Tag: Army chief meet PM nawaz

  • کمیشن میں ایجنسیوں کے اہلکارنہیں، ججز ہو تے ہیں، اسحاق ڈار

    کمیشن میں ایجنسیوں کے اہلکارنہیں، ججز ہو تے ہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے کمشن بنانے کے مطالبے پر جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کمیشن میں ایجنسیوں کے اہلکارنہیں، ججزہوتے ہیں۔ آئین سے ہٹ کرکمیشن تشکیل نہیں دیاجاسکتا ہے۔

    سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں کو کمیشن میں شامل کرنے کی تجویز پر ردعمل کا اظہارکرتے ہو ئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف عدالتی کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے ہی خط لکھ چکے۔ وہ اسلام آباد میں پریس کانفرنسسے خطاب کررہے تھے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کی کمیشن میں شمولیت کا مطالبہ عجیب ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے ان کی حکومت کو آج جنگل کے قانون سے تشبیہہ دینا غلط ہے اور وہ عمران خان کے جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی اورآئی ایس آئی کو شامل کرنے کے مطالبہ سے حیران ہیں۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات،مسئلہ جلد از جلد حل کرنے پر زور

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات،مسئلہ جلد از جلد حل کرنے پر زور

    اسلام آباد:  وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات میں ملکی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں گزشتہ روز ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

    ملاقات میں سیاسی کشیدگی کو حل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی جبکہ آرمی چیف اور وزیراعظم نے مسئلے کے جلد از جلد حل کرنے  پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے تاہم حکومتی ترجمان نے میڈیا پر چلنے والی اس قسم کی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری ملاقات کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج نے واضح کیا تھا کہ  وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں اور موجودہ بحران کا حل  جلد سے جلد مذاکرات کےزریعے نکالا جائے، کانفرنس میں مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔