Tag: army cheif gen qamar bajwa

  • پاک فوج بہترین تربیت اور فزیکل فٹنس کا حامل ادارہ ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    پاک فوج بہترین تربیت اور فزیکل فٹنس کا حامل ادارہ ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج بہترین تربیت اور فزیکل فٹنس کی حامل ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں پیسز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے پیسز کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی، جس میں آرمی چیف نے گیریژن افسران سے خطاب کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود جنگجو مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں، جنگجو مہارتوں کے لئے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج بہترین تربیت اور فزیکل فٹنس کی حامل ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مہارتوں کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے، گوجرانوالہ کور کی ٹیم نے چیمپئن شپ جیتی، انجینئر سینٹر کی ٹیم نے نوجوان سپاہیوں کی چیمپئن شپ جیتی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی مشقوں کے میکانکی فارمیشن کا بھی جائزہ لیا اور افسران سے جنگی ماحول، چیلنجز اور ردعمل پر تفصیلی گفتگو کی۔

  • پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں،آرمی چیف

    پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا یوم خواتین پر کہنا ہے کہ پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں، مسلح افواج میں خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج میں خواتین اپنابھرپورکرداراداکررہی ہیں، شہداکےاہل خانہ سےتعلق رکھنےوالی خواتین کابہت بڑاکردارہے اور پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ مسلح افواج کےآئیٹی،انجینئرنگ،کمیونیکشن ،قانون اورآئی ایس پی آرکاحصہ ہیں، انھوں نے پیراجمپزکرکےبھی تاریخ رقم کی اور مسلح افواج میں رہ کرخواتین وطن کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خواتین کےعالمی دن پرمحترمہ فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی جدوجہد میں فاطمہ جناح قائداعظم کے ساتھ کھڑی رہیں، ملک کی ترقی کے لیے خواتین کوبھی کردارادا کرنا ہے، خواتین کو محفوظ، سازگارماحول فراہم کرنے کےعزم کودہراتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل باجوہ کا راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ

    آرمی چیف جنرل باجوہ کا راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، کور کمانڈر راولپنڈی  نے سربراہ پاک فوج کو تمام تر تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر پہنچے تو کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی نے اپنی بریفنگ میں آرمی چیف کو ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری اور ایل اے سی پر تیاریوں سے آگاہ کیا، آرمی چیف جنر قمر باجوہ نے پاک فوج کی تیاریوں اور مستعدی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا تھا، آرمی چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں‌ ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف، سربراہ پاک فضائیہ ملاقات، بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دینے پر اتفاق

    مسلح افواج کے دونوں سربراہان نے خطرے کی صورت میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے رد عمل کی تیاریوں کو سراہا۔ سربراہان نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

  • دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، آرمی چیف

    دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، آرمی چیف

    ٹیکسلا : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتیوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیو ی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایچ آئی ٹی کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا ۔

    آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے رفتار تیزکی جائے، دفاعی صنعت کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔