Tag: Army Chief General Qamar Javed Bajwa

  • اگر بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے تو پاکستان بھی تیار ہے، آرمی چیف

    اگر بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے تو پاکستان بھی تیار ہے، آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارت کی جانب سے سپرسانک میزائل کے پاکستان آنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے تو پاکستان بھی تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جامع سلامتی کے موضوع پر 2 روزہ اسلام آباد ڈائیلاگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ شریک ہوئے۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب میں معید یوسف اوران کی ٹیم کواجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ سے دوبارہ خطاب کرنا باعث فخر ہے۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے مسائل کو شراکت داری سے حل کرنے پر گامزن ہے، خطے کی سیکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی کا حصہ ہے، معاشی اور شہریوں کی سلامتی اہم ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90ہزار جانیں قربان کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کامیابیاں حاصل کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقاصد کے حصول کے لیے ملک اور باہر امن اہم ہے اور شہریوں کی خوشحالی اورسلامتی ہماری ترجیح ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    افغانستان کے حوالے سے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن اواستحکام کے لیے پاکستان عالمی برادری کےساتھ پرعزم ہے، عالمی برادری کےساتھ مل کرافغانستان کی فلاح کے لیے کام کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جنگ کے آگے مغرب افغانستان کے عوام کو نہ بھولے، عالمی برادری کو افغانستان کودوبارہ دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکنا ہوگا، پاکستان نے افغانستان سےمتعلق عالمی برادری سے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، افغانستان سے متعلق رابطوں کو منقطع نہیں کرنا چاہیے۔

    بھارتی میزائل سے متعلق انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سپرسانک میزائل کے پاکستان آنے پر شدید تشویش ہے، بھارت نے پاکستان کو میزائل سےمتعلق پہلےآگاہ نہیں کیا، میزائل کے باعث کسی کا بھی جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت سےمیزائل گرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کہ اس کے ہتھیارمحفوظ ہیں۔

    آرمی چیف نے بتایا کہ ایل اوسی پرفی الحال صورتحال قابل اطمینان ہے، پرامن جنگ بندی سے سرحدوں پرامن ہواہے، پاکستان کیمپ پالیٹکس پریقین نہیں رکھتا، پاکستان سب کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین کےساتھ سی پیک معاہدہ انتہائی اہم ہے، پاکستان کو یوکرین میں جاری تنازع پرتشویش ہے تاہم روس کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں۔

    روس یوکرین جنگ سے متعلق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ روس کایوکرین پرحملہ افسوسناک ہےکیونکہ بہت سےشہری ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان روس اور یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کررہا ہے ، دونوں ممالک کے تنازع کو ہاتھوں سے نہیں نکلنا چاہیے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی اہم پوزیشن میں ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ڈپلومیسی اورمذاکرات پریقین رکھتا ہے لیکن افغانستان سے متعلق رابطوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان چاہتاہےبھارت سے آبی مسائل بھی مذاکرات کےذریعےحل کیے جائیں۔

    پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین صورتحال میں افغان عوام کونظراندازنہیں کیاجائے، پاکستان یوکرین بحران سے نمٹنے کے لیے سیز فائراور ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ خطےکودہشت گردی،موسمیاتی تبدیلی اورغربت کےچیلنجز کاسامناہے لیکن ہم خوشحال اور پر امن پاکستان کے لیے پرعزم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کئی وجوہات کےباعث پاکستان روس تعلقات کافی عرصے سرد رہے لیکن حالیہ عرصےمیں روس سےتعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یوکرین کیخلاف روسی جارحیت افسوسناک ہے، یوکرین میں ہزاروں ہلاکتیں،لاکھوں پناہ گزین بن گئے، آدھا ملک تباہ ہو چکا، یوکرین کا معاملہ بہت بڑاسانحہ ہے جسے فوراً روکا جانا چاہیے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ روس کےجائزسیکیورٹی مسائل کے باوجود چھوٹے ملک کیخلاف جارحیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان چاہتا ہے یوکرین میں فوراً جارحیت بند اور جنگ بندی کی جائے اور یوکرین مسئلے کے دیرپا حل کیلئے فریقین ڈائیلاگ کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے یوکرین انسانی امداد بھیجی ہے، اسے جاری رکھے گا، یوکرین تنازع کا پھیلاؤ کسی کیلئے فائدہ مند نہیں ہوگا۔

  • آرمی چیف  کی  سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات،  اوآئی سی اجلاس تاریخی پیشرفت قرار

    آرمی چیف کی سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات، اوآئی سی اجلاس تاریخی پیشرفت قرار

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کانفرنس سےعالمی برادری کومشترکہ حکمت عملی اپنانےمیں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی،افغان صورتحال پر بات چیت کی گئی اور دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان سعودی عرب کے اسلامی دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔

    آرمی چیف نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کانفرنس سےعالمی برادری کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے میں مدد ملے گی اور خطے میں امن واستحکام کے لیے ابھرتے چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال ، بارڈرمینجمنٹ اورعلاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    سعودی وزیر خارجہ نے سفارتی تعاون میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کرتے ہوئے کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے مصر کے وزیر خارجہ اور ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے ، جہاں وہ 2فروری کاحملہ ناکام بنانیوالے جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نوشکی پہنچ گئے، وہ پورا دن فوجی جوانوں کیساتھ گزاریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال ،آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی جائے گی اور فارمیشن کی دہشت گردی کی روک تھام کیلئےسرگرمیوں سےآگاہ کیا جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق آرمی چیف2 فروری کا حملہ ناکام بنانیوالےجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف کومجموعی صورتحال پربھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم،آرمی چیف مقامی قبائلی عمائدین سےبھی ملاقات کریں گے۔

  • آرمی چیف سے یونانی سفیر کی ملاقات، افغانستان کیلئے پاکستان کے کرداراور انخلا میں تعاون کی تعریف

    آرمی چیف سے یونانی سفیر کی ملاقات، افغانستان کیلئے پاکستان کے کرداراور انخلا میں تعاون کی تعریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں یونانی سفیرنے افغانستان کیلئے پاکستان کے کرداراور انخلا میں تعاون کو سراہتے ہوئے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں یونان کے سفیرآندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی،تعاون،علاقائی سیکیورٹی،افغان صورتحال پرگفتگو کی گئی ، آرمی چیف نے کہا کہ افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہرطرح کی سیاحت ،کاروباراورکھیلوں کیلئےمحفوظ ہے، ہرشعبےمیں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    اس موقع پر یونانی سفیرنے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے افغانستان کیلئے پاکستان کے کرداراور انخلا میں تعاون کو سراہا۔

  • آرمی چیف کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف

    آرمی چیف کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے  شاندارکیریئر  کے دوران ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندارکیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی ایئر چیف کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں جبکہ معیاری قیادت اور بھرپور کوششوں سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی یادگارشہدا پر حاضری دی جبکہ اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  • روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی آرمی چیف سے ملاقات

    روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان نے سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان نے دورہ پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیوکا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےتفصیلی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر سمیت افغانستان میں امن عمل میں پیش رفت بھی زیر غور آئیں۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے، ملاقات میں پاکستان اور روس نے تعلقات مستقبل میں مزید فروغ دینے کےعزم کا اظہار کیا، ملاقات میں روسی نمائندے نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےچینی سفیر نے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی اور ‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی ‏فراہمی کیلئے چینی تعاون پر اظہار تشکر کیا جب کہ عالمی فورمز سمیت سیکیورٹی شعبےمیں ‏چینی تعاون وحمایت کو سراہا۔

  • آئین اورقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    آئین اورقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آئین اورقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہاں سب کچھ اچھا ہو گا، قوم نے ہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا، انشا اللہ اب بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں انتہائی اہم خطاب کرتے ہوئے کہا میں آپ کو زندگی کے اس یادگاردن پر مبارکباد پیش کرتاہوں، پاس آؤٹ کیڈٹس کومبارکباد جنہوں نے محنت سے ٹریننگ مکمل کی، آپ ایسی فوج کاحصہ بننے جارہے ہیں، جو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے لئے جانی جاتی ہے، آپ نے اپنے آپ کو عظیم، مقدس، انتہائی چیلنجنگ پروفیشن کیلئے اہل ثابت کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کوشکست دی ، فروری2019 میں اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہزیمت سے دوچارکیا، پاکستان آرمی ہماری قابل فخرقوم کی خوبصورت اورحقیقی عکاس ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہیدوں کے وارث دراصل پاکستان کی خوبصورت نمائندگی کررہےہیں، عظیم قوم اور پاک آرمی کی تمام سابقہ اور آنے والے نشیب و فراز کی ذمہ داری آپ پرہے، ان میں بہت سے اتار چڑھاؤ کے واقعات آپ کی پیدائش سےبھی پہلے کے ہوں گے تاہم ذمہ داریاں مکمل کر چکنے کے بعد بھی آپ کو ملکی سلامتی ،خوشحالی کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، یہ آپ کے کندھوں پرملک کی عظیم قوم کا آپ سے محبت اور ذمہ داری کا منفرد انداز ہے۔

    سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستا ن میں کوئی بھی کسی اور کے کئے کیلئے جوابدہ نہیں، اعزاز سمجھتا ہوں ہم قوم کے سامنے قابل اعتماد اور جوابدہ ادارہ کے طور پر حاضررہتےہیں، جب وطن، قوم کو ہماری ضرورت پڑی ہم نے بہترین نتائج کےلئےاپنا آپ پیش کر دیا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیرملک ہے، لیکن پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں، پاکستانی قوم ہر مشکل ،چیلنج میں آپ کو اپنے شانہ بشانہ ملے گی، پاکستانی قوم آپ پر فخربھی کرے گی اورعزت بھی دے گی، آپ پرفرض ہے مکمل وفاداری، بےمثال لگن سے ان کے اعتماد پر پورا اتریں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کا افواج پراعتماد، مضبوط رشتہ ان بے شمارقربانیوں کا ثمر ہے، وہ قربانیاں جوہمارے غازیوں اورشہیدوں نے اپنے لہو سے رقم کیں، آپ پرلازم ہےاس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے جائیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نظم وضبط،فرائض کی بجاآوری،غیرجانبداری آپ کاہدف ہوناچاہیے، آپ کواپنی جوانی کاایک بڑاحصہ سخت مشکلات، بہتر ملکی مستقبل کیلئے مختص کرنا پڑے گا ، اسے مشکل کی بجائےچیلنج کے طور پر قبول کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپاہ گری مشکل راستہ ہے، جس پر چلنا آسان نہیں، اس راستے پر اپنےآپ کووقف کرنا پڑتا ہے، آپ کو ڈلیور کرنا پڑتا ہے، ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، امن قائم رکھنے کیلئے لہو سے اس کی حفاظت یقینی بنائیں گے، امن سنگ میل تو ہے لیکن منزل نہیں۔

    سربراہ پاک فوج نے کہا کہ معاشی خودمختار، نظریاتی مستحکم پاکستان جو قائد کا ویژن ہے ، اس کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے، دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو جنگ، دہشت گردی اور معاشی شکنجے کا سامنا کرنا پڑا، دنیا کے بہت سے ممالک ان مشکلات کا سامنا نہ کرسکے اور بکھر گئے لیکن پاکستان نے ان تمام سازشوں اورمشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئےکارلاکرملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں ، قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان نے علاقائی، عالمی امن کیلئے بھرپورکوششیں کیں، یہ ایک مشکل سفرتھا لیکن اطمینا ن یہ ہے کہ آج ہمارےادارےمضبوط ہو رہے ہیں اور ادارےمل کر پاکستان کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ دشمن جو تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے مایوسی سےہماری کامیابیاں دیکھ رہے ہیں، ہمارے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعد دل شکستہ ہیں ، دشمن کی مایوسی میں پاکستان کو 24 گھنٹے ہائبرڈوار کا سامنا ہے، اس ہائبرڈوارکاہدف عوام ہیں اور میدانِ جنگ انسانی ذہن ہیں، ہرسطح پر قومی قیادت ہائبرڈوارکا ہدف ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کو بحیثیت ینگ لیڈرز پہلے دن سے اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا، آپ کو مایوسی کے اس ماحول سے امیدکی کرن بننا ہے ، آپ کو اپنے جوانوں کوبھی اس پروپیگنڈے سے محفوظ رکھنا ہو گا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اصولوں اور روایات پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ اِس ہائبرڈ وار کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ذات پات، مذہب اورلسانیت سے برتر ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں، اتحادہماری قوت اورانشااللہ ہم سب متحد ہیں، ہائبرڈوار کا مقصدپاکستان میں امید کی فضا کو ٹھیس پہنچانا ہے، ان کا مقصد اس مفروضے کو تقویت دینا ہے ، یہاں کچھ بھی اچھا نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہاں سب کچھ اچھا ہو گا، قوم نے ہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا، انشا اللہ اب بھی کریں گے ، ہائبرڈوار کو مثبت تنقید سے نہ ملائیں،ایسی تنقید جس کا بہت شور، چرچا لگے، شاید اعتماد، محبت اور حب الوطنی کا نتیجہ ہو لہذا ایسی تنقید پرتوجہ دینی چاہیے، جہاں تعمیری اصلاح کی ضرورت ہواس کاضرورجائزہ لیں، یہ تنقیداس بات کا ثبوت ہے کہ بحیثیت قوم حالات کا ادراک ہے۔

    سربراہ پاک فوج نے کہا کہ بحیثیت قوم حالات کاادراک اورہم درست سمت جارہے ہیں، عوام، دستور، دستوری روایات، وطن سےعہدوفا اصل مضبوطی، طاقت ہے، آئین پاکستان اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے رہنما ہیں، آج پاکستان دفاعی حوالے سے ایک مضبوط پاکستان ہے، آئین وقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ثابت کیا اپنے ذاتی، آرگنائزیشن معاملات سے بالاترہو کر ناقابل یقین کام کرسکتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہو یا کورونا کے خلاف حکمت عملی، لوکسٹ کے خلاف کارروائی ہو یا سیلابی صورتحال ہم نے خود کو کارکردگی سے ثابت کیا، پاکستان آرمی کو ان تمام قومی کوششوں میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم نے ہمیشہ ہماراساتھ دیا بالخصوص جب ملک دشمنوں کے خلاف جنگ لڑرہےتھے، میری دعا ہے کہ پاکستان ایک خوشحال، مستحکم اور متعین مقام پر پہنچے، ایسا پاکستان جہاں ناصرف مسلمان بلکہ اقلیتیں بھی حقیقی تصور ریاست کو دیکھ سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کو انتہائی مشکل ترین حالت میں ذمہ داریاں اداکرنے کا فرض سونپاگیا ہے، آپ کو یہ فرض ہرصورت نبھانا ہے اور ان چیلنجز کے خلاف نبردآزما ہونا ہے، منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات،  بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی، پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی اور خطے میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پاک بھارت تناو کی حالیہ صورت حال اور سرحد پر جاری کشیدگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور آرمی چیف نے وزیراعظم عمران خان کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کردار کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، تاہم اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے 21 فروری کو قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس سےقبل وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔

    قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائرہ لیا گیا جبکہ ملکی سلامتی کودرپیش حالیہ چیلنجز سے نمٹنےکی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔

    اجلاس میں پلوامہ حملےکےنتیجےمیں بھارتی پروپیگنڈااورموجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھی مذمت کی گئی تھی۔

  • پاکستانی عوام کے بہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائےگی، آرمی چیف

    پاکستانی عوام کے بہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائےگی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کےلیےامیدکااظہار کیا اور  افغان جنگ کےپرامن اختتام کیلئےاسٹیک ہولڈرزکی حمایت کی، آرمی چیف نے کہا پاکستانی عوام کےبہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 216 کور کمانڈرزکانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو ) میں منعقد کی گئی ، کانفرنس میں جیواسٹریٹجک انوائرمنٹ پرغور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس نےایل اوسی سمیت مشرقی اورمغربی سرحدوں کی صورتحال کاجائزہ لیا اور داخلی سیکیورٹی سےمتعلق جاری آپریشنز پر  پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق کانفرنس میں شرکاء نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے علاقائی سوچ کی اہمیت کواجاگرکیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام فریقین کی حمایت پر اتفاق کیا کہ افغان جنگ کےاختتام کیلئےتمام فریقین کی حمایت کی جائے گی ۔

    کانفرنس میں ملک کوتمام خطرات سےمحفوظ بنانےکےعزم کااعادہ کیا اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے علاقائی کوششوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستان کےعوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے، پاکستانی عوام کےبہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائےگی اور ملک کی ترقی،امن وخوشحالی کےلیےتمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • قوم کی قربانیوں اورحمایت سے دہشت گردی   کوشکست  دی،آرمی  چیف

    قوم کی قربانیوں اورحمایت سے دہشت گردی کوشکست دی،آرمی چیف

    اٹلی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، قوم کی قربانیوں اور حمایت سے دہشت گردی کوشکست دی اور پاکستان تکالیف برداشت کرنے کے بعد مضبوط بن کر ابھرا ہے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اٹلی پہنچ گئے، جہاں انھوں نے اٹلی کے وزیردفاع،آرمی چیف اورسیکریٹری دفاع سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں امن و امان کی صورتحال سمیت عالمی صورتحال اور دفاعی تعلقات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اٹلی کے اعلیٰ حکام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور اطالوی حکام کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ قوم کی قربانیوں اورحمایت سے دہشت گردی کو شکست دی، قبائلیوں کے تعاون، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں سے دہشت گردی کو ہرایا۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری ہے، دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ میں پاکستان تکالیف برداشت کرنےکےبعدمضبوط بن کر ابھرا ہے۔

    ترجمان کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کاخواہاں ہے، اور امن واستحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حکومت ہرسطح پرامن کےفروغ کیلئےکوشاں ہے، کٹھن وقت کے بعد لوگوں کو استحکام دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف کی برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں، امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں تعریف

    یاد رہے چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں اور برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان موثر اور پائیدار استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاک برطانیہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔