Tag: Army Chief General Raheel sharif

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی.

    آرمی چیف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں گزشتہ روز ریاض سے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں گورنر مکہ نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی اور پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی دعا کی جبکہ عمرے کی ادائیگی کے بعد رات حرم شریف میں ہی گذاری.

    ریاض میں قیام کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار نے سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی.

  • جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    راولپنڈی :‌پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس ہفٹن سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی شعبے سے متعلق تعلقات کو بھی مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے قیام کے دوران برطانیہ کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک برطانیہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

  • افغانستان میں دیرپا امن کے لئے مفاہمت ضروری ہے، آرمی چیف

    افغانستان میں دیرپا امن کے لئے مفاہمت ضروری ہے، آرمی چیف

    میونخ :‌آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےافغانستان میں پائیدار امن کے لیے مفاہمتی عمل انتہائی اہم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ اٹھا سکیں گے.

    آرمی چیف نے جرمنی کے شہر میونخ میں سینٹ کام ایشیاء سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور دہشت گردی سے متاثرہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال سے شرکاء کو آگاہ کیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شدید عدم استحکام سے خطے پر اثرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زور دیا ہے کہ خطے بالخصوص افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے تمام فریقین مفاہمت کے عمل کو جلد از جلد بحال کریں ، پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سے خطے کے تمام ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود افغانستان میں دیرپا اور پائیدار امن کیلئے مفاہمتی عمل نہایت ضروری ہے ، تمام فریقین استحکام کے فروغ کیلئے مفاہمت کے عمل کو فروری بحال کریں .

    جنرل راحیل شریف نے مشکلات سے نکل کر مستحکم ہوتے ہوئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترقی اور استحکام کیلئے موجودہ کوششوں سے پاکستان اور خطے کیلئے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں.

    انہوں نے پاک افغان سرحد پر بہتر انتظامات کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مقاصد کے حصول کیلئے پاک افغان سرحدی امور بہتر بنائے جائیں ، کیونکہ پرامن افغانستان علاقائی روابط کو بہتر بنا سکتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سے خطے کے تمام ممالک فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے دہشت گردی سے چھٹکارا پانا ضروری ہے.

  • آرمی چیف سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے،آئی ایس پی آر

    آرمی چیف سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پرجرمنی پہنچ گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جرمنی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیکیورٹی کانفرنس سےخطاب کریں گے.

  • دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائیگا، آرمی چیف

    دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائیگا، آرمی چیف

    شوال : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے گا، آرمی چیف نے آج شوال کے محاذ پر جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپاہ سالار جنرل راحیل شریف شوال کے محاذ پر دہشتگردوں کے خلاف جنگ کا جائزہ لینے پہنچے، انہوں نے جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں، افسروں سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، اُن کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

    آرمی چیف نے دہشتگردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب ان علاقوں میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کوبےنقاب کیاجائیگا۔

    آرمی چیف نے دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ مورال بلند ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیرمعمولی کامیابیاں ملیں دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف کل کراچی پہنچیں گے

    وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف کل کراچی پہنچیں گے

    کراچی : وزیرِاعظم نوازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے، ان کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آمد بھی متوقع ہے۔

    کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل پر حملہ اور ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کی پیشِ نظر وزیرِاعظم کا دورۂ کراچی اہمیت اختیار کرگیا۔

      وزیرِاعظم نواز شریف کل کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بھی کراچی آمد متوقع ہے۔

      اجلا س میں سائیں سرکار کراچی آپریشن اورایپکس کمیٹی کے تحت ہونے والے فیصلوں کی جائزہ رپورٹ پیش کریگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان بھی زیر بحث آئیگا ۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ نے وزیرِاعظم کی آمد کے پیشِ نظرآج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، میٹنگ میں آئی جی سندھ قائم علی شاہ کو بریفنگ دیں گے۔

  • پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج 59 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج 59 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    راولپنڈی: چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف آج اپنی 59 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    پاکستان کی مسلح افواج کے سپہ سالار 16جون 1956ءکو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، گھر میں انھیں پیار سے بوبی کہا جاتا ہے، ان کے والد کا نام میجر محمد شریف ہے۔

      راحیل شریف میجر شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی ہیں ، جنھوں نے 1971 میں جرأت اور بہادری کی مثال کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارضِ وطن پر جاں نثار کی،  میجر شبیر شریف شہید کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا تھا۔

    راحیل شریف میجر راجہ عزیز بھٹی کے بھتیجے ہیں، جنہوں نے 1965 ء کی بھارت پاکستان جنگ میں شہید ہو کر نشان حیدر وصول کیا۔

    آرمی چیف گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں، انھوں نے فوجی تربیت  پی ایم سے کاکول سے حاصل کی، انھوں نے ملٹری اکیڈمی کاکول سے 54 واں لانگ کورس پاس آؤٹ کیا، 1976  میں فرنٹیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور انھیں فرنٹیئر فورس کی معروف چھٹی بٹالین میں تعینات کیا گیا، میجر شبیر شہید کا تعلق بھی اسی بٹالین سے تھا۔

    نوجوان افسر کی حیثیت سے انہوں نے انفنٹری بریگیڈ میں گلگت میں فرائض سرانجام دئیے، ایک بریگیڈیئر کے طور پر انہوں نے دو انفنٹری بریگیڈز کی کمانڈ کی، جن میں کشمیر میں چھ فرنٹیئر فورس رجمنٹ اور سیالکوٹ بارڈر پر 26 فرنٹیئر فورس رجمنٹ شامل ہیں۔

    جنرل پرویز مشرف کے دور میں میجر جنرل راحیل شریف کو گیارہویں انفنٹری بریگیڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا، راحیل شریف ایک انفنٹری ڈویژن کے جنرل کمانڈنگ افسر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

    راحیل شریف نے اکتوبر 2010 سے اکتوبر 2012 تک گوجرانوالہ کور کی قیادت کی، انہیں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں انسپکٹر جنرل تربیت اور تشخیص رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    ستائیس نومبر 2013 کو وزیرِاعظم نواز شریف نے انہیں پاکستانی فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا، راحیل شریف افواج پاکستان کے 15ویں اور موجودہ سربراہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق راحیل شریف سیاست میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں دو سینئر جرنیلوں، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود پر فوقیت دی گئی، ایک سینئر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے اسی وجہ سے فوج سے استعفی دیا، ایک اور سینئر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔

    دسمبر 2013 کو راحیل شریف کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا۔

  • ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

    ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی، فاٹا، بلوچستان میں دہشتگردی دشمن کی سازش ہے، پاکستان امن کیلئے دوسرے ملکوں سے تعاون کو تیار ہے۔

    ملک کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے دو ٹوک دہرا دیا، نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کراچی فاٹا اور بلوچستان میں قتل وغارتگری دشمن کی سازش ہے، ملکی تحفظ اور بقاء کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    آرمی چیف نے واضح کردیا کہ امن کے لیے دوسرے ملکوں سے تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن ملکی وقار اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

    سپہ سالار نے آپریشن ضربِ عضب میں پوری قوم کی حمایت کو حوصلہ افزا قراردیا۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، آرمی چیف نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے عوام کی تقدیر بدل دے گا۔

  • سندھ میں شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر چوکیاں بنانے کا فیصلہ

    سندھ میں شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر چوکیاں بنانے کا فیصلہ

    کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت کراچی کورہیڈ کوارٹرز میں ایپکس کمیٹی کےخصوصی اجلاس میں سندھ کے بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے اور نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد پر زور دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین مربوط ہم آہنگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

    اجلاس میں سندھ کے تمام بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنےکا حکم دیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ، ڈی جی آئی ایس آئی ، پولیس رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر بدترین دہشتگردی کے واقعے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ سری لنکا منسوخ کرکے کراچی پہنچ گئے تھے۔

  • کراچی فائرنگ ، آرمی چیف نے دورہ سری لنکا منسوخ کردیا

    کراچی فائرنگ ، آرمی چیف نے دورہ سری لنکا منسوخ کردیا

    راولپنڈی :  آرمی چیف جںرل راحیل شریف نے کراچی بس فائرنگ واقعے کی پیشِ نظر دورہ سری لنکا منسوخ کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں بس پر دہشت گردی کے بدترین واقعے کے بعد دورہ سری لنکا منسوخ کردیا ہے، آرمی چیف کو تین روزہ دورے پر سری لنکا جانا تھا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صفورا چورنگی پر نامعلوم افراد نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں43 افراد جاں بحق اور 13افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 16 خواتین بھی شامل ہیں۔