Tag: Army Chief Gen Qamar Javed Bajwa

  • کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے لئے بھرپور سپورٹ جاری رکھے گی، اورکشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں : مادر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

    یاد رہے چند روز قبل آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی ، جس میں خطے اور ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور بھارتی آرمی چیف کا بیان بھی اجلاس میں زیرغور آیا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی اور مادروطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار

    وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ بیگم کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت بیگم کلثوم نوازکی فیملی کو قانون کے مطابق سہولت دے گی جبکہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو لواحقین کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز بہادرخاتون تھیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی  ہے کہ اللہ بیگم کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    یاد سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد آج انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

    بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کافی عرصے سے ناساز تھی ، اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ 12 جولائی کو وہ کومے سے ہوش میں آئی تھیں جبکہ ان کی طبعیت بہتر بھی ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں گھر پر منتقل کیا گیا تھا، لیکن پھر طبعیت بگڑنے پر انہیں واپس اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

  • آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ، ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں سیکیورٹی اورامن کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔

    اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ کا دفتر خارجہ میں استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے وفد کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی، ایران پاکستان کےساتھ کام کرکے بہت خوش ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا خاص ہمسایہ ملک ہے، پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں پاکستان کے باہمی اورکثیر القومی تعاون موجود ہے۔ خطے کی سیکیورٹی اور امن کےلئے مل کرکام کریں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران اورپاکستان ہمسائیہ ملک ہیں۔ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں آگے بڑھنے کےلئے خیالات کا تبادلہ اہم ہے ملاقات میں مسائل کے حل کے لئے بات چیت ہوئی مقصد صرف امن ،استحکام اور خوشحالی ہے۔

    خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف کل پاکستان پہنچے تھے ، پاکستانی دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ان  کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

    دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق جواد ظریف دورہ پاکستان کے دوران ملک کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔،

  • آرمی چیف  کی عید کے دوسرے روز بلوچستان آمد

    آرمی چیف کی عید کے دوسرے روز بلوچستان آمد

    کوئٹہ : پاک فوج کے سپہ سالار بڑی عید پر بھی متحرک ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کا دوسرا دن بلوچستان میں گزاریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بلوچستان پہنچ گئے ، جہاں وہ تر بت ، گوادر میں جوانوں اور مقامی عمائد ین سے ملاقاتیں کرینگے۔

    گذشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر وادی راجگال کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید کا پہلا دن گزارا۔


    مزید پڑھیں : ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں‘ آرمی چیف قمر باجوہ


    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کی سیکیورٹی کے لیے ڈیوٹی ہماری اولین ذمہ داری ہے، ہماری جانیں پاکستان کےلیےہروقت حاضرہیں، پاکستان کے دفاع کے لیے عید پر ڈیوٹی دینا تہوار منانے کا بہترین طریقہ ہے، انشااللہ مل کر پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ عید الاضحیٰ ہمیں امن،خوشیوں اور قربانی کا درس دیتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے پاکستان میں ایران کے سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے پاکستان میں ایران کے سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ایران کے سفیر نے ملاقات کی ، ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی روابط کوانتہائی اہمیت حاصل ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ایران کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی روابط کوانتہائی اہمیت حاصل ہے، تاریخی راوبط باہمی احترام اوراعتماد کی بنیاد پرقائم رہیں گے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • غیرملکی کرکٹر کی جانب سے آرمی چیف کا شکریہ

    غیرملکی کرکٹر کی جانب سے آرمی چیف کا شکریہ

    لاہور : غیر ملکی کرکٹر کی جانب سے پاک فوج کا شکریہ گیا گیا ، پشاور زلمی کے کپتان سیمی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، مارلن سیمیولز نے جنرل قمر باجوہ کو سیلوٹ کیا، انہوں نے کہا میں جمیکن فوج میں ہوں، موقع ملا تو پاک فوج میں شامل ہونا چاہوں گا۔

    لاہورمیں ہونے والے پی ایس ایل فائنل نے پاکستانی کرکٹ شائقین کا کئی سال کا انتظار ختم کردیا ، غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس چلے گئے مگر دل یہیں چھوڑ گئے ۔

    آرمی چیف کی حوصلہ افزائی پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور ڈیوڈ میلان نے ٹوئیٹر پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

    کیریبین آل راؤنڈر مارلون سیمیولز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں پاکستان میں زبردست سیکیورٹی ملی، انہوں نے پاک آرمی کو سلام پیش کیا، اور ساتھ ہی پاک فوج میں شمولیت کی خواہش بھی ظاہر کردی۔

    سیمیولز نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں جلد انٹریشنل کرکٹ بحال ہوگی، انہوں نے جلد پاکستان آنے کا عزم بھی ظاہرکیا۔

    انگلش کرکٹر ڈیوڈ میلان نے کہا آرمی چیف کا کھلاڑیوں کیلئے بیان اعزاز کی بات ہے، پاک آرمی نے فائنل کیلئے بہترین اقدامات کیے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کیلئے پہلے قدم کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی سے ملاقات

    یاد رہے دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو کا چیمپئن بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں اور پاکستانیوں میں مقبول ترین کھیل کرکٹ نے قوم کو متحد کیا ہے۔

  • نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ،آرمی چیف

    نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ،آرمی چیف

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، کالج طلباء سے ملاقات میں کہا کہ نوجوانوں کو قومی یکجہتی اور ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے کالج کے 40طلبہ نے ملاقات کی، ملاقات نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پروگرام کا حصہ ہے، ملاقات میں سپہ سالار نے مستقبل کے معماروں کا حوصلہ بڑھایا۔

    تعلیم ہماری قومی ترجیح ہونی چاہیے، آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طلباء سے خطاب میں آرمی چیف نے نوجوان کو قومی یکجہتی اور ترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی تلقین کی اور
    نوجوانوں کو ملک کاسب سے قیمتی اثاثہ قراردیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو قومی وحدت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

    آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان قومی ترقی میں اعلیٰ مقاصد اور معیاری تعلیم کے ذریعے حصہ لے سکتے ہیں، تعلیم ہماری قومی ترجیح ہونی چاہیے، ہم قومی مقاصد حاصل کرنے میں ہرطرح کی مدد دیں گے۔