Tag: Army Act Amendment

  • آرمی ایکٹ پر مفاہمت کی فضا کی جھلک سینیٹ میں بھی نظر آئے گی،  فردوس عاشق اعوان

    آرمی ایکٹ پر مفاہمت کی فضا کی جھلک سینیٹ میں بھی نظر آئے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی عوام قومی معاملات اور ملکی مفاد کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، امید ہے آرمی ایکٹ پر مفاہمت کی فضا کی جھلک سینیٹ میں بھی نظر آئے گی۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر سیاسی قوتوں کا اتحاد اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دارہے، سیاسی ہم آہنگی اورقومی یکجہتی کامظاہرہ دشمن قوتوں کےلیے واضح پیغام ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام قومی معاملات اور ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، خطے کی موجودہ صورتحال اور ملکی مفاد میں ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو مزید آگے بڑھانا ہے، امید ہے مفاہمت کی فضا کی جھلک سینیٹ میں بھی نظر آئے گی۔

    اس سے قبل اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے قومی سلامتی کے ضامن ہیں، آرمی ایکٹ جیسے اہم قومی مسئلے پر سینیٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

    اپوزیشن کی تمام جماعتیں محب وطن اور اتحاد کی ضامن ہیں۔ دفاع سے جڑے معاملات کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے، اداروں کو سیاست زدہ بنانے کا رجحان ختم ہونا چاہیے۔

  • آرمی ایکٹ ترمیم : ن لیگ نے وہی فیصلہ کیا جو ان کو کرنا چاہیے تھا، غلام سرور خان

    آرمی ایکٹ ترمیم : ن لیگ نے وہی فیصلہ کیا جو ان کو کرنا چاہیے تھا، غلام سرور خان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیم پر ن لیگ نے وہی فیصلہ کیا ہے جو ان کو کرنا چاہیے تھا، تمام سیاسی جماعتیں بھی غیر مشروط حمایت کریں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، غلام سرور خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے، آرمی ایکٹ ترمیم پر ن لیگی رہنماؤں نے وہی فیصلہ کیا ہے جو ان کو کرنا چاہیے تھا.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ دوستوں نے بتایا ہے کہ حمایت کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پہلے ہی بڑی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ آج نماز جمعہ سے پہلے آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا جائے گا، بعد ازاں بل کو سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آج رانا ثناءاللہ کا بیان سن کر بڑی خوشی ہوئی، بتایا جائے کہ ن لیگ نے رانا ثناءاللہ کو ترجمان کیوں بنادیا ہے؟۔