Tag: army chief general asim munir

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سعودی عرب اور یواے ای کا اہم سرکاری دورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

    ملاقاتوں میں سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، آرمی چیف کا سرکاری دورہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

    یاد رہے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ریاض میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی اور فوجی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

    دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بھارتی قیادت کے بیان کا بھرپور جواب دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایل او سی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کور کمانڈر راولپنڈی نےاستقبال کیا۔

    دورے کے دوران آرمی چیف کو ایل او سی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات جوانوں اور افسروں سے خطاب کیا، انہوں نے جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، لیکن بھارتی قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے گئے۔

    انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی پوری طاقت اور قوم کی حمایت سے جواب دے گی، دشمن کی جانب سے اگر کسی غلط فہمی میں جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رکھ چکری سیکٹر میں تعینات جوانوں اور افسروں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے فوجیوں سے بات چیت کی، انہوں نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیار ہے، ،بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ عالمی برادری کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف دلائے۔

  • امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی، رانا ثنااللہ

    امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے غیر رسمی گفتگو میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف نے معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں ، امید ہے انکی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔

    خیال رہے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی۔

    سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے۔