Tag: army chief Gen Bajwa

  • آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے ملاقات کی ہے، انہوں نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کے مثبت نتائج کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک جو دو روزہ دورے پرپاکستان آئے ہیں انہوں نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔

    اس موقع پر دوطرفہ امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطےمیں قیام امن کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1876724502624995/

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل نکولس پیٹرک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں اور پاک افغان بارڈر پر اقدامات قابل قدر ہیں، معزز مہمان نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کے مثبت نتائج کو بھی سراہا۔

    جنرل سرنکولس پیٹرک نے پیغام پاکستان فتویٰ کی بھی تعریف کی، بعد ازاں جنرل سرنکولس پیٹرک نے آرمی چیف کے ہمراہ بلوچستان کےعلاقے گردی جنگل کا بھی دورہ کیا،۔

    برطانوی ہائی کمشنر، دفاعی اتاشی ،کمانڈر جنوبی کمانڈ بھی جنرل نکولس پیٹرک کے ہمراہ تھے۔ گردی جنگل کا علاقہ جہاں آج کل زیادہ تر افغان پناہ گزین رہائش پذیرہیں، یہ علاقہ آپریشن ضرب عضب سے پہلے دہشت گردوں اور اسمگلروں کی آماجگاہ بنا ہوا تھا۔

    تاہم پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے باعث یہ علاقہ اب دہشت گردوں اور منشیات فروشوں سے پاک ہوچکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وفد کو صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال، آپریشنز پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

  • مٹی کے لئے  بیٹوں کوقربانی  دینی پڑتی ہے ،آرمی چیف

    مٹی کے لئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے ،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہیدوں کو سلام کرتا ہوں، مٹی کےلئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے، آج ہماری آزادی ہمارے بہادروں کی مروہون منت ہے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ مٹی کے لئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے ۔آزادی مفت میں نہیں ملتی، آزادی کی قیمت دینی پڑتی ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج ہم جو آزادی کا سانس لے رہے ہیں ، وہ ہمارے بہادر جوانوں کی مرہون منت ہے، جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں ، ان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں


    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت  شہید


    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔

    شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید پی ایم اے سے حال میں پاس آؤٹ ہوئے تھے ، شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کی آسٹریلین سیاسی وعسکری قیادت سےملاقاتیں

    آرمی چیف کی آسٹریلین سیاسی وعسکری قیادت سےملاقاتیں

    کینبرا : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی آسٹریلین سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کی، ملاقات میں آسٹریلین عسکری اور سیاسی قیادت نے پاکستانی عوام اورفوج کے کردارکی تعریف کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین ایئرچیف ، سیکریٹری اور آسٹریلین سینیٹ کمیٹی برائےامورخارجہ کےسربراہ سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ باہمی دفاعی تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے اور علاقائی روابط اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلین عسکری اور سیاسی قیادت نے پاکستانی عوام اورفوج کےکردارکی تعریف کی۔

    ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلین جوائنٹ آپریشنز فور پلاننگ ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف قمرباجوہ کی آسٹریلیا آمد پر پُرتپاک استقبال


    یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا میں موجود ہیں، آسٹریلیا پہنچنے پر کینبرا میں ڈیفنس ہیڈ کوارٹر آسٹریلیا آمد پر آرمی چیف قمر باجوہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا بعد ازاں آسٹریلوی آرمی چیف، آسٹریلوی نیول چیف اور آسٹریلوی وزیر داخلہ و وزیر دفاع نے بھی پاک فوج کے سربراہ قمر باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں میں آرمی چیف قمر باجوہ کا خطے کو درپیش مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں کی جانب سے دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہدا ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    شہدا ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی یوم شہدا کی تقریب کے بعد شہدا کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں ، جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم شہدا کی تقریب کے بعد رات دیر گئے تک شہدا کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کوسلام پیش کیا اور ان کے عزم اورحوصلےکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمارے شہدا ہمارا فخرہیں۔

    آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے انکے عزم اور حوصلے کو سراہا۔


    مزید پڑھیں : بہت ڈو مور کرلیا، اب دنیا ڈو مور کرے، آرمی چیف


    یاد رہے کہ گذشتہ روز یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ مرکزی تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑ سکتے، بہت ڈو مور کرلیا اب دنیا ڈو مور کرے،عالمی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کا عمل جہاد نہیں فساد ہے، جہاد ریاست کا حق ہے اسی کے پاس رہنا چاہیے،تعلیمی درس گاہوں، مدارس، پولیس اور قانون میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • رائل یونائیٹڈسروسزانسٹی ٹیوٹ نے آرمی چیف کی خدمات کو قابلِ تحسین قراردیدیا

    رائل یونائیٹڈسروسزانسٹی ٹیوٹ نے آرمی چیف کی خدمات کو قابلِ تحسین قراردیدیا

    لندن : برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کیجانب سے جاری رپورٹ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کیجانب سے جاری کیجانے والی رپورٹ میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اقدامات کو سراہا۔

    آر یو ایس آئی کے پاکستان وزیٹنگ فیلو کمال عالم نے آر یو ایس آئی کی جانب سے شائع ایک تجزیہ میں کہا کہ جنرل باجوہ نے اپنی توجہ دفاعی ڈپلومیسی کو فروغ دینے پر مرکوز کر رکھی ہے، جنرل باجوہ خلیجی رابطہ کونسل ممالک اور ایران سے اپنے تعلقات مستحکم کرنے، افغانستان کے بارے میں امریکیوں سے واضح گفتگو اور بھارت سے بہترتعلقات کے لیے کوشاں ہیں ۔

    تجزیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ اس امر کو یقینی بنانے کے خواہشمند ہیں کہ ایرانی عالمی سطح پر تنہائی محسوس نہ کرے جبکہ قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ2022ء کیلئے پاک آرمی کی خدمات حاصل کرنے کا اشارہ دیا ہے، جنرل باجوہ اس بات پر بھی زور دے چکے ہیں کہ قطر، پاکستان تعلقات کے نتیجے میں علاقائی استحکام آئے گا۔

    آر یو ایس آئی کے شائع آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے ایمانداری کے ساتھ نیٹو پر یہ واضح کردیا کہ امریکہ مخالف اور افغان مخالف حقانی نیٹ ورک افغانستان میں کردار ہے، چاہے کابل اسے پسند کرے یا نہ کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔