Tag: Army Chief medal

  • افسران و جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات کی تقسیم

    افسران و جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات کی تقسیم

    راولپنڈی : جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے افسران میں اعزازات کی تقسیم۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کے چونسٹھ افسروں اور جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات تقسیم کئے۔

    پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی مثالیں قائم کرنے والوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ۔

    اس حوالے سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب کے افسران میں تقسیم اعزازات کی تقریب  منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے تیس افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت، تینتیس افسران کو ستارہ امتیاز اور ایک سپاہی کو اقوام متحدہ میڈل دیا۔

    تقریب میں فوجی افسران ، شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کئے۔

  • جنرل راحیل شریف کے لئے امریکی لیجن آف میرٹ میڈل کا اعزاز

    جنرل راحیل شریف کے لئے امریکی لیجن آف میرٹ میڈل کا اعزاز

    واشنگٹن :خطےمیں امن و استحکام کے لئے کوششوں کےاعتراف میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکی لیجن آف میرٹ میڈل کے اعزازسے نوازا گیا۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق پینٹاگون میں پروقار تقریب کے دوران جنرل راحیل شریف کوان کی دلیرانہ قیادت ، جرات اور بہادری کے اعتراف میں امریکا کے اعلیٰ فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں امریکی آرمی چیف بھی موجود تھے۔ پینٹا گون آمد پر جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، اس سلسلے میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو امریکی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ، جس کے بعد انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ان کے امریکی ہم منصب جنرل ریمنڈ ٹی اوڈیرنو بھی موجود تھے ۔

    اس سے جنرل راحیل شریف نے امریکی اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں سیکورٹٰی کی صورتحال اوردیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا، جنرل راحیل کی قیادت میں پاکستانی وفد نے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی اورامریکی نائب وزیردفاع سے ملاقات میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات کی ۔

    پاکستانی وفد نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خاتمے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،  پاک افغان سرحدی صورت حال اور بھارت سے سرحدی کشیدگی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی، اس موقع پر امریکی چیف آف آرمی اسٹاف اور بحریہ کے جونئیرکمانڈنٹ جوزف ڈنفورڈ بھی موجود تھے ۔

    دوسری جانب امریکی دفترخارجہ کے ترجمان جیف راتھکی نے اپنے بیان میں شدت پسند تنظیموں کو نہ صرف پاکستان اور امریکا بلکہ پورے خطے کے لئے خطرہ قراردیا ہے، ترجمان کا مشیرخارجہ کے مشیرسرتاج عزیز کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی حکومت کی وضاحت کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور شمالی وزیرستان میں تمام دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔