Tag: army cheif general bajwa

  • کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، آرمی چیف

    کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت ہوناچاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کیا۔

    آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اور غیر انسانی فوجی محاصرہ بدستور جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جبکہ جغرافیائی اورآبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش جاری ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے خطے کی سیکیورٹی کوشدیدخطرات لاحق ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت ہوناچاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

    خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2سال ہو گئے،اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ، اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور ٹریفک بھی روک دی گئی جبکہ رات 8 بجکر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔

  • پاک فوج برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات  کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

    پاک فوج برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے سے ملاقات میں کہا پاک فوج برطانیہ کےساتھ اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک جنرل سر پیٹرک نکولس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برطانوی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف ،امن کے لیے کوشش پر پاک فوج کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے کہا پاک فوج برطانیہ کےساتھ اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سری لنکن فوج کے کمانڈر جنرل شوندرا سلوا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا تھا ، جہاں دونوں فوجی سربراہان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی سربراہان نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےازبک حکومتی وفد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےازبک حکومتی وفد کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ازبک حکومتی وفد سے ملاقات کی ، ازبک وفد نے خطےمیں دیرپاامن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں گرانقدرہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبک حکومتی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، وفد کی قیادت ازبک صدر کے سیکرٹری سیکورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل مخدوموف وکٹر ولادی میر وچ کر رہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک حکومتی وفد سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ازبک وفد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں گراں قدر ہے۔ خطے میں دیر پا امن کیلئے پاک فوج کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

    ازبک وفد نے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی ،تجارت اورفوجی تعاون کومزید کوبڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیک خواہشات کے اظہار پر ازبک وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون اورامن استحکام کیلئے پھرتعاون کرتا رہے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں وہ  24 ملکی مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ‘ کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔

    دورے کے دوران  آرمی چیف نے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان سمیت سعودی سول وفوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں اور اہم علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • خواتین یونیفارم  میں ہوں یا گھرمیں ان کا کردار قابلِ فخرہے،آرمی چیف

    خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھرمیں ان کا کردار قابلِ فخرہے،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خواتین کے عالمی دن پر کہنا ہے کہ خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھرمیں ان کا کردار قابلِ فخرہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں خواتین کاخصوصی کردار اور ذمہ داری ہے ہمیں خواتین کے کردار پر فخر ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھرمیں ان کا کردار قابلِ فخرہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن نہایت جوش و جذبے اور ادب و احترام سے منایا جارہا ہے۔

    خواتین نے دنیا کے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا۔ خواتین کی معاشرے میں اسی اہمیت کواجاگرکرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔