Tag: Army chief Raheel Sharif

  • پاک فوج کے گیارہ اعلیٰ افسران کرپشن کے الزام میں برطرف

    پاک فوج کے گیارہ اعلیٰ افسران کرپشن کے الزام میں برطرف

    راولپنڈی : پاک فوج میں بھی احتساب کا عمل شروع ہوگیا، پاک فوج کے گیارہ اعلیٰ افسران کو کرپشن کے الزام میں نکال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قوم سے کئے گئے اپنے وعدے کا پاس کرتے ہوئے کرپشن میں ملوّث پاک فوج کے گیارہ اعلیٰ افسران کو نوکری سے برطرف کردیا۔ جس میں ایک میجر جنرل اور پانچ بریگیڈیئر شامل ہیں۔

    ان افسران کیخلاف کرپشن کیسز میں تحقیقات جاری تھیں، تمام افسران کو ڈس مس کرکے ان کو دی گئی مراعات، میڈلز اور دیگر اعزازات بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔

    برطرف کئے جانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک،میجر جنرل اعجاز شاہد،5بریگیڈیئرز بشمول حیدر، سیف ، اسد، عامر،3لیفٹیننٹ کرنلز اورمیجرنجیب شامل ہیں۔

    برطرف کئے جانے والے افسران فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان میں تعینات تھے۔ کرپشن میں ملوث افسروں کوکرپشن کی رقم واپس کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چند روز قبل بھی ملک کے تمام اداروں سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کو کرپشن کے ناسور سے پاک کریں گے۔ اور یہ تاریخی کام آج انہوں نے کر دکھایا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ افسران کے علاوہ پاک فوج کے دیگر افسران کیخلاف بھی کیسز چل رہے ہیں اور مزید نام آنے کی توقع ہے۔

     

  • جنرل راحیل شریف اورعدلیہ کے ہوتے ہوئے محفوظ ہوں، وینا ملک

    جنرل راحیل شریف اورعدلیہ کے ہوتے ہوئے محفوظ ہوں، وینا ملک

    اسلام آباد : معروف ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستانیوں کو نیا پاکستان دیا ہے۔

    دبئی سے تین سال بعد وطن واپسی کے موقع پر اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے تاہم جنرل راحیل شریف اورعدلیہ کے ہوتے ہوئے وہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستانیوں کو نیا پاکستان دیا ہے، انہوں نے  مزید کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، تین سال بعد وطن واپس آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔

    وینا ملک نے کہا کہ وہ کمرشل فلموں میں کام نہیں کریں گی ٹی وی سے تعلق برقرار رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء اے پی ایس اور آپریشن ضرب کے لئے نیا گانا بنایا ہے۔ جکو بہت جلد آن ایئر ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

  • آرمی چیف نے 9دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے 9دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نو دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

    پریڈ لین مسجد، آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزاور دیگرحملوں میں ملوث نو دہشت گردوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا، آرمی چیف نے مزید نو دہشت گردوں کے موت کے پروانوں پر دستخط کردیئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں میں محمدغوری، عبدالقیوم، عمران، اقسن محبوب، عبد الرؤف گجر، محمدہاشم، سلمان،شفقت فاروقی اور فرحان شامل ہیں، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

    دہشتگرد محمد غوری پریڈلین مسجد پر حملے میں ملوث تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا میڈیا انچارج بھی تھا، دہشتگرد عبدالقیوم آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز ملتان اور کالعدم ٹی ٹی پی کا عمران سیکیورٹی اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھا جبکہ اقسن محبوب القاعدہ کا متحرک رکن تھا۔

    دہشت گرد عبد الرؤف گجر، محمدہاشم، سلمان، شفقت فاروقی اور فرحان کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کارندے تھے۔

  • دہشت گردوں کے خوف کی فضا آہستہ آہستہ زائل ہورہی ہے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردوں کے خوف کی فضا آہستہ آہستہ زائل ہورہی ہے، جنرل راحیل شریف

    اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں اور مجرموں کی پیدا کردہ خوف کی فضا آہستہ آہستہ زائل ہورہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سالانہ کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے ملک میں امن و استحکام کو مستحکم کیا جارہا ہے۔اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    جنرل راحیل شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے حصول کی خاطر جانیں قربان کرنے والے فوجیوں اور شہریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیم کے شعبے میں خصوصی طور پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی تاکہ بہتر اور ہنر مند افرادی قوت پیدا کی جاسکے۔

    انہوں نے اس موقع پر کامیاب طلباء کو اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ کالج کے صدر پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے ملک میں دیرپا امن و استحکام میں آرمی چیف کے کردارکو سراہا۔

  • ساںحہ پشاور کے شہداء کی پہلی برسی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور پہنچ گئے

    ساںحہ پشاور کے شہداء کی پہلی برسی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور پہنچ گئے

    پشاور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور پہنچ گئے.

    آئی ایس پی ار کے مطابق سانحہ پشاور کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور پہنچ گئے، آرمی چیف شہدا کے اہلخانہ کا استقبال کر رہے ہیں.

    سانحہ پشاور کے شہداء برسی کی مرکزی تقریب بھی آرمی پبلک اسکول میں ہی منعقد ہورہی ہے، مرکزی تقریب میں پاکستان کے وزیرِاعظم نواز شریف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور برّی فوج کے سربراہ کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات، غیر ملکی سفیر اور ہلاک شدگان کے لواحقین شرکت کریں گے۔

  • آرمی چیف آج وانا میں گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

    آرمی چیف آج وانا میں گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آج جنوبی وزیر ستان کے صدر مقام وانا کا دورہ متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف وانا میں گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ قبائل عمائدین کے جرگےسے خطاب بھی کریں گے۔ پاک فوج کی جانب سے وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی اور بحالی کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان اور چین کے اسپیشل سروسز گروپ کے مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں تک لے کر جائینگے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب مشقوں پر دونوں فورسز کے جوانوں کو مبارکباد دی، ان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ استحکام کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، دونوں ملک ہر سطح پر ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے یوم دفاع پر پاک فوج سے بھرپوراظہاریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے والے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

     وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن، ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن مسلح افواج اور عوام نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

     انہوں نے کہا کہ آج ملک کو اندرون اور بیرون چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے اتحاد، خود انحصاری اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے شوال پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے شوال پہنچ گئے

    شوال : آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے شوال پہنچ گئے، اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے شوال پہنچ گئے، جنرل راحیل شریف شوال میں جاری آپریشن ضرب عضب کاجائزہ لیں گے، پاک فوج نے شوال میں ایک ہفتہ قبل زمینی آپریشن شروع کیا ہے ۔

    سپہ سالارا گلے مورچوں پردہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کریں گے، جنرل راحیل شریف کوآپریشن پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کی فوج کے سربراہ میجرجنرل غانم بن شاہین نے ملاقات کی، قطر کے آرمی چیف نے دہشتگروں کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو قابل تحسین قرار دیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق قطری افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا، جنرل راحیل سے ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    پشاور: آرمی چیف نے وزیرستان میں اگلےمورچوں کادورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

     ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم آرمی چیف اگلے مورچوں پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے وزیرستان پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرستان دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا،شمالی وزیرستان کےچند محدود علاقوں سے مزاحمت ہورہی ہے۔

     آرمی چیف جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے فرارکی تمام راہیں مسدودکردیں ہیں اورعلاقے کو کو جلد دہشت گردوں کی باقیات سے بھی پاک کردیا جائے گا۔