Tag: ARmy chief visit USA

  • آرمی چیف کی امریکی نائب صدرجو بائیڈن سے اہم ملاقات

    آرمی چیف کی امریکی نائب صدرجو بائیڈن سے اہم ملاقات

    واشنگٹن : آرمی چیف نے امریکی نائب صدرجو بائیڈن سے اہم ملاقات کی، جس میں باہم تعلقات کومزید وسعت دینے پراتفاق کیا گیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےسہولت کاروں نہیں چھوڑا جائے گا۔

    آرمی چیف کی دورہ امریکا میں اعلی قیادت سے ملاقاتیں جاری ہیں، جنرل راحیل شریف کی امریکی نائب صدرسے اہم نشست ہوئی، جس میں باہم تعلقات بڑھانے اور افغانستان میں قیام امن کے لئےتعاون پر اتفاق کیا گیا۔ جوبائیڈن نے انسداد دہشتگردی میں تعاون پرپاکستان کا شکریہ اور مضبوط شراکت داری کی خوہش کا اظہار کیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات

    واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کے چیئرمین سمیت سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ امریکی سینیٹرز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف اور پاک فوج کے عزم کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹل ہل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی سینٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس اور سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین اور سینیئر ارکان سے ملاقاتیں کیں۔

    امریکی سینیٹرز سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے جس سے نبرد آزاما ہونے کے لیے مربوط عالمی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    سینیٹر جان مکین نے پاک افغان بارڈرکے دونوں جانب دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے آرمی چیف کے اقدامات کی تعریف کی۔ سینیٹ کمیٹی نے پاک فوج کی کارکردگی اور قربانیوں کو تسلیم کیا۔

  • جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی ملاقات آج ہوگی

    جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی ملاقات آج ہوگی

    واشنگٹن :جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی ملاقات آج ہوگی، آرمی چیف سے گذشتہ روز سینٹ کام چیف جنرل لائڈ آسٹن اور امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے بھی ملاقات کی.

    پاکستانی آرمی چیف آج کل امریکا کے دورے پر ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف کی اعلیٰ امریکی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنرل راحیل شریف آج امریکی وزیرخارجہ جان کیری اورکیپیٹل ہل میں امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقات کریں گے۔

    سینٹ کام چیف جنرل لائڈ آسٹن اور جنرل راحیل شریف کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل جنرل راحیل شریف اور ایش کارٹر کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات سے متعلق ترجمان پینٹاگون پیٹر کک نے بتایا کہ ایش کارٹر اور جنرل راحیل کے درمیان سلامتی کے مشترکہ مفادات اور فاٹا میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    امریکی وزیر دفاع نے سلامتی کے معاملات پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا، ایش کارٹرنے دہشتگرد ی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، جنرل راحیل شریف نے امریکی جوائنٹ چیف آس اسٹاف جنرل ڈن فورڈ سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے پینٹاگون میں نائن الیون کی یادگار پر گلدستے رکھے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکا کیلئے آج ہونگے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکا کیلئے آج ہونگے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کےدورےکیلئےآج روانہ ہونگے،جہاں وہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں کےساتھ دفاعی امور اور افغانستان میں امن عمل کی بحالی پر بات چیت کرینگے۔

    ذرائع کےمطابق آرمی چیف وزارت دفاع پینٹاگون اور وزارت خارجہ کا دورہ کرینگے اور وہاں امریکیوں کےساتھ سکیورٹی معاملات پرتفصیلی مذاکر ا ت کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ مذاکرات میں ایجنڈے پر افغانستان بھی شامل ہو گا اور طالبان اور افغان حکومت کےدرمیان ڈیڈ لاک کاشکار ہونیو الےمذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائےگا ۔

  • آرمی چیف کا دورہ امریکا، امریکی فوج کے ساتھ پہلی بار اسٹاف ٹاکس کا آغاز

    آرمی چیف کا دورہ امریکا، امریکی فوج کے ساتھ پہلی بار اسٹاف ٹاکس کا آغاز

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورے پر پندرہ نومبر کو واشنگٹن پہنچ رہے ہیں،واشنگٹن میں دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل شریف اس دورے میں سینٹ کام کا دورہ نہیں کریں گے۔ دورے کے دوران امریکی فوج کے ساتھ پہلی باراسٹاف ٹاکس کا آغاز ہوگا.

    دفاعی ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کے دورے کا مقصد امریکا کی نئی فوجی قیادت سے ملاقات کرنا ہے، گزشتہ چند ماہ میں امریکی آرمی چیف اور وزیر دفاع سمیت کئی اعلی فوجی عہدیدار تبدیل ہو چکے ہیں۔ جنرل راحیل شریف امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک اے ملی سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے جبکہ امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ ، وزیر دفاع ایش کارٹر ، نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سوزن رائس اور وزیر خارجہ جان کیری سے بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

    دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے پاکستان اور امریکی فوج میں باضابطہ طور ہر اسٹاف ٹاکس کا آغاز ہورہا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے فوجی ایک دوسرے کے ممالک میں تربیت حاصل کرنے کے علاوہ فوجی مشقوں میں بھی حصہ لیں گے۔ دورے میں افغانستان اور خطے کے سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دفاعی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ جنرل راحیل شریف کی ملاقاتوں میں سرحدوں پر پاک بھارت تناؤ پر بھی بات چیت ہوگی.

    اس سے قبل وزیرِاعظم شریف نے 20 سے 23 اکتوبر تک امریکہ کا دورہ کیا تھا اور صدر اوباما سے ملاقات میں پاک بھارت تعلقات، مسئلہ کشمیر، افغانستان اور دہشت گردی اور سکیورٹی کے دیگر امور سمیت دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت کئی اہم موضوعات کے علاوہ جمہوری اصولوں کی حمایت پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔