Tag: army chief qamar javed bajwa

  • آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو گلے لگا لیا

    آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو گلے لگا لیا

    اسلام آباد : عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے  نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرم جوشی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں جانب سے مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا اور انتہائی خوشگوار ماحول میں مختصر بات چیت بھی ہوئی، آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور گلے بھی ملے۔

    نوجوت سنگھ سدھوآرمی چیف سے ملتے ہوئے انتہائی خوش دکھائی دیئے۔

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو ملک کےلئے نئی امید اور آس قراردیا اور کہا مزوری کوطاقت میں کیسے بدلنا ہے عمران خان جانتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی دعوت پران کی خوشیوں میں شریک ہونے آیا ہوں، سدھو


    یاد رہے گذشتہ روز بھارت کے سابق کرکٹر نجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈرپاکستان پہنچے تھے، اس موقع پر سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لمبی عمرکی دعائیں کرتاہوں، عمران خان کو کرکٹ میں میدانوں میں بہت دیکھا، ان کی کمزوری کو طاقت میں تبدیل کرتے دیکھا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان ہوں یا وسیم اکرم فاصلے مٹانے ہیں، ہمیں فاصلے بڑھانے نہیں ختم کرنے ہیں، بھارت سے محبت اور امن کا پیغام لے اور عمران خان کی دعوت پران کی خوشیوں میں شریک ہونے آیا ہوں۔

  • آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے نمازِ عید کے بعد پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعائیں کیں، انھوں نے کہا کہ بہ طور سپاہی انھیں ایسے تہوار گھروں سے دور منانے پر فخر ہے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایل او سی پر آمد کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی بھی ان کے ہم راہ تھے۔

    ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے آرمی چیف نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز کے بعد ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا کی، انھوں نے کہا کہ وطن اور قوم کی حفاظت کے فرائض کی انجام دہی ہماری ترجیحی ڈیوٹی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی، انھوں نے پاک فوج کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے دور عید منانے پر انھیں بہ طور سپاہی فخر ہے۔

    پاکستان کے غیّور عوام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، سربراہ پاک بحریہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف نے4 خطرناک دہشت گردوں کی سزائےموت میں توثیق کردی

    آرمی چیف نے4 خطرناک دہشت گردوں کی سزائےموت میں توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی، سزائے موت پانے والوں میں چاروں دہشت گرداہلکاروں کےاغوااورقتل وغارت گری میں ملوث ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں شبیراحمد،عماراخان،طاہرعلی،آفتاب الدین شامل ہیں، دہشت گردوں کی وارداتوں سے21افرادجاں بحق اورکئی زخمی ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق میجرعدنان سمیت10اہلکاروں کے قتل میں دہشت گرد شبیر احمد ملوث ہے، دہشت گرد عماراخان3اہلکاروں کے قتل اور اسکول کوتباہ کرنے میں اور اہلکاروں کے قتل اور فورسز پر حملوں میں دہشت گرد طاہرعلی ملوث ہے جبکہ پولیس افسر کے قتل،اہلکاروں پرحملوں میں دہشت گردآفتاب الدین ملوث ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گردوں نےمجسٹریٹ اورٹرائل کورٹ میں جرائم کااعتراف کیا، جس کے بعد چاروں دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائےموت کا حکم سنایاتھا۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی


    یاد رہے 8 ستمبر کو بھی آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، چاروں دہشت گرد دفوج اور سیکیورٹی اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے نام ریاض احمد، حفیظ الرحمان، محمد سلیم اور کفایت اللہ ہیں، چاروں دہشت گردوں نے 16 افراد کو شہید جبکہ 8 کو زخمی کیا علاوہ ازیں دہشت گردوں نے سرکاری اسکولوں کو بھی تباہ کیا تھا۔

    فوجی عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر 23 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزائیں بھی سنائی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن وامان اور بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے وزیراعظم کو آپریشن ردالفساد سے متعلق آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں پراطمینان کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔


    مزید پڑھیں : امن و استحکام شہیدوں کی جرات اور قربانیوں کا مرہون منت ہے، آرمی چیف


    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی آپریشنز میں حصہ لینے والے جوانوں کو اعزازت سے نوازا، ان کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام شہیدوں کی جرات اور قربانیوں کا مرہون منت ہے، یہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔

  • پاک فوج اور رینجرز کسی بھی خطرے سے نمٹ سکتے ہیں: آرمی چیف

    پاک فوج اور رینجرز کسی بھی خطرے سے نمٹ سکتے ہیں: آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار پرفخر کرتی ہے، پاک فوج اور رینجرز باہمی تعاون سے ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گیریژن کا دورہ کیا ، انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرز اور پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹرز دورہ بھی کیا ، جہاں آرمی چیف کو پیشہ ورانہ تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار پرفخر کرتی ہے، انہوں نے پرعزم ہوکر کہا کہ مادروطن کے دفاع کے لئے قوم کی توقعات پرپورا اتریں گے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ رینجرز اور فوج داخلی سیکیورٹی خدشات پرقابو پانے میں اہم کردار اداکررہے ہیں، رینجرز ورکنگ باؤنڈری پر موثر انداز میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ، انہوں‌ نے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز باہمی تعاون سے ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں.

    بھارت کی جانب سے معمول کے مطابق لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے.

    بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی.

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی

    مکہ مکرمہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ ادا کیا، اس سے پہلے وہ مسجد نبوی گئے، جہاں انھوں نے روزہ رسول پرحاضری دی اور دعا مانگی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف بننے کے بعد جنرل قمرجاوید باجوہ کی روضہ رسولﷺ پر پہلی حاضری ہے۔

    آرمی چیف نے ریاض الجنۃ مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور پھر مدینہ سے مکہ گئے، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور ملکی و سلامتی اور بقاء کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

    bajwa

    یاد رہے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مقامات مقدسہ کے تحفظ کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی سعودی فرماں روا سے ملاقات


    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب پر مسلم امہ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں ہیں جس کے لیئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص دہشتگردی کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک نے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران نائب ولی عہد نے پاکستان میں امن و استحکام کے لئے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائ

  • نئےآرمی چیف قمر باجوہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

    نئےآرمی چیف قمر باجوہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نا مزدآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نامزد آرمی چیف سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اصلی ہونے کی تردید جاری کردی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ جنرل قمر باجوہ کی سوشل میڈیا پر کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہے اور ان کے نام سے منسوب تمام تر فیس بک ‘ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا آئی ڈیز جعلی ہیں۔

    نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی خدمات

     واضح رہے کہ جنرل قمر باجوہ کے نام کابحیثیت نامزد آرمی چیف اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر ان کے نام سے کچھ جعلی اکاؤنٹ تشکیل پاگئے تھے ، جن پر کچھ معروف شخصیات نے مبارک باد بھی دی تھی۔

    فیس بک اورٹویٹر پراصلی اکاؤنٹ کی پہچان نیلے رنگ کے ٹک کے نشان سے ہوتی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے۔

    پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر باجوہ پاک فوج کی جانب سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات تھے، قبل ازیں یہ عہدہ موجودہ جنرل راحیل شریف کے پاس آرمی چیف بننے سے قبل تھا۔

    نئے آرمی چیف کی تقرری، سیاسی رہنماؤں کا خیرمقدم

     جنرل قمر باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔قمر جاوید باجوہ کو کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے۔

    نومنتخب آرمی چیف نے بطور میجر جنرل فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی۔ آپ 10 ویں کور میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔ پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے کے علاوہ جنرل قمر کا کشمیر اور شمالی علاقوں میں تعیناتی کا وسیع تجربہ ہے۔

    قمر باجوہ کو آرمی چیف بننے پر سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف ‘سینیٹر مشاہد اللہ اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔