Tag: Army Chief General Raheel sharif

  • بلوچستان کی فضا بدل چکی، فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال رہے ہیں، راحیل شریف

    بلوچستان کی فضا بدل چکی، فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال رہے ہیں، راحیل شریف

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے غیر ملکی مدد سے ہونے والی دہشت گردی مسترد کردی، پاک فوج نے عوام کی مدد سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا، بلوچستان کی فضا بدل چکی، فراری کمانڈرز اب ہتھیار ڈال رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ اور ایف سی افسران وجوانوں کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان کی فضا بدل چکی ہے، بڑی تعداد میں فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال رہے ہیں، پاک فوج بلوچستان میں قیام امن کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت سے مکمل تعاون کررہی ہے۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں صوبائی حکومت کی مدد سے ترقی کے کام کو آگے بڑھایا گیا ہے، سدرن کمانڈ ون، ایف ڈبلیو او،اور این ایل سی کی بہترین کارکردگی کی بدولت ایک ہزار کلو میٹر روڈ مکمل ہوا، روڈ نیٹ ورک کی تکمیل سے سی پیک مقررہ وقت میں آپریشنل ہوا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہتر سیکیورٹی صورتحال کے لیے حکومت کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صوبائی حکومت کی معاونت اور ترقیاتی کام اولین ترجیح رہے ،ان ترجیحات کی وجہ سے ہرماہ بلوچستان کا دورہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کو خوشحالی کے دور میں داخل کرے گا ،گوادر اور سی پیک کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں گے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ گوادر پورٹ اور سی پیک عام آدمی کے لئے امید کی کرن ہے۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے الوادعی دورہ کوئٹہ میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور اور ان کی قبور پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے سدرن کمانڈ ،فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران سے بھی ملاقات کی۔

  • پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع

    پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع

    راولپنڈی : پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف کو کمانڈ کی چھڑی سونپیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہے، تقریب انتیس نومبر کی صبح جی ایچ کیو کے ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی، جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف کو کمانڈکی چھڑی سونپیں گے۔

    تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان ، عسکری قیادت اوردیگراعلیٰ حکام شریک ہونگے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، اجلاس میں نئے آرمی چیف سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور آرمی چیف کو دیئے جانے والے الوداعیہ سے متعلق امور پر بھی بات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال اور دیگرامو بھی زیرِغور آئیں گے۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا


    یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا، انھوں نے الوداعی ملاقات کا آغاز لاہور سے کیا ، آرمی چیف نے پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔


    مزید پڑھیں : جنرل راحیل شریف کو کیسے الوداع کیا جائے؟ تیاریاں شروع


    خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف کو کیسے الوداع کیا جائے؟ وزیراعظم ہاؤس میں شایان شان انداز میں رخصت کرنے کے لئے تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں پاکستانی سپہ سالار کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوظ بنانے اور دہشتگردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا جائے گا

    واضح رہے کہ 27 نومبر 2013 کو سپہ سالار بننے والے راحیل شریف کی مدت ملازمت 28 نومبر2016 کو مکمل ہورہی ہے۔

  • راحیل شریف کبھی متنازع  نہیں رہے، خورشید شاہ

    راحیل شریف کبھی متنازع نہیں رہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے، راحیل شریف ان فوجی سربراہان میں سے ایک ہیں جو متنازع نہیں رہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔

    سید خورشید شاہ نے کہا کہ راحیل شریف ان فوجی سربراہان میں سے ایک ہیں جو کبھی متنازع نہیں رہے۔ آرمی چیف نے تاریخی دور گزارا۔ انہوں نے اپنے دور میں بہت سے چلینجز کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔

    راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں، سید خورشید شاہ نے کہا کہ میری حکومت سے گزارش ہے کہ سینئر موسٹ افسران کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر ترقی دی جائے، ایسا کرنے سے فوجی افسران کا مورال بلند ہو گا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے۔

    پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹوئٹرپیغام میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف آج شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں مصروف دن گذاریں گے۔

    دورے میں جنرل راحیل شریف مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف قبائلی عمائدین کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائیں گے، جنرل راحیل شریف نے شہید جوانوں کی بہادری اور قر بانی کوسراہا۔


    مزید پڑھیں : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف راحیل شریف


    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہر اشتعال انگیزی کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • آرمی چیف نے سوات میں فوجی چھاؤنی کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    آرمی چیف نے سوات میں فوجی چھاؤنی کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    سوات : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات میں فوجی چھاؤنی کے قیام کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شدت پسندوں سے پاک کرائے گئے خوبصورت شہر سوات کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے فوجی چھاونی کا سنگ بنیاد رکھا۔

    سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سوات کے عوام نے بڑی قربانیاں دیں اورسوات کے عوام نے دہشتگردوں کونکال باہرکرنے کیلئے فورسزکابھرپورساتھ دیا۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فوجی چھاؤنی سوات میں دیرپاامن اور استحکام میں معاون ثابت ہوگی اور اس چھاؤنی سے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا اعتماد مستحکم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا اور مالاکنڈ میں ترقیاتی کام فوج کی ترجیح ہے۔

    آرمی چیف نے یو اے ای کے تعاون سے تعمیر ہونے والے شیخ زید اسپتال کا بھی افتتاح کیا، راحیل شریف کو جنرل آپریشنل کمانڈر آصف غفور نے بریفنگ دی۔

    واضح رہے کہ سوات میں 2009ء میں طالبان کے خلاف پاکستانی فوج نے ایک بھرپور کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد سے اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔

  • آرمی چیف کا شہید کیپٹن روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی کیلئے بڑے اعزاز کا اعلان

    آرمی چیف کا شہید کیپٹن روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی کیلئے بڑے اعزاز کا اعلان

    کوئٹہ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ حملے میں شہید کیپٹن  روح اللہ اور زخمی صوبے دار کے لئے تمغوں کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ حملے میں شہید کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرأّت اور زخمی ہونے والے نائب صوبے دار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اہلکاروں نے بہادری سے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار کو ریکروٹس کے پاس پہنچنے سے روکا۔

    شہید کیپٹن کی نماز جنازہ کوئٹہ میں اداکی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت صوبے کے اعلی سول اور فوج ی حکام نے شرکت کی۔

    پاک فوج کے بہادر کیپٹن روح اللہ نے کوئٹہ میں دہشتگردوں سےلڑتے ہوئے جان دے دی، جوان کی بہادری پر اہلخانہ کوفخر ہے، گھر والے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن روح اللہ کو فوج میں جانے کا شوق تھا، کہتا تھا ملک کیلیے جان دوں گا۔

    rooh

    کیپٹن روح اللہ نے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسروں کی روایت’’لیڈنگ فرام دی فرنٹ‘‘کی پاسداری کی۔ پانچ مئی انیس سو اکیانوے کو پیدا ہونے والے روح اللہ دوہزارنو میں پاکستان آرمی کا حصہ بنے وہ چار بھائی بہنوں میں سب سے بڑے تھے اور چند ماہ بعد ان کی شادی تھی۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 61 اہلکار شہید، 118 زخمی


    یاد رہے کہ کوئٹہ میں 24 اکتوبر رات گیارہ بجے سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا،
    حملے میں 61اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسز کی کارروائی میں3دہشت گرد بھی مارے گئے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کوئٹہ ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کوئٹہ ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ پہنچ کردہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا،
    جہاں آرمی چیف کو حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچے اور  دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس ٹر یننگ سینٹر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود ہیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پولیس افسروں سے ملاقات کی اور دہشتگردوں سے مقابلے میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے بھی ملاقات کیں جبکہ افسران اور اہلکاروں کے جرات اور حوصلے کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سدرن کمانڈ کوئٹہ میں حملے سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ آرمی چیف کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کریں گے اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہے اور کچھ دیر میں کوئٹہ پہنچ جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ انہیں تمام موجودہ صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ،60 اہلکار شہید،3دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملےمیں 60اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسزکی کارروائی میں3دہشت گرد بھی مارے گئے۔

  • آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا، جنرل راحیل شریف

    آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا، جنرل راحیل شریف

    لاہور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا۔
    پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں پاکستان آرمی کی پیسز انٹرنیشنل مقابلوں کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیسز انٹرنیشنل مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے لاہورکے فورٹریس اسٹیڈیم پہنچے توحاضرین نے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکرشانداراستقبال کیا۔

    تقریب کے دوران اپنی مہارت کامظاہرہ کرنے والے جوانوں کوآرمی چیف نے تالیاں بجاکرداد دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کرنے والوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    دنیا کی 16 بہترین افواج نے چیمپیئن شپ میں شرکت کی،پیسز چیمپیئن شپ سے حصہ لینے والے ممالک کو قریب آنے کا موقع ملا، کھیلوں کے انعقاد سے تمام ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کیااورتصاویر بھی بنوائیں۔

     

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات: متنازعہ خبر پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات: متنازعہ خبر پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں قومی سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں آرمی چیف نے وزیر اعظم کو معروف انگریزی اخبار ڈان نیوز میں شائع والی متنازعہ خبر پر کورکمانڈرز اور فوج کی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

    ملاقات میں ملک کےخلاف کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے پربھی اتفاق کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    سیاسی اور عسکری ملاقات سے پہلے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور انہیں متنازعہ خبر کی تحقیقات سے آگاہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈان نیوز میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول ملٹری تعلقات میں تلخی کے حوالے سے متنازع خبر شائع کی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

     

  • پاک فوج کا ایل او سی پر ہمہ وقت چوکس رہنا لائق تحسین ہے، آرمی چیف

    پاک فوج کا ایل او سی پر ہمہ وقت چوکس رہنا لائق تحسین ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا ایل او سی پر ہمہ وقت چوکس رہنا لائق تحسین ہے، پاک فوج کی تیاریوں اور جذبے پر فخر ہے۔

    آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے امور کی نگران راولپنڈی کور کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا، سپہ سالار نے پاک فوج کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا لائن آف کنٹرول پر ہمہ وقت چوکس رہنا لائق تحسین ہے، جوانوں اور افسروں کے بلند عزم وحوصلے پرفخر ہے ۔

    capture

    آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال نے آرمی چیف کو بریفنگ دی، آرمی چیف کی جانب سے پیشہ وارانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔