحہ غیرملکی پاسپورٹ برآمد

    راولپنڈی / اسلام آباد/ اٹک/ سیالکوٹ/ لاہور/ قصور : سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیوں کے دوران انیس مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اسلحہ اور غیر ملکی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، ملک سے فسادیوں کا صفایا کیا جارہا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی،اسلام آباد، اٹک، سیالکوٹ، لاہور اور ،قصورمیں آپریشنز کئےگئے۔

    سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انیس مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں اسلحہ،گولیاں اور لیپ ٹاپ اور دیگرسامان برآمد ہوا۔

    گرفتار ملزمان سےغیر ملکی پاسپورٹ، نفرت انگیز مواد اور کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ خیبرایجنسی میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق چاغی میں افغانستان کے ساتھ سرحدی راستوں پرگشت بڑھا دیا گیا ہے اور چیکنگ پوائنٹس بھی قائم کردیئےگئے ہیں۔