Tag: army cheif general qamar bajwa

  • مسیحی برادری نےقیام پاکستان اورملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکیا،آرمی چیف

    مسیحی برادری نےقیام پاکستان اورملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکیا،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نےقیام پاکستان اورملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکیا، مادروطن کےدفاع کیلئےمسلح افواج میں مسیحی برادری کاگرانقدرکردارہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ پہنچے ، جہاں چرچ انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد ددیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نےقیام پاکستان اورملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکیا، مسیحی برادری تعلیم،صحت اورعوامی بہبودمیں بھی حصہ لےرہی ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مادروطن کےدفاع کیلئےمسلح افواج میں مسیحی برادری کاگرانقدرکردارہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی بھی آرمی چیف کےساتھ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا وزیراعظم کو اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقےسےحل کرنے کا مشورہ

    آرمی چیف کا وزیراعظم کو اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقےسےحل کرنے کا مشورہ

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں حساس ترین حالات کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انتہائی اہم رابطہ ہوا ہے۔

    آرمی چیف نے مشورہ دیا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں جانب سے تشدد ملکی مفاد میں نہیں۔

    یاد رہے کہ 20 روز سے جاری اسلام آباد میں آج دھرنا ختم کرنے کی آخری ڈیڈلائن کے  بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا، جس
    کے نتیجے میں مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن‘ پتھراؤ سےمتعدد اہلکارزخمی


    جھڑپوں اور ہنگامہ آرائی سے 140 افراد زخمی ہوئے جبکہ 6 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ۔

    اسلام آباد دھرنے کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی احتجاج شروع کردیا گیا ۔


     آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، آرمی چیف

    پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، آرمی چیف

    تہران : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  کا کہنا ہے کہ  پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، پاکستان، ایران برادر ممالک اور تاریخی ثقافت کے حامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ ایران کے دورے پر ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایران کے صدرحسن روحانی ، وزیر خارجہ جواد ظریف اور ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری سے اہم ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں اورکامیابیاں کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان مثبت کرداراداکررہا ہے۔

    ملاقاتوں میں باہمی تعاون اوررابطوں کومزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اوردوستی کی سرحد ہے، بہترسیکیورٹی منیجمنٹ سے دہشتگردی سے مؤثر طورپر نمٹاجا سکتا ہے ، پاکستان، ایران برادر ممالک اور تاریخی ثقافت کے حامل ہیں۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری سے بھی ملاقات کی اور افغان صورتحال، خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے پا ک ایران سرحد پر بہترسیکیورٹی انتظامات پرزوردیا جبکہ سرحدی سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

    ایرانی قیادت نے د ورہ ایران پرآرمی چیف کاشکریہ ادا کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے د ورہ ایران پر آرمی چیف کاشکریہ ادا کیا جبکہ تہران میں جی ایچ کیو آمد پر جنرل باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور آرمی چیف نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔