Tag: Army Chief General Qamar Javed Bajwa

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا کہ برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان کی ملاقات

    آرمی چیف سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان نے ملاقات کی، جرمن نمائندہ خصوصی نے خطے کے امن اوراستحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کوسراہا۔

    فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمنی نے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان سبین سپرواسر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

    جرمن نمائندہ خصوصی نے خطے کے امن اوراستحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کوسراہا۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سری لنکن ہم منصب کی ملاقات


    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی، سری لنکن آرمی چیف نے بھی پاک فوج کی خطے میں سیکیورٹی کیلئے اقدامات کو سراہا۔

    ملاقات میں اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے باہمی دفاعی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔