Tag: Army acts

  • خصوصی عدالتوں کا قیام: آئین اورآرمی ایکٹ میں ترمیم

    خصوصی عدالتوں کا قیام: آئین اورآرمی ایکٹ میں ترمیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے لئے دی گئی تمام ترتجاویز پراتفاقِ رائے ہوچکا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتوں کا قیام آئین اورآرمی ایکٹ میں ضروری ترامیم کرکے عمل میں لایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے 17 دسمبر کو کئے گئے اعلانات پرعملدر آمد کا وقت آگیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوںکا قتلِ عام کرنے اوران کے گلے کاٹنے والوں کا احتساب خصوصی عدالتوں میں ہوگا۔

    انہوںنے بتایا کہ آئین میں ترامیم کا بل آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انہوںنے سابق صدر آصف علی زرداری کے کردار کو بھی سراہا۔

    پرویز رشین نے مزید کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اییک انتہائی اہم دن ہے اور اسے ایک تاریخ ساز دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کر لیا

    وزیرِاعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت آرمی ایکٹ میں تبدیلی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا۔

    ملک میں دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے وزیرِاعظم نواز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترامیم پر مشاورت اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے بعد سویلین کا مقدمہ بھی ملٹری کورٹس میں چل سکے گا، ساتھ ساتھ فرقہ ورانہ اور مذہبی بنیادوں پر قتل و غا رت گری دہشتگردی کے زمرے میں شمار کیا جا ئے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تجویز پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر چوہدری اعتزاز حسن نے پیش کی تھی ، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونیوالے اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔