Tag: Army Chief General Bajwa

  • پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے نمایاں اور منفرد حیثیت کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف

    پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے نمایاں اور منفرد حیثیت کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے نمایاں اور منفرد حیثیت کو تسلیم کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور مسلم امہ میں سعودی عرب کے منفرد اور نمایاں حیثیت کو تسلیم کرتا ہے۔

    سعودی مہمان نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے پاکستان میں بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اپنے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

    آرمی چیف نے نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • آرمی چیف کی پاکستانی ٹوکیو اولمپینز کی کارکردگی اور جذبے کی تعریف، تعاون کی یقین دہانی

    آرمی چیف کی پاکستانی ٹوکیو اولمپینز کی کارکردگی اور جذبے کی تعریف، تعاون کی یقین دہانی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئےمکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی ، کھلاڑیوں میں ارشد ندیم، طلحہ طالب،حولدار محمد خلیل اختر اورسپاہی گلفام جوزف شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے اولمپیئنز کی کارکردگی اورجذبے کی تعریف کی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اولمپکس میں شرکت سےپاکستانی نوجوانوں کےجذبےکوحوصلہ ملا، پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کی سپورٹ کرتی آئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کھلاڑیوں کے لیے اعزاز اور قوم کیلئے فخر ہے۔

    آرمی چیف نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو پاک فوج کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ، جس پر کھلاڑیوں نےآرمی چیف کی جانب سے حوصلہ افزائی پرشکریہ ادا کیا۔

  • امریکی وزیردفاع کا آرمی چیف سے رابطہ ، افغان امن معاہدے میں پاکستان کے تعاون کی تعریف

    امریکی وزیردفاع کا آرمی چیف سے رابطہ ، افغان امن معاہدے میں پاکستان کے تعاون کی تعریف

    واشنگٹن : امریکی وزیردفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے افغان امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے تعاون کوسراہا ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے چیف ترجمان جوناتھن ہوف مین کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

    امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نےافغان مفاہمتی عمل کیلئے 29 فروری کو ہونے والے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی اور پاکستان سےقریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کو ایک ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان

    یاد رہے امریکی نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیاایلس ویلز نے کروناوائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مددکرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوایس ایڈکےذریعےپاکستان کوایک ملین ڈالرزفراہم کر رہے ہیں۔

    ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ فنڈنگ کروناوائرس کی نگرانی اور تیز ردعمل کیلئے کی گئی،سینٹرل ڈیزیزکنٹرول کےتربیت یافتہ سو پاکستانی گلگت اور پنجاب میں کرونا کیسز کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری امریکا دورے پر ہیں، انھوں نے آج نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس مقامی طور پر تیار کر رہے ہیں، آیندہ ہفتے سے کٹس کی تیاری شروع ہو جائے گی جبکہ حکومت کی طرف سے سینیٹائزر کی سپلائی پیر سے شروع ہو جائے گی۔

  • آرمی چیف نے  امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشہورقوال امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے، تمام دہشت گردسنگین نوعیت کےدہشت گردحملوں میں ملوث ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دس دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گردوں میں مشہورقوال امجد صابری کے قاتل اسحاق اور عاصم کیپری بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پانچ دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی توثیق بھی کی، تمام دہشت گردسنگین نوعیت کےدہشت گردحملوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں  میں اسحاق اور عاصم،عریش خان،رفیق، حبیب الرحمان ، فیاض،اسماعیل شاہ،فضل محمد،علی ولد محمدعلی،حبیب شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پی سی ہوٹل حملے، معصوم شہریوں کے قتل اور پاک فوج کے افسروں پر حملوں اورقتل میں ملوث ہیں۔

    خیال رہے کہ امجد صابری 22جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سانحہ صفورا، سبین محمود قتل کیس اور چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر چکے ہیں۔

    واضح رہے سانحہ اے پی ایس کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا تھا اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ ملزمان کے خلاف تیزی سے مقدمات کی سماعت کی جائے اور ملزمان کوفی الفور منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی اہم ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی اہم ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام پر پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام پر پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات


    یاد رہے کہ گذشتہ سال 17 مارچ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں پولیٹیکل صورتحال اور خطے کے امن و سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی بھارت اور افغانستان سمیت ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے میں بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے چین کی عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں۔ خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بلوچستان کے عوام کا بنیادی سہولیات پر اتنا ہی حق ہے ، جتنا ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں کا ہے، آ رمی چیف

    بلوچستان کے عوام کا بنیادی سہولیات پر اتنا ہی حق ہے ، جتنا ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں کا ہے، آ رمی چیف

    تربت : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سہولیات اور امن کی فراہمی ایک خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے، بلوچستان کے عوام کا بنیادی سہولیات پر اتنا ہی حق ہے ، جتنا ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں کا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مکران فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بالخصوص تربت کے عوام کا بنیادی سہولیات پر اتنا ہی حق ہے ، جتنا ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں کا ، خوشحال بلوچستان پروگرام ایسے ہی لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی کا خواب پورا ہوچکاہے اور بلوچستان میں امن و امان کی فضا مستحکم ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت بلوچستان میں امن کی واپسی کا ثبوت ہے، بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہے، خوشحال بلوچستان کا مقصدعوام کو ان کے حقوق کی فراہمی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو بلوچستان کے دورے پر ہیں انہوں نے گذشتہ شب تربت میں بسر کی، اور مقامی عمائدین سے ایف سی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔


    مزید پڑھیں : بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: آرمی چیف


    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقادر بزنجو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ،آئی جی ایف سی میجر جنرل طارق امان بھی موجود تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج آواران کا دورہ کریں گے۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوادر کا دورہ کیا، اس موقع انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے حکومت سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، صوبے میں ترقی اور امن کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، منصوبے عوام کی زندگیاں بدل دیں گے، خوش حال بلوچستان پروگرام سے صوبے میں خوشحالی آئے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں پلانٹ متحدہ عرب امارات اور سوئس حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے، پلانٹ سے فراہمی آب کی گنجائش یومیہ 8۔8 ملین گیلن تک بڑھائی جاسکتی ہے، جبکہ منصوبے کی تکمیل 6 سے 8 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دشمن کا بارود اورگولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں، آرمی چیف

    دشمن کا بارود اورگولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کا بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے پرومو جاری کردیا گیا ہے ، پاکستان زندہ باد۔ یوم دفاعِ پر دفاع اور شہداء سے متعلق مرکزی تقریب کل رات جی ایچ کیومیں ہوگی۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یوم دفاع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہنا ہے کہ مشرق اور مغرب میں موجود پاکستان کے دشمن سن لیں، دشمن کا بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں اور نہ ہمارا عزم کمزور ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔