Tag: Army chief Raheel Sharif

  • آرمی چیف نےعیدالاضحی شمالی وزیرستان میں منائی

    آرمی چیف نےعیدالاضحی شمالی وزیرستان میں منائی

    راولپنڈٰی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عیدالا ضحی شمالی وزیرستان میں آپریشن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں اور آئی ڈی پیز کے ساتھ منائی۔
    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی ویزرستان میں آپریشن ضربِ عضب میں مصروف جوانوں کی ہمت اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیااوران کے حوصلے اورعزم کو سراہا۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےشمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کیا اورمتاثرین سے عید ملی۔ اس موقع پرآرمی چیف نے متاثرین کوہرقسم کی امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔

  • طالبان کےحملوں کی صلاحیت ختم کردی، آئی ایس پی آر

    طالبان کےحملوں کی صلاحیت ختم کردی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ شدت پسندوں کی پاکستان میں منظم حملے کرنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔

    طالبان کی پاکستان میں منظم حملوں کی صلاحیت ختم کردی،طالبان کی دوسرے درجے کی قیادت ماری گئی یاگرفتارہوگئی۔ یہ کہناتھا ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ کا، برطانوی خبررساں ایجنسی سے انٹرویو کے دوران پاک فوج کے ترجمان نے اس تاثر کوبھی غلط قراردیاکہ شدت پسند دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، طالبان بکھر جانے کے بعد ادھر ادھر حملے کر رہے ہیں۔

    میجرجنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ ملا فضل اللہ اپنے ساتھیوں سمیت آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے سے پہلے ہی فرار ہوچکا ہے اور وہ کنڑ میں موجود ہے، ہم نے افغان حکومت سے اس کی حوالگی کی بارہا درخواست کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس ایس پی آرکاکہناتھا کہ فوج سیاسی بحران میں کسی فریق کی حمایت نہیں کر رہی نہ فوج سیاست میں ملوث ہے،شروع سےیہی مؤقف ہےکہ یہ سیاسی مسئلہ ہےسیاسی طورپر ہی حل ہوناچاہئے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کسی فریق کا ساتھ دینے کی متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ پوری قوم کی فوج ہے، پہلے کسی فریق کی حمایت کی نہ آئندہ کریں گے۔

  • پاک فوج کوسیاست میں ملوث کرنے پرافسوس ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کوسیاست میں ملوث کرنے پرافسوس ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ملالہ پرحملے کرنے والے دہشت گردوں کے گروہ کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نےکہا کہ ملالہ پرحملہ کرنےوالاشوریٰ نامی گروہ مولوی فضل اللہ کی ہدایت پرعمل کرتاتھاجنہیں گرفتارکرلیاگیاہے، انہوں نے بتایا کہ مولوی فضل اللہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں بھی ملوث ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نہ صرف زیارت ریذیڈنسی پرحملہ کرنے والے ملزمان کوگرفتارکیا گیا ہےبلکہ کوئٹہ اورڈاکیارڈ پرحملے بھی ناکام بنائےگئے ہیں، پاک فوج کے ترجمان نے حملے ناکام بنانے کوانٹیلی جنس کی اہم کاوش قرار دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج واضح طورپرملک میں جمہوریت کی حمایت کرچکی ہے،پاک فوج کوسیاست میں ملوث کرنے پرافسوس ہوا،جبکہ مسلح افواج سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اورریلیف کی ہرممکن کاوشیں جاری ہیں۔

    جنرل عاصم باجوہ کاکہناتھا کہ آپریشن ضرب ِعضب کامیابی سے جاری ہے، آپریشن دو محاذوں پر چل رہا ہے اوراب تک دتہ خیل اور میران شاہ کلیئر ہو چکے ہیں، شمالی وزیرستان کو غیر ملکی دہشتگردوں نے یرغمال بنایا ہواتھا، جبکہ آپریشن ضربِ عضب کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ایک میکینزم بنایا گیا تھا اوراب تک 134خطرناک دہشتگردپکڑے جاچکے ہیں۔

    فوج ہر جگہ الرٹ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے یا پکڑے جانے تک آپریشن جاری رہے گا، ابھی تک 2200 سے زائد آپریشن کئے جا چکے ہیں اور یہ انٹیلیجنس کی کامیابی ہے کہ بعد میں کئے گئے آپریشن میں تخریب پسن عناصر  بہت بڑی تعداد میں پکڑے گئے ہیں۔

  • دہشت گردی ناکام بنادیں گے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی ناکام بنادیں گے، جنرل راحیل شریف

    پشاور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف یومِ دفاع کے موقع پر میرعلی پہنچے اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا، جس کے بعد وہ متاثرین کےکیمپوں کا دورہ کرنے بنوں پہنچے۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقےمیرعلی پہنچے اور یومِ دفاع فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، سپہ سالارِاعلیٰ کی آمد نے دہشت گردوں کےخلاف برسرِپیکارجوانوں کے حوصلے مزید بلند کر دیئے۔

    جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے دورے کے بعدبنوں میں نقل مکانی کرنے والوں کے کیمپ پہنچے اوربکا خیل آئی ڈی پیز کیمپ میں متاثرین سے ملے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ متاثرین وزیرستان کو جلدازجلد ان کے مقام پر منتقل کیا جا ئے، پاک فوج متا ثرین شمالی وزیرستان کی ہرطرح سے خدمت اورخیال رکھ رہی ہے۔

  • یومِ دفاع، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا میرعلی اور بنوں کا دورہ

    یومِ دفاع، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا میرعلی اور بنوں کا دورہ

    میر علی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف یومِ دفاع کے موقع پر میر علی پہنچے اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا، جنرل راحیل شریف نے بنوں میں متاثرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا اور متاثرین کی جلد از جلد بحالی کی ہدایات دیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف میر علی پہنچے اور یومِ دفاع فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار جوانوں کے یومِ دفاع کی آمد اور سپہ سالار کی فرنٹ لائن پر موجودگی سے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے کمپوں کا دورہ کیا، جنرل راحیل شریف بکا خیل آئی ڈی پیز کیمپ میں متاثرین سے ملنے کے لئے پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ متاثرین وزیرستان کو جلد از جلد ان کے مقام پر منتقل کیا جائے گا، پاک فوج متا ثرین شمالی وزیرستان کی ہر طرح سے خدمت اور خیال رکھ رہی ہے۔

    دوسری جانب یومِ دفاع پر اپنے پیغام میں ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے، جس میں پاک فضائیہ اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے، آپریشن میں بے گناہ لوگوں کی جانوں کا خیال رکھتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

  • جنگجو ہونے کے ساتھ علم میں مہارت ضروری ہے ، آرمی چیف

    جنگجو ہونے کے ساتھ علم میں مہارت ضروری ہے ، آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دشمن سے مقابلے میں مہارت اور بہادری کامظاہرہ کیا جائے، جنگجو ہونے کے ساتھ علم کے شعبے میں آگاہی بھی ضروری ہے۔

    اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی افسران سے کہا ہے کہ وہ جوانوں کے لیے اپنی بہادری، کردار قابلیت اور علم سے نمونہ بنیں۔

    انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو ذہنی اور جسمانی طورپر تیار کریں تاکہ وہ بڑھتے ہوئے پیچیدہ ماحول میں اپنے وطن کا دفاع کرسکیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دشمن سے مقابلےمیں مہارت اور بہادری کامظاہرہ کیاجائے پاک فوج کے سربراہ نے گریجویٹ ہونے والے افسران میں ڈگریاں تقسیم کیں اور انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

  • کورکمانڈرکانفرنس طلب، آرمی چیف صدارت کریں گے

    کورکمانڈرکانفرنس طلب، آرمی چیف صدارت کریں گے

    راولپنڈی: کورکمانڈرزکانفرنس کل جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی، کانفرنس کی صدارت آرمی چیف راحیل شریف کریں گے۔

    اعلامیہ کے مطابق کانفرنس معمول کی کارروائی کاحصہ ہے جس میں قومی سلامتی کے امور زیرغورلائے جائیں گے۔

    کورکمانڈرکانفرنس میں آپریشن ضرب عضب، حالیہ قومی سلامتی کانفرنس اورمستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔