Tag: ARMY chief visit berlin

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کوئٹہ ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کوئٹہ ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ پہنچ کردہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا،
    جہاں آرمی چیف کو حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچے اور  دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس ٹر یننگ سینٹر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود ہیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پولیس افسروں سے ملاقات کی اور دہشتگردوں سے مقابلے میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے بھی ملاقات کیں جبکہ افسران اور اہلکاروں کے جرات اور حوصلے کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سدرن کمانڈ کوئٹہ میں حملے سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ آرمی چیف کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کریں گے اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہے اور کچھ دیر میں کوئٹہ پہنچ جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ انہیں تمام موجودہ صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ،60 اہلکار شہید،3دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملےمیں 60اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسزکی کارروائی میں3دہشت گرد بھی مارے گئے۔

  • آرمی چیف کا دورہ برلن، جرمن قیادت کا پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف

    آرمی چیف کا دورہ برلن، جرمن قیادت کا پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف

    برلن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے،انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں جس میں جرمن عسکری قیادت نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر برلن پہنچے تو ان کے جرمن ہم منصب نے ان کا استقبال کیا۔

    COAS2

    جنرل راحیل شریف نے اپنے جرمن ہم منصب اور جرمن وزیر دفاع سے ملاقاتوں میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقاتوں میں دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی۔

    COAS3

    جرمن عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔جرمن عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ جرمنی پاک فوج کے تجربات سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

    COAS4

    دورے میں جنرل راحیل شریف سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ساتھ ہی وہ دیوار برلن کی یادگار کا بھی دورہ کریں گے۔

    دریں اثنا آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جنرل راحیل شریف بعدازاں چیک ری پبلک کا بھی دورہ کریں گے۔