Tag: army chief -visit-rawalpindi-core-head-quater

  • دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، آرمی چیف

    دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، آرمی چیف

    ٹیکسلا : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتیوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیو ی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایچ آئی ٹی کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا ۔

    آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے رفتار تیزکی جائے، دفاعی صنعت کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کے الوداعی دورے اور ملاقاتیں جاری

    آرمی چیف کے الوداعی دورے اور ملاقاتیں جاری

    راولپنڈی : آرمی چیف کے الوداعی دورے اور ملاقاتیں جاری ہیں، جنرل راحیل شریف آج راولپنڈی کور ہیڈکوارٹرز گئے اور امریکی سفیر سے بھی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے میں کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں، آرمی چیف کی الوداعی دورے اور ملاقاتیں جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے الوداعی دوروں کے سلسلے میں چکلالہ گریژن میں راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، جہاں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے افسروں اور جوانوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جوانوں اور افسروں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔

    انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاک فوج کے جوان مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور بھرپور انداز میں وطن کا دفاع کرتے رہیں گے اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل کی ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف و ستائش کی۔


    مزید پڑھیں : راحیل شریف کو قابلیت کے باعث آرمی چیف بنایا، نواز شریف، الوداعی تقریب سے خطاب


    یاد رہے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی تقریب ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک بہترین سپہ سالار ہیں، ان کی قابلیت کے باعث انہیں آرمی چیف بنایا گیا، راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو ہرمحاذ پر شکست دی۔