Tag: arms sale to Israel

  • امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالرز کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

    امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالرز کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

    امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا اسلحہ اور بلڈوزرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز 3 ارب ڈالر کا اسلحہ، بلڈوزرز اور دیگر آلات اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دی گئی، جس میں غزہ پر استعمال ہونے والا امریکی ساختہ اسلحہ بھی شامل ہے۔

    امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو 2.4 ارب ڈالر کے باڈیزبم اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت پر دستخط کردیے ہیں جب کہ 675.7 ملین ڈالر کے دیگر بموں، کٹس اور 295 ملین ڈالر کے بلڈوزرز سمیت دیگر سامان فروخت کرنے کے معاہدوں پر بھی دستخط کردیئے گئے ہیں۔

    امریکی ڈیفنس ایجنسی کے مطابق امریکا اسرائیل کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے، یہ امریکی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے کہ اسرائیل کو اس کے دفاع کے لیے نہ صرف تیار کیا جائے بلکہ اس کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔

    ٹرمپ زیلنسکی دھواں دار ملاقات، کینیڈا، آسٹریلیا، یورپی ممالک نے کس کی حمایت کی؟

    امریکی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسرائیل کو مزید اسلحہ کی فروخت کے لیے پرعزم ہیں جس کی انہوں نے تفصیلی وضاحت دیتے ہوئے اسے اسرائیلی حکومت کی فوری ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کو ڈیفنس سروسز اور دیگر چیزوں کی فراہمی امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اس سے قبل بھی واشنگٹن 7.4 ارب ڈالر کے بم اور دیگر آلات کی فراہمی کی منظوری دے چکا ہے۔

  • اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری

    اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری

    امریکا نے اسرائیل کو سات اعشاریہ چار ارب ڈالر سے زائد مالیت کے میزائل، بم اور دیگر ہتھیاروں کے فروخت کی منظوری دے دی۔

    یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریٹو ایجنسی کا کہنا ہے محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو چھ اعشاریہ پچھتر ارب ڈالر مالیت کے بم، گائیڈنس کٹس اور فیوزز جبکہ چھاسٹھ کروڑ ڈالرکے ہیل فائر میزائلز فروخت کرنے کی منظوری دی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

    ڈی ایس سی اے کا کہنا ہے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت علاقائی خطرات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کو پورا کرے گی، بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو بیس ارب ڈالرکے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔

    سات اکتوبر 2023 کے حماس کے دہشت گرد حملے میں اسرائیل کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا جب کہ حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار سے زیادہ فسلطینی ہلاک ہوئے ہیں۔

    فریقین کے درمیان گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد تنازع میں تعطل آیا ہے جس کے نتیجے میں یرغمالوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔