Tag: Army Chief General Raheel sharif

  • کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

    کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول ،ورکنگ باؤنڈری سمیت بین الاقوامی سرحد پرمکمل طور پرتیار ہے، کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور میں کمبیٹ ری ایکشن ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور جونیئرکیمپس آف گریژن اکیڈمی کا افتتاح کیا۔

    دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول ،ورکنگ باؤنڈری سمیت بین الاقوامی سرحد پرمکمل طور پرتیار ہے،آرمی چیف کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بدنیتی پر مبنی کسی بھی پروپیگنڈے سے پاکستان کو بدنام نہیں کیا جا سکتا،آرمی چیف آرمی چیف نے جونیئرکیمپس آف گریژن اکیڈمی کا افتتاح کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف44سال پہلے مارچ 72-1967اکیڈمی کے طالب علم رہے ہیں، آرمی چیف نے نوتعمیر شدہ اسکول کی پہلی اسمبلی میں بھی شرکت کی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف  لاہور پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے

     لاہور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے، آرمی چیف کا دورہ لاہور مختصر ہوگا، آرمی چیف کا دورے ایسے وقت میں ہے جب آج تحریک انصاف رائیونڈ مارچ کرنے جارہی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف آج رائے ونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ مختلف شہروں سے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات می خطے میں استحکام کیلئے باہمی اقدامات پر اتفاق ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ترک ہم منصب کی ملاقات کی، فوجی سربراہان نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی۔ ملاقات میں خطے میں استحکام اور دیگر پیشہ وارانہ امور بھی زیر غور آئے۔

    ispr

    ترک جنرل کو پاک فوج کے تربیتی اور انٹیلی جنس امور پر بریفنگ دی گئی۔

    ترک فوجی سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا اور یادگارشہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

  • آرمی چیف نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گیارہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشتگرد مختلف مقدمات میں ملوث تھے اور ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں تھیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور عام شہریوں کے قتل ، فرقہ وارانہ دہشت گردی سمیت سرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق تمام گیارہ دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے ، ان میں کوئٹہ میں ڈی آئی جی فیاض سنبل ، اے ایس آئی رضا خان اور آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران نذیر کے قاتل ، پاک فوج کے میجر عابد مجید کے قاتل ، فرقہ وارانہ دہشت گردی اور قتل و غارت ، عام شہریوں اور ایف سی کے اہلکاروں کے اغواء اور قتل میں ملوث دہشت گرد وں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے ، سرکاری عمارتوں ، سکولوں اور اہم تنصیبات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے ذمہ دار ان شامل ہیں۔

    فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والوں میں ضیاء الحق ولد ولی خان ، فضل ربی ولد فضل غفور ، محمد شیر ولد زرے ، عمر زادہ ولد گل رحمان ، لطیف الرحمان ولد سیف الرحمان ، محمد عادل ولد محمد اکبر جان ، اسرار احمد ولد عبدالرحیم جان ، عبدالمجید ولد خونہ مولا ، حضرت علی ولد فضل ربی ، میاں سعید اعظم ولد میاں سعید جعفر اور قیصر خان ولد حبیب خان شامل ہیں ، ان تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ان کی سزائے موت آئندہ چند روز میں عملدرآمد کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف متعدد دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کرچکے ہیں، جن میں سیدو شریف ایئرپورٹ،نانگا پربت بیس کیمپ میں غیر ملکیوں سیاحوں کو قتل کرنے، سبین محمود قتل، صفورا بس حملے او رصالح مسجد دھماکے , اسکولز، مسلح افواج اور شہریوں کو نشانہ بنانیوالے دہشت گرد شامل ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات

    مصر : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی، جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی، صدرالسیسی اور آرمی چیف راحیل شریف کے درمیان علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔

    مصری صدر السیسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیاں قابل قدرہیں، انہوں نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو قابل تعریف قراردیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ مسلم امہ اور اقوام عالم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ملکرکردارادا کرنا ہوگا۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر کے دارلحکومت قاہرہ پہنچے ، جہاں ان کا انتہاشاندار طریقے سے استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے ہیں قاہرہ ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصری فوج کے چیف آف سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے درمیان سیکیورٹی ،دفاعی تعاون بڑھانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل جان نکولسن کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل جان نکولسن کی ملاقات

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی، جس میں پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور افغانستان میں پائیدار قیام امن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل جان نکولسن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے گٹھ جوڑکوتوڑنے میں پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں، جبکہ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان خوش آئند ہے، وائٹ ہاؤس

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان خوش آئند ہے، وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن : امریکا نے افغانستان سے متعلق جنرل راحیل شریف کے بیان کو اہم قرار دیدیا اور اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

    امریکا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کو خوش آئند قرار دیدیا، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغانستان کیخلاف پاکستانی سرزمین استعمال نہ ہونے کا بیان اہم ہے، خیر مقدم کرتے ہیں امریکا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نے جانی نقصان اٹھایا، پاکستان کو دہشت گرد گروپوں پر دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی سرزمین ہمسائیہ ممالک پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مسئلہ نیا نہیں، اس مسئلے کو ہم پاکستان حکومت کے ساتھ مسلسل اٹھاتے رہے ہیں اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے القاعدہ،طالبان،حقانی نیٹ ورک اور دیگرگروپوں کےخلاف کارروائی میں تعاون کیا، تاہم کارروائی کےباوجودپاکستان میں انتہاپسند گروپوں کی موجودگی برقرارہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ پاکستان کے اپنے سیکورٹی مفادات میں ہے۔

  • جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، امریکی سینیٹرجان مِکین

    جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، امریکی سینیٹرجان مِکین

    اسلام آباد : امریکی سینیٹر جان مِکین آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مداح نکلے، انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹر جان مِکین سے اے آر وائی نیوز کے نما ئندہ خصوصی اور سینئیر صحا فی سمیع ابراہیم نے خصو صی گفتگو کی۔

    گفتگو میں جان مکین کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل ایک گراں قدر لیڈر ہیں، میں جنرل راحیل شریف کا مداح ہوں ، سینیٹر جان مکین نے کہا کہ جنرل راحیل شریف عسکری معاملات پرمکمل گرفت رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل کی مدد سے پاک امریکا تعلقات مزید بہترہوسکتے ہیں، جان میکین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہئے۔

    McCain

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور دیگر کو افغان پالیسی پر تحفظات ہیں، سینیٹرجان میکین کا کہنا تھا کہ پاک افغان بات چیت میں پیشرفت ہوسکتی ہے۔

    سینیٹرجان میکین نے کہا کہ یہ سن کر بہت بڑا دھچکا لگا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے 6 ہزارجوان شہید ہوئے۔

    یاد رہے کہ امریکی سینیٹرجان میکین کا اے آروائی نیوز کو دیا گیا خصوصی انٹرویو بہت جلد اے آر وائی نیوز پرنشر کیا جائے گا۔

     

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سعودی وزیر دفاع کو فون،آئی ایس پی آر

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سعودی وزیر دفاع کو فون،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : سعودی عرب میں دہشتگردی کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں سعودی عرب دھماکوں کی مذمت کی اور کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    آرمی چیف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف اس جنگ میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے تین شہروں مدینہ منورہ، جدہ اور قطیف میں دہشتگردوں کی جانب سے چار دھماکے کیے گئے، جس میں کم از کم چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف غیر ملکی دورےکے بعدوطن پہنچ گئے،عسکری ذرائع

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف غیر ملکی دورےکے بعدوطن پہنچ گئے،عسکری ذرائع

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ غیرملکی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

    عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تین روزہ دورے میں جرمنی اور جمہوریہ چیک کادورہ کیا، آرمی چیف نے دورے کے دوران دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں فوجی اور دفاعی تعاون پربات چیت کی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی کا دو جبکہ چیک ریپبلک کا ایک روزہ دورہ کیا۔