Tag: Army Chief General Raheel sharif

  • پاک فوج قوم کی ہر آواز پر لبیک کہے گی، آرمی چیف

    پاک فوج قوم کی ہر آواز پر لبیک کہے گی، آرمی چیف

    حیدرآباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پاک فوج قوم کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حیدرآباد چھاونی کا دورہ کیا، حیدرآباد پہنچنے پر کورکمانڈر کراچی نوید مختار نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران آرمی چیف نے ریٹائرڈ اور حاضر سروس پاک آرمی کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں کہا کہ پاک فوج نے قوم کی ہر کال پر ہمیشہ لبیک کہا ہے اور ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔ مادر وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

    آرمی چیف نے حیدرآباد گیریژن کے افسروں اور جوانوں کی آپریشن میں خدمات کو سراہا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سندھ رجمنٹل سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

  • کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف

    کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال کرنےکیلئے آخری حد تک جانےکااعلان کردیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کورکمانڈر کراچی نوید مختار،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر،ایم آئی اوردیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے اجلاس میں آرمی چیف کوکراچی آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس سےخطاب کرتےہوئے آرمی چیف نے کہا کراچی کو محفوظ اور دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، کراچی کے شہریوں کو پرامن اور خوف سے پاک شہر دیں گے۔

    جنرل راحیل شریف نے واضع کیا کہ دہشت گردوں کے حمائیتیوں اور انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو بھی جلد مکمل طور پر تباہ کردیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا پرامن اوربے خوف معمولاتِ زندگی کی بحالی یقینی بنائی جائےگی،آرمی چیف نے رینجرز اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کوسراہا،آرمی چیف نے نمایاں کامیابیوں پرانٹیلی جنس ایجنسیوں کی بھی تعریف کی۔

  • پاک فوج کے 27بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

    پاک فوج کے 27بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بورڈ کی مشاورت کے بعد ستائیس بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ستائیس بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

    ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈئر محمدعارف ، بریگیڈئرظفراقبال، بریگیڈئرعلی عامر ، بریگیڈئر آصف غفور ، بریگیڈئر محمد علی ، بریگیڈئر اظہررشید، بریگیڈئر سعید اختر، بریگیڈئر ندیم احمد ، بریگیڈئر خالد جاوید، بریگیڈئر خالدضیاء، بریگیڈئر امجدعلی، بریگیڈئر عابدلطیف، بریگیڈئر محمدسعید، بریگیڈئراخترنواز ، بریگیڈئرسردار حسن ، بریگیڈئر رضاجلیل، بریگیڈئرثاقب محمود، بریگیڈئر امتیاز خان اور بریگیڈئر عامر ندیم شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے آٹھ افسران جن میں بریگیڈئرسہیل عزیز، اسلم خان، سلیم احمد، وسیم احمد ، طارق حسین، خاوررحمان، عمار رضا اور صفدر عباس شامل ہیں۔

  • آرمی چیف نے 2016کو دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال قرار دیدیا

    آرمی چیف نے 2016کو دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال قرار دیدیا

    گوادر : سال کا پہلے دن آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آرکے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر پہنچے، جہاں آرمی چیف نے بلوچ عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے دہشتگردی ،جرائم ،کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دینگے، انصاف اورامن کی راہیں ہموارکرینگے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دو ہزارسولہ دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہوگا۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے مزید نودہشت گردوں کے موت کے پروانوں پر دستخط کردیئے، دہشتگردوں میں محمدغوری، عبدالقیوم، عمران، اقسن محبوب، عبد الرؤف گجر، محمدہاشم، سلمان،شفقت فاروقی اور فرحان شامل ہیں، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

  • آرمی چیف 27دسمبرکوایک روزہ دورے پرکابل روانہ ہوں گے،آئی ایس پی آر

    آرمی چیف 27دسمبرکوایک روزہ دورے پرکابل روانہ ہوں گے،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف اتوار کو ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ستائیس دسمبر کو دورہ کابل میں افغان عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اہم ملاقاتوں میں مفاہمتی عمل سے متعلق پیشرفت کا امکان بھی ہے جبکہ علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سیکورٹی صورتحال اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن عمل شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی ۔

  • دہشت گردی کےخلاف ثابت قدم رہیں گے، آرمی چیف

    دہشت گردی کےخلاف ثابت قدم رہیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج پیش کیا گیا، کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،شہدا اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر ثابت قدم رہیں گے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات ہوئی‌ ۔

    وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سلامتی سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال، بھارت، افغانستان سے باہمی دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کی گئی، اس موقع پرکراچی میں رینجرز کامعاملہ بھی زیرِ غور آیا۔

    ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

  • آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

    آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

    کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، جہاں انھوں نے کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈر ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈی جی رینجرز کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق اجلاس میں کور کمانڈر، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس اور ڈی جی رینجرز بھی شریک ہوئے.

    آرمی چیف نے کراچی میں جاری آپریشن کے دوران صورتحال میں بہتری اور بلدیاتی انتخابات کے دوران امن کے قیام پر رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔

  • پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ

    پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ

    واشنگٹن: پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں افراد کی بھرپور شرکت کی.

    عشائیے میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات قریبی اور اہم ہیں، آپریشن ضرب عضب کو بہت پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا، دہشتگردوں کی مالی مدد اور سہولت کاروں کا پیچھا کر رہے ہیں، آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں کو جلد دہشتگردوں سے پاک کردیں گے، عوام کی پاک فوج سے بہت زیادہ توقعات ہیں، پاک فوج عوام کی تمام توقعات پر پورا اترے گی.

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، آپریشن قبائلی علاقوں کےساتھ شہروں میں بھی جاری ہیں،بھارت سےبرابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں جبکہ مودی کے امن سے متعلق کچھ اور ہی خیالات ہیں.

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی روضہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر حاضری

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی روضہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر حاضری

    مدینہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑح رہی ہے، آرمی چیف عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ پہنچے تو سینکڑوں زائرین نے ان کو دعائیں دیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں وہ مختلف رہنماﺅں سے ملاقاتوں کے بعد عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کی اور پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی دعا کی ۔

    عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد آرمی چیف روضہ رسول کی زیارت کیلئے مدینہ گئے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر حاضری دی۔ آرمی چیف نے مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کئے۔

    جہاں سینکڑوں زائرین نے ان کو گھیرے میں لے لیا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، آرمی چیف نے مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کئے۔

    متعدد افراد نے آرمی چیف کو پاکستان میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور خوب دعائیں دیں۔