Tag: army cheif general qamar javed bajwa

  • وقت آگیا ہے کہ معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے ایک قوم بن کرسوچیں ، آرمی چیف

    وقت آگیا ہے کہ معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے ایک قوم بن کرسوچیں ، آرمی چیف

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا مشکل فیصلے نہ کرنےکی وجہ سے مشکلات بڑھیں، وقت آگیا ہے کہ ایک قوم بن کر سوچیں، معاشی کاوشیں کامیاب بنانے کیلئے سب کواپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کیا۔

    آرمی چیف اپنے خطاب میں کہا قومی اہمیت کےامورپرکھل کر بات چیت ضروری ہے، حکومت واسٹیک ہولڈرز کی قومی اہمیت پربات چیت ضروری ہے، ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں۔

    جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا ہم اس وقت مشکل معاشی صورتحال سےگزررہےہیں، ہم سب کو اپنی ذمے داریاں نبھانے کی ضرورت ہے، تاکہ مشکل حکومتی اقدامات کامیاب ہوسکیں، وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔

    سربراہ پاک فوج نے کہا مشکل معاشی حالات سے متحد ہوکر نکلنا پڑے گا، معاشی خود مختاری کے بغیر کوئی دوسری خود مختاری ممکن نہیں، ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں، معاشی کاوشیں کامیاب بنانے کے لئے سب کو ذمے داری پوری کرناہوگی۔

    ان کا کہنا تھا انشااللہ ہم ان مشکلات سےسرخروہوکرنکلیں گے، مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھیں، مشکل معاشی صورتحال مالیاتی بدانتظامی کا نتیجہ ہے، مسلح افواج نے اقتصادی محاذ میں اپنا حصہ ڈال دیا اور بجٹ میں سالانہ اضافہ نہیں لیا۔

    آرمی چیف نے کہا معیشت کو سدھرانےکیلئے مشکل فیصلے کرنے ہونگے ، مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں، معیشت اور سیکیورٹی کا آپس میں گہرا تعلق ہے ، اس وقت مشکل اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے ، مشکل معاشی حالات سے نکلنا کسی اکیلے شخص کے بس کی بات نہیں۔

    جنرل قمرجاویدباجوہ نے مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سے نکلنے کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئےاپنی ذمہ داریاں نبھاناہوگی۔

  • آرمی چیف کرتارپورکوریڈور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کرتارپورکوریڈور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کرتارپور کوریڈور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کرتاپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈورکی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں اور وہ آج کرتاپور کوریڈورکا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ڈیرہ دربار صاحب شکر گڑھ میں خصوصی تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

    اس موقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےہیں ، بیس فٹ چوڑ ااورساٹھ فٹ لمبا اسٹیج تیارکیاگیاہے،  جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے سینتیس سے زائد کیمرے لگائے گئےہیں جبکہ گردوارہ کرتارپورصاحب میں آنے جانے والے راستے کی مانٹرینگ کی جائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کی دعوت پران کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو کام اکہتربرس میں نہ ہو سکا وہ تین ماہ میں ہی ہوگیا، مسئلے جنگوں سے نہیں مذاکرات کی میز پر حل کیے جاتے ہیں، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار عمران خان جیوے۔

    سکھ برادری خوشی نہال ہیں، ڈیرہ دربارصاحب پر موجود سکھوں کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل باجوہ ساری دنیا کے سکھوں کے بھی ہیرو بن گئے ہیں۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سدھو نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے کرتارپوربورڈرکھولنے کی درخواست کی تھی۔

  • قومی سلامتی اجلاس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

    قومی سلامتی اجلاس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے آرمی چیف کو دورہ چین سے متعلق آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ چین پربھی بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے آرمی چیف کو دورہ چین سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

    اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعت کے دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قو می سلامتی کمیٹی اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں عسکری قیادت،انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں داخلی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ‌جاری

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین سے متعلق ارکان کو اعتماد میں لیں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کا امکان ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت افغان مصالحتی امن عمل سے متعلق امورزیر غور آئیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے، دورے کے موقع پر عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں