Tag: Army

  • سمندر پار پاکستانیوں کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی

    سمندر پار پاکستانیوں کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی

    کراچی: سمندر پار پاکستانیوں نے مسلح افواج سے یکجہتی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے افواجِ پاکستان سے یک جہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے، اور 9 مئی کے واقعات میں شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی۔

    انگلینڈ، ترکی، بیلجیئم، جرمنی سمیت یورپ کے کئی ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں، جنوبی افریقہ میں بھی پاکستان آرمی کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

    ریلیوں میں گفتگو کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہیے۔

    شرکا نے کہا کہ پاکستان کی بات ہوگی تو ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ملک کی بقا کی خاطر کھڑے ہوں گے۔

  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج بلا لی گئی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج بلا لی گئی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج بلا لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے، فوجی کی تعیناتی چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے۔

    فوج کا آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاق میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کی کاپیاں چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی تھی، وفاقی کابینہ نے مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات اور عمران خان کی جانب سے اداروں اور قیادت کونشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

  • پاک فوج کی کاوشیں، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد حوصلہ افزا سرگرمیوں کا انعقاد

    پاک فوج کی کاوشیں، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد حوصلہ افزا سرگرمیوں کا انعقاد

    اسلام آباد: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں سے بلوچستان ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کرکٹ، فٹبال اور یوتھ فیسٹیول سمیت متعدد حوصلہ افزا سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، کھیل اور ثقافت کی بے شمار سرگرمیوں سے امن و خوش حالی کا یہ سفر مضبوط و مستحکم پاکستان کی دلیل بن گیا ہے۔

    اس سلسلے میں ضلع حَب اور نوشکی میں تقریری مقابلوں میں مختلف اسکولز اور کالجز کے 160 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، لسبیلہ کے فری میڈیکل کیمپس کے دوران مریضوں کی کثیر تعداد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

    ضلع کیچ، پنجگور، نوشکی اور ہرنائی میں فٹبال کے مختلف ٹورنامنٹ کھیلے گئے، جس میں ہزاروں تماشائی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

    ضلع چاغی بھی کھیلوں میں پیچھے نہ رہا، وہاں منعقد کیے گئے کرکٹ میچز میں سینکڑوں شائقین نے شرکت کی، جب کہ سبی میں یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد محظوظ ہوئی۔

    ضلع خاران اور ہرنائی میں ”میرا آئین میری آزادی کی ضمانت“ پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مختلف طبقاتِ فکر نے شرکت کی، ان کاوشوں کی وجہ سے صوبے کی عوام بھی پاک فوج اور فرنٹئیر کور کی کاوشوں کی معترف ہے۔

  • طوفانی بارشیں اور سیلاب: کراچی تا خیبر پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف

    طوفانی بارشیں اور سیلاب: کراچی تا خیبر پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف

    کراچی / پشاور / کوئٹہ: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبر تک فوجی افسران و جوان طوفانی بارشوں میں ریلیف اور ریسکیو مشن پر مامور ہیں، پاک فوج کی جانب سے تمام کور ہیڈ کوارٹرز کو فوری ہدایات جاری کی گئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں۔

    ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے اور زیر آب علاقوں کو کلیئر کرنے کے لیے فوج کو انتظامیہ کی بھرپور مدد کی ہدایت کی گئی تھی۔

    کراچی میں پاک فوج کی 388 ڈی واٹرنگ ٹیمز مصروف عمل ہیں، پاک فوج، رینجرز سندھ، ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کی ٹیمیں انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں راولپنڈی کور مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں ٹانک اور صوابی میں فلیش فلڈنگ کی صورتحال ہے، پشاورکور نے روڈ شندور چترال کو ٹریفک کے بہاؤ کے لیے کھولنے میں انتظامیہ کی مدد کی۔

    صوبہ بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں 400 افراد کو سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا، کوئٹہ کور نے ہر ضلع میں ایک رابطہ افسر مقرر کیا ہے۔ رابطہ افسر پی ڈی ایم اے اور سول انتظامیہ کے ساتھ آپریشن میں مصروف عمل ہے۔

    قراقرم ہائی وے، جگلوٹ اسکردو روڈ اور بابوسر شاہرائیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک تھیں جنہیں ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے، ایف سی این اے ٹروپس ضلع غذر میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔

  • روس امن چاہتا ہے یا جنگ؟ خود فیصلہ کرے، امریکہ

    روس امن چاہتا ہے یا جنگ؟ خود فیصلہ کرے، امریکہ

    برسلز : امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے برسلز میں روس نیٹو کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کا خیال ہے کہ روس کو کشیدگی میں کمی اور محاذ آرائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، اس ہفتے دوطرفہ اور کثیرالجہتی مصروفیات کی تیز رفتاری یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ اور ہمارے اتحادی اور شراکت دار ہمارے ارادوں کی تصدیق کرتے ہیں۔

    شرمین نے زور دیا کہ روس کو ایک سخت انتخاب کرنا ہے اور وہ یہ کہ تناؤ اور سفارت کاری یا محاذ آرائی وہ کیا چاہتا ہے؟ اور اس کے نتائج سے ہم واقف ہیں۔

  • کویتی خواتین کے لئے تاریخی دن، بڑا اعلان کردیا گیا

    کویتی خواتین کے لئے تاریخی دن، بڑا اعلان کردیا گیا

    کویت سٹی: کویت میں خواتین نے اپنا لوہا منوالیا، جس کے باعث ان پر ملک کے اہم ترین ادارے میں خدمات سرانجام دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    کویت حکومت کے مطابق خواتین کو فوج میں طبی اور امدادی کاموں میں خدمات انجام دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

    کویت کے فوجی ذرائع نے بھی ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد زبیر العلی الصباح نے کویتی خواتین کی قومی فوجی سروس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے سے متعلق وزارتی فیصلہ جاری کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں خواتین طبی اور فوجی امداد کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دینگی۔

    فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ کویتی خواتین نے کئی شعبوں میں اپنی کامیابیوں کو ثابت کیا ہے، انہوں نے فوج میں سخت حالات میں کام کرنے کے لئے کویتی خواتین کی صلاحیت کے بارے میں اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020: قانونی چارہ جوئی کیلئے نئے پروگرام کا آغاز

    کویت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے یہ بڑی پیش رفت قرار دی جارہی ہے، اس سے قبل سال دو ہزار پانچ خواتین کو ووٹ ڈالنے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کا بل منظور کیا گیا تھا،چار سال بعد چار خواتین امیدواروں نے پچاس میں سے چار پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

    بعد ازاں سال دوہزارآٹھ میں سعد عبداللہ اکیڈمی فارسیکورٹی سائنسز نے کویتی پولیس فورس میں خواتین کی شمولیت کے دروازے کھول دیئے تھے، اسی سال مئی میں سات نئی خواتین ججوں کو شامل کیا گیا تھا جس کے بعد کویت میں خواتین ججوں کی تعداد 15 ہوگئی تھی۔

  • کراچی کو 5 سالوں کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

    کراچی کو 5 سالوں کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

    کراچی : چیئرمین بی ایم جی سراج قاسم تیلی نے کراچی کو 5سالوں کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا صر ف فوج کی نگرانی میں ہی کراچی کے انفرااسٹرکچر مسائل کا حل ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر نے کراچی کو 5سالوں کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کاکراچی کوصاف ستھرا کرنے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، کراچی کو بہتر بنانا ہے تو 5سال تک فوج کو سونپ دیا جائے۔

    سراج تیلی کا کہنا تھا کہ صر ف فوج کی نگرانی میں ہی کراچی کےانفرااسٹرکچرمسائل کا حل ممکن ہے، 20 سے 25سال بعد وفاق کی کراچی کیلئے اچھا کرنے کی نیت خوش آئند ہے، 20سالوں میں کراچی کو نظر اندازکرنا تباہ کن صورتحال کابنیادی سبب ہے۔

    چیئرمین بی ایم جی نے کہا ہے کہ  90کی دہائی سے برسر اقتدار سیاسی جماعتیں کسی ہمدردی کی مستحق نہیں، کراچی میں صفائی مہم کے آغاز کو صرف 2دن ہی گزرے ہیں، این ڈی ایم اے، ایف ڈبلیو او کی محنت کی وجہ سےفرق صاف ظاہرہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہر کونے کو ہنگامی بنیادوں پر کچرے سے صاف کرنا ہوگا، ین ڈی ایم اے،ایف ڈبلیو او کو روڈ نیٹ ورک بہتر بنانے کا ٹاسک بھی دیا جائے، کراچی والوں اورکاروباری برادری کاانتظامیہ کی صلاحیتوں پراعتماد ختم ہوچکا۔

    سراج تیلی نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ کراچی کو درپیش مشکلات کم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

  • پاک فوج نے بالتورو گلیشیئر سے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

    پاک فوج نے بالتورو گلیشیئر سے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

    اسلام آباد: پاک فوج کے پائلٹس نے بالتورو گلیشیئر پر پھنسے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بالتورو گلیشیئر پر ریسکیو آپریشن کیا اور 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں میں ایک امریکی اور ایک فن لینڈ کی شہری شامل ہے۔

    چند روز قبل نانگا پربت میں پھنسی فرانسیسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے کارنامے پر پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ میڈلز سے بھی نوازا گیا تھا۔

    میڈلز دینے کی تقریب آرمی میوزیم میں ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر فوجی حکام نے شرکت کی۔ فرنچ جوائنٹ فورس بحر ہند کے کمانڈر نے پائلٹس کو فرنچ نیشنل ڈیفنس برانز میڈل سےنوازا۔

    پاک فوج کے پائلٹس نے فرنچ کوہ پیما مس الزبتھ کو 2018 میں نانگا پربت میں سخت ترین موسمی حالات میں ریسکیو کیا تھا۔

  • جرمن وزیر کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے خصوصی ملاقات

    جرمن وزیر کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے خصوصی ملاقات

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جرمنی کے فارن آفس کے وزیرمملکت مسٹرنیلز نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر مملکت نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ دریں اثنا جرمن وزیرمملکت نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدبا جوہ سے نیٹو کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے ملاقات کی تھی اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

    پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ڈی جی نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، اور پاکستان کی عسکری طاقت کو بھی سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر اہم گفتگو ہوئی۔

  • اتحادی افواج ایرانی سرگرمیوں سے پریشان ہیں: نیٹو

    اتحادی افواج ایرانی سرگرمیوں سے پریشان ہیں: نیٹو

    برسلز: نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ عراق میں ہمارے مشن کا مقصد داعش اور دہشت گردی روکنا ہے، اتحادی ایرانی سرگرمیوں سے پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نیٹوسیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس مشن کا مقصد عراقی فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانا بھی ہے۔ امریکا کی جانب سے سلیمانی کے قتل پر نیٹو کو بریفنگ دی گئی، البتہ تشویش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو روکنا ضروری ہے، ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے بھی روکنا ہوگا، نیٹو کا اتحاد مضبوط ہے، ایران کی دہشت گرد گروہوں کی حمایت پر اتحادیوں کو تشویش ہے۔

    جنرل سلیمانی سے متعلق غلط معلومات دینے پر ایک شخص گرفتار

    خیال رہے کہ 3 جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افرادجاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کو میزائل سے نشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔

    اس حملے کے بعد مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں۔

    ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، جنرل سلیمانی کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔