Tag: Army chief sign

  • آٹھ دہشت گردوں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید، آرمی چیف کی توثیق

    آٹھ دہشت گردوں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید، آرمی چیف کی توثیق

    راولپنڈی: آرمی چیف نے 8 دہشت گردوں کی سزائے موت اور تین کو عمر قید کی سزا دینے کی توثیق کردی، دہشت گرد سانحہ صفورا، سبین محمود قتل کیس اور چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے لئیق الرحمان نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے آٹھ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی گئی مجرمان سانحہ صفورا میں اسماعیلی برادری کے 45 افراد کے قتل ، سماجی رہنما سبین محمود کی ٹارگٹ کلنگ اور چینی انجینئرز کے اغوا و قتل میں ملوث تھے۔

    مجموعی طور پر ان مجرمان کے حملوں میں 90 افراد جاں بحق اور 99 زخمی ہوئے، جن آٹھ افراد کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کیے گئے ان میں حافظ محمد عمر ،علی رحمان، عبدالسلام، خرم شفیق،مسلم خان(کالعدم تنظیم کا ترجمان) ،محمد یوسف، سیف اللہ اور بلال محمود شامل ہیں۔

    دریں اثنا مجرمان سرتاج علی، محمود خان اور فضل غفار بھی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں انہیں سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی گئ ہے، آرمی چیف نے ان کی سزا کی بھی توثیق کردی۔

  • آرمی چیف نے 6دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے

    آرمی چیف نے 6دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ چھ دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے احکامات کے بعد سنگین واقعات میں ملوث چھ دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جن دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کیے گئے ہیں، انہیں فوجی عدالتوں نے سزائے موت کا حکم جاری کیا تھا تاہم اس پرعملدرآمد نہ ہونے کے باعث ان دہشت گردوں کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا تھا۔

    ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملےمیں ملوث مجرمان کو پہلے مرحلے میں پھانسی دی جائےگی، جی ایچ کیو حملےمیں عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور اخلاص عرف روسی شامل ہیں، ان کے علاوہ راشد، غلام سرور، زبیر اور راشد محمود بھی جی ایچ کیو حملے میں ملوث ہیں۔