Tag: army chief Gen Bajwa

  • وزیراعظم کا ملکی دفاع کیلیے جانوں کی قربانی دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش

    وزیراعظم کا ملکی دفاع کیلیے جانوں کی قربانی دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں ملکی دفاع کےلیےجانوں کی قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دشمن کے بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک فوج کےپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی داخلی وخارجی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    دوران ملاقات پاکستان میں حالیہ پرتشددواقعات روکنےکیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے ملکی دفاع کےلیےجانوں کی قربانی دینےوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دشمن کےبزدلانہ کارروائیوں کےخلاف پوری قوم متحدہے۔

    وزیراعظم نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، کور ہیڈکوارٹر کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، کور ہیڈکوارٹر کا دورہ

    لاہور : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکورہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے حاضر سروس اور ریٹائرڈفوجی افسران سے ملاقات کی، جنرل (ر)راحیل شریف بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ لاہورپہنچ گئے، جہاں انھوں نے کورہیڈکوارٹرمیں حاضر سروس اور ریٹائرڈفوجی افسران سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، سیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیا اور امن کیلئےکوششوں،درپیش چیلنجزپربھی روشنی ڈالی۔

    ترجمان کے مطابق شرکا نے آرمی چیف کومختلف پہلوؤں پرتجاویزدیں، جنرل (ر)جہانگیرکرامت،جنرل (ر)احسن سلیم ، جنرل (ر)طارق مجید،جنرل (ر)راشد محمود،جنرل (ر)راحیل شریف ملاقات میں شریک تھے۔

    مزید پڑھیں : کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

    یاد رہے عید الاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کادرس دیتی ہے، ایک سپاہی سےزیادہ قربانی کےاس سبق کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔

  • آرمی چیف کا  شیخ رشید کو 2  ہفتے مکمل آرام کا مشورہ

    آرمی چیف کا شیخ رشید کو 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوروناوائرس سےصحتیاب وزیرریلوے شیخ رشید کودو ہفتے مکمل آرام کامشورہ دے دیا، شیخ رشید نے کہا صحت سے متعلق میرے لئے آپ کی کاوشوں کوہمیشہ یادرکھوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شیخ رشیدکی خیریت دریافت کرتے ہوئے کورونا سے صحتیابی پر مبارکباد دی۔

    آرمی چیف نے شیخ رشیدکو2ہفتےمکمل آرام کا مشورہ دیا ، جس پر شیخ رشید نے کہا ملٹری اسپتال کےانتظام بہترین تھے،ڈاکٹرز،اسٹاف نےبہت خیال رکھا، صحت سےمتعلق میرےلئےآپ کی کاوشوں کوہمیشہ یاد رکھوں گا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہو کر آج گھر منتقل ہوئے ، شیخ رشید احمد 11 جون سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    مزید پڑھیں : شیخ رشید نے کرونا وائرس کو مکمل شکست دے دی

    7 جون کو شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے، تاہم طبیعت خراب ہونے پر وہ ملٹری اسپتال منتقل ہو گئے تھے، شیخ رشید کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا، منفی آنے پر انھیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

    اسپتال رخصتی سے قبل شیخ رشید نے اسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے اور ان کو حوصلہ دینے پر عملے کی تعریف کی۔ جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے وزیر ریلوے کو صحت یاب ہونے پر گل دستے پیش کیے۔

    ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو چند روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ شیخ رشید صحت یاب ہو گئے، قوم کی دعاؤں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں۔

  • دورہ کابل ، آرمی چیف کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات

    دورہ کابل ، آرمی چیف کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات

    کابل: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچ گئے، اس دورے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے افغان صدراشرف غنی سےملاقات کی ، ملاقات میں امن وامان کی صورتحال، سرحدی امور اور دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    یاد رہے گزشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کی تھی ، جس میں افغان مفاہمتی عمل اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں افغان امن عمل میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ مشترکہ اہداف کے حصول کیلیےمل کر کام جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے رواں سال فروری کے اختتام پر امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، امن معاہدہ 4نکات پر مشتمل تھا، معاہدے کے مطابق امریکا14ماہ میں افغانستان سے تمام فوجی واپس بلالے گا، افغان سرزمین امریکا اور اتحادیوں پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

    مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکا افغانستان کی علاقائی سالمیت کیخلاف طاقت کے استعمال سے بھی باز رہے گا، امریکا معاہدے کے 135دن کے اندر فوجیوں کی تعداد 8600 تک لائے گا۔

  • پاکستانی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، آرمی چیف

    پاکستانی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کوکوئی ہرانہیں سکتا، پاک فوج ملک کی خدمت اورحفاظت کرتی رہےگی۔

    اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں اسپیشل کورکمانڈرکانفرنس ہوئی ، کورکمانڈرزنےاپنےاپنےہیڈکواٹرزسےوڈیوکانفرنس کےذریعےشرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  اسپیشل کورکمانڈرکانفرنس کاون پوائنٹ ایجنڈا کوروناتھا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم کوکوئی ہرانہیں سکتا، پاک فوج ملک کی خدمت اورحفاظت کرتی رہےگی۔

    یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ در حقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

    مزید پڑھیں :کروناوائرس: آرمی چیف جنرل باجوہ کا قوم کے نام پیغام

    آرمی چیف  کا کہنا تھا کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، پہلے ذمہ دار شہری بننا ہے تاکہ اجتماعی سطح پر کوششیں کامیاب ہوسکیں، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرے ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہوگی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ  کوئی بھی خطرہ ذمہ دار، پُر عزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا چین نے کردکھایا، انفرادی نظم و ضبط، باہمی تعاون اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا اس میں ہی قومی کامیابی ہوگی۔

    خیال رہے  پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے۔

  • آرمی چیف کا ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار

    آرمی چیف کا ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کادستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پررنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کا دستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے، اسپیشل ریسکیو، ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل سہولتیں بھی تیار ہیں۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا تھا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے ترکی میں 6.8 کی شدت کےزلزلے سے18 افرادہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں، کئی افرادملبے تلےدبےہوئےہیں۔

    ترکی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذہے،زمین بوس عمارتوں سے لاپتہ افرادکی تلاش کیلئےریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ زلزلےکےباعث ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنےکا واقعہ بھی پیش آیا۔

    انتظامیہ کےمطابق زلزلےکی گہرائی دس کلومیٹرتھی، زلزلےکےجھٹکےایران ،شام اورلبنان میں محسوس کئےگئے۔

  • آرمی چیف جنرل باجوہ کی ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل باجوہ کی ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ملاقات

    ریاض : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریاض میں ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں ابوظبی کے دورے پر ہیں، انہوں نے ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔

    اس حوالے سے اماراتی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عسکری تعلقات سمیت دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں عسکری میدان میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

  • آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی

    آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نےکل کورکمانڈرزکانفرنس طلب کرلی ، جس میں بھارت کےغیرآئینی قدم،ایل اوسی صورتحال اور بھارت کے کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپورجواب دینے پرغور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نےکل کورکمانڈرزکانفرنس طلب کرلی ہے ، کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی قدم، ایل اوسی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ بھارت کے کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

    خیال رہے گذشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

    اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں ہر طرح کا اخلاقی اختیار کھو چکا ہے، کشمیر میں فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت جلتی پر تیل کا کام کرے گی، پاکستان افغان امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، ایسے وقت میں بھارتی جارحیت قابل افسوس ہے۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن سبوتاژ ہو رہا ہے، بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، عالمی رہنماؤں کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف دلانا ہوگی۔

  • آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، مشترکہ مقاصد کے لئے تعاون پر اتفاق

    آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، مشترکہ مقاصد کے لئے تعاون پر اتفاق

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے، جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان  کی موجودہ صورتحال سے متعلق امورپر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات میں پاک امریکہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے تعاون اور اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے گا، فروغ امن کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کرے گا۔ زلمےخلیل زاد نے قیام امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ مریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، اس دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔

    زلمے خلیل زاد نے پاکستانی حکام کو افغان مفاہمتی عمل میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا، انہوں نے افغان امن عمل کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات کی۔

    افغان امن عمل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں: وزیر اعظم کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

    ملاقاتوں میں پاکستان کے تعاون، آئندہ کے مثبت اقدامات پر بھی توجہ مرکوز رہی، زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

  • آرمی چیف نے11دہشت گردوں کی سزائے موت اور 3 دہشت گردوں کی عمر قید میں توثیق کردی

    آرمی چیف نے11دہشت گردوں کی سزائے موت اور 3 دہشت گردوں کی عمر قید میں توثیق کردی

    راولپنڈی: معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے قتل میں ملوث گیارہ دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے، آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت اور 3 دہشت گردوں کی عمر قید کی سزا کی توثیق کردی۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے 11 دہشت گردوں کو سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، جس کے بعد دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد قانون نافذکرنےوالے اداروں پر حملوں، مالاکنڈ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے سمیت رکن کے پی اسمبلی عمران خان مہمند کے قتل میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان دہشت گردی کے سنگین مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والوں میں برہان الدین، شہیر خان، گل فراز خان،محمد زیب، سلیم ،عزت خان، محمد عمران ،یوسف خان، نادر خان،محمد عارف اللہ خان اور بخت محمد خان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد60شہریوں کےقتل اور36کو زخمی کرنے میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردوں پر 24 قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو قتل اور 142 افراد کو زخمی کرنے کا بھی الزام تھا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

    آرمی چیف نے3دہشت گردوں کو عمرقید کی سزا کی بھی توثیق کی۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف نے امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی


    ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیاتھا، جس کے بعد دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سےموت کی سزا سنائی جا چکی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشہورقوال امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کئے تھے ، تمام دہشت گردسنگین نوعیت کےدہشت گردحملوں میں ملوث تھے۔

    واضح رہے سانحہ اے پی ایس کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا تھا اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ ملزمان کے خلاف تیزی سے مقدمات کی سماعت کی جائے اور ملزمان کوفی الفور منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔