Tag: Army chief meet

  • آرمی چیف کی بیلجیئم کی سیاسی اورعسکری قیادت سےملاقاتیں

    آرمی چیف کی بیلجیئم کی سیاسی اورعسکری قیادت سےملاقاتیں

    آرمی چیف کی بیلجیئم کی سیاسی اورعسکری قیادت سےملاقاتیں جن میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیئم کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اور لینڈ کمپونینٹ کے چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال گیا۔

    اس موقع پر اور دونوں جانب سےفوجی اوردفاعی پیداوارمیں فروغ اور فوجی تربیت، انسداددہشت گردی اورانٹیلی جنس تعاون کےفروغ پربھی اتفاق کیا گیا۔

    آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بیلجیئم کی قیادت نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاک افواج کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا۔

  • جنرل لائیڈ آسٹن کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    جنرل لائیڈ آسٹن کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

    پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور جی ایچ کیو میں قائم یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    اس موقع پر انہیں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی، بعد ازاں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے تفصیلی ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ پیغامات کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ دفاعی اور فوجی تعلقات اور تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔