Tag: Army caps

  • بھارتی ٹیم فوجی کیپ : پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، سخت کارروائی کا مطالبہ

    بھارتی ٹیم فوجی کیپ : پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، سخت کارروائی کا مطالبہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے فوجی کیپ پہننے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کیخلاف کارروائی کی جائے، پاکستان نے کھیل کو ہمیشہ سیاست سے الگ رکھا ہے۔

    یہ بات پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو لکھے گئے خط میں کہی ہے، چیئرمین پی سی بی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی کیپ پہننے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھاتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا طرز عمل کھیل کے لئے مناسب نہیں ہے البتہ پاکستان نے کھیل کو ہمیشہ سیاست سے الگ ہی رکھا ہے، بھارت کھیل کو سیاست کا شکار نہ کرے، بھارت نے آئی سی سی سے اجازت کسی اور چیز کیلئے لی لیکن عمل کچھ اور کیا۔

    پی سی بی کے ارسال کردہ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی سی سی جس طرح ماضی میں عمران طاہر اور معین علی کے خلاف کارروائی کرچکا ہے اسی طرح بھارت کیخلاف بھی کارروائی کی جائے،حکومتی سطح پر بھی بھارتی ٹیم کے طرز عمل کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم بھی مودی کے جنگی جنون میں‌ مبتلا ہوگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم نے ایک میچ فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلا تھا۔ میچ سے قبل سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھارتی ٹیم میں فوجی ٹوپیاں تقسیم کی تھیں۔

     اس حوالے سے بھارتی بورڈ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ٹیم کی جانب سے پلوامہ حملہ میں ہلاک ہونے والے چالیس فوجی جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیلئے تھا۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم بھی مودی کے جنگی جنون میں‌ مبتلا ہوگئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم بھی مودی کے جنگی جنون میں‌ مبتلا ہوگئی

    رانچی: بھارتی کرکٹ ٹیم بھی مودی کے جنگی جنون میں‌ رنگ گئی، کرکٹ‌کا حسن گہنا دیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں‌ایک ایسا افسوس ناک منظر سامنے آیا، جس نے کرکٹ کے حسن کو شدید متاثر کیا.

    بھارتی ٹیم بھی نریندی مودی کے پروپیگنڈے کا شکار نظر آئی. سابق بھارتی کپتان دھونی نے تمام کھلاڑی میں آرمی کیپ تقسیم کیے.

    آخر میں ویرات کوہلی نے دھونی کو آرمی کیپ دیا، تمام کھلاڑی ان ہی کیپس کو پہن کے پریکٹس کرتے رہے.

    پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے والے بھارت کے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پلوامہ حملے کے متاثر کو جائے گا.

    گو بھارت میں‌کو سراہا گیا، مگر سنجیدہ حلقوں کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ کو اس نوع کی سرگرمیوں سے پاک رکھا جائے.

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو فوجی کیپ لےڈوبی


    بھارتی فوجی کیپ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کسی کام نہیں آئی۔ آسٹریلیا نے بھارتیوں پر سرجیکل اسٹرائیک کر دی،  32 رنز  سے ہرا دیا۔

    ویرات کوہلی نےہیلمٹ پہن کرسنچری بنائی،فوجی ٹوپی پہن کروکٹ گنوائی، باقی کھلاڑی بھی جادو نہیں جگا سکے۔