Tag: Army Chief General Raheel sharif

  • ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کریں،آرمی چیف سے اپیل

    ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کریں،آرمی چیف سے اپیل

    لاہور : امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی بہن کی رہائی اور واپسی میں کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے عافیہ کو واپس لاکر آرمی چیف راحیل شریف قوم کو سپر ورلڈ کپ کا تحفہ دیں ۔

    ان کا آرمی چیف سے مطالبہ تھا کہ عافیہ صدیقی کے رہائی کے لیے وزیر اعظم نواز شریف پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اس معاملے میں سیاسی طور پر اپنا کردار ادا کریں ۔

    فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ مارچ میں عافیہ کی قید کو بارہ سال مکمل ہوجائیں گے ان کی رہائی میں تاخیر پوری قوم کی تذلیل ہے۔

    فوزیہ صدیقی نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ عافیہ کی وطن واپسی میں کیا رکاوٹ ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قانونی تقاضے بھی پورے ہوچکے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کرگئیں، آئی ایس پی آر کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ چکلالہ میں ادا کی جائےگی۔

    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

    مرحومہ طویل عرصے سے علیل اور اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیرِعلاج تھیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی والدہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر چکلالہ گیریژن میں ادا کی جائے گی اور تدفین عصر کے بعد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ہوگی۔

    وزیر اعظم نواز شریف، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، وزیر داخلہ چوہدری نثار، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر سیاسی قائدین نے راحیل شریف اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

  • کراچی کی صورتحال،وزیراعظم، آرمی چیف جمعہ کو دورہ کریں گے

    کراچی کی صورتحال،وزیراعظم، آرمی چیف جمعہ کو دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل کے ہمراہ جمعہ کوایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ ہے ہیں، اعلی سطح اجلاس میں وزیراعظم کو نینشل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

    کراچی کی بنتی بگڑتی امن وامان اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر وزیرِاعظم نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ جمعہ کو کراچی آرہے ہیں، تیس جنوری کو کراچی دورے کے بعد وزیرِاعظم نے اگلے روز ہی آرمی چیف کے ہمراہ کراچی میں عسکری اور سیاسی قیادت سے بات کرنےکی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    جمعہ کو وزیرِاعظم گورنر ہاؤس سندھ میں اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور بیس ماہ سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق شہر کی سیاسی صورتحال اور ماورائے عدالت قتل کے الزامات پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔

    اعلی سطح اجلاس میں گورنر، وزیراعلی چیف سیکریٹری سندھ،سمیت کورکمانڈر ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ بھی شریک ہوں گے جبکہ آئی ایس ، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے حکام کو بریفنگ بھی دیں گے۔

  • پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

     آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقری دینے کی منظوری دی گئی۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جب کہ انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

  • دہشتگردی اورفرقہ واریت کاخاتمہ کریں گے، راحیل شریف

    دہشتگردی اورفرقہ واریت کاخاتمہ کریں گے، راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اورفرقہ واریت کابلاتفریق خاتمہ کیا جائےگا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ختم ہو گئی ، جس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں قومی ایکشن پلان پرموثراندازمیں عملدرآمد کرنےکا فیصلہ کیا گیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے ملکر عملدرآمد کریں گےتاکہ دہشت گردی اور فرقہ وارایت کا بلاتفریق خاتمہ کیاجاسکے گا۔

     ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کا دوسرا دور کل بھی ہوگا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بریگیڈیئر پوسٹوں پر رکی ہوئی تقرریوں کے حوالے سے اعلان کریں گے، اس کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کے عسکری کمانڈرز کی سطح پر ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں جاری ہے ۔

    اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، حکام کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون سمیت مختلف آپریشنز پر غور کیا گیا اور اس میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر غور آئے جبکہ پاکستان اور افغانستان کے عسکری کمانڈرز کی سطح پر ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے معاملات پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکاء کو اپنے دورہ برطانیہ اور چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

  • آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس آج ہوگی

    آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس آج ہوگی

    راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس کل ہوگی، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں پیشہ وارانہ امور ، آپریشن ضرب عضب اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے معاملات پر غور کیا جائے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر اجلاس کی صدارت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے،اس اجلاس میں آرمی چیف کور کمانڈرز کو اپنے دورہ چین اور برطانیہ کے حوالے سے اعتماد میں لے گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدارامد،سکیورٹی معاملات اور ضرب عضب کی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پر چین روانہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پر چین روانہ

    راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ چین روانہ ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران چین کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے آرمی چیف ایک ہفتہ قبل ہی اپنے سات روزہ دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے واپس آئے ہیں، دورہ برطانیہ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • کور کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کابل، افغان ہم منصب سے ملاقات

    کور کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کابل، افغان ہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کابل میں اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امورپر بات چیت ہوئی اورموجودہ مکینزم کو بہتر بنانے کے متعدد اقدامات زیر غور آئے۔

    اس سے قبل کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے بھی افغانستان کا دورہ کیا تھا، ان دوروں کا مقصددونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی تعاون اوراعتماد کو فروغ دینا ہے۔

    دوسری جانب پاک افغان باڈر ایریا میں آج پاک فوج،  پولیس اور ایف سی نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افغان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسحلہ بھی برآمد ہوا۔

  • لندن: آرمی چیف کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عشائیہ

    لندن: آرمی چیف کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عشائیہ

    لندن : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت متحد ہے، پاکستان جلد تمام مسائل پر قابو پالے گا۔

    لندن میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کےاعزاز میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے میں برطانوی اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمےکیلئے متحد ہے۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی سینڈہرٹ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسڈیز کا بھی دورہ کیا، ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی میں زیرِتربیت پاکستانی کیڈٹس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوران تربیت اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورہ پر برطانیہ میں ہیں، دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی لندن میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون دیگر حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں دہشتگردی کےخلاف دونوں ملکوں کے تعاون اورانٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پربات چیت ہوئی جبکہ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے آگاہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں میں کلعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی اور دہشتگردوں کی بیرون ملک فنڈنگ روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران خطے کی سلامتی سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔