Tag: Army deploy

  • این اے 120 ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کے لیے درخواست دائر

    این اے 120 ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کے لیے درخواست دائر

    لاہور‌: این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کے لئے ریٹرننگ افسر کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی۔

    درخواست عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بھائی شہباز شریف کی حکومت ہے، میاں نوازشریف کی اہلیہ حلقہ این اے ایک سو بیس سے امیدوار ہیں . پولیس اور انتظامیہ شہباز شریف کے ماتحت ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ سرکاری مشینری کو بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں استعمال کیا جائے گا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ میں دھاندلی اور ووٹرز کو ہراساں کر کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو اٹھارہ کے تحت صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جو پنجاب پولیس کی نگرانی میں ممکن نظر نہیں آتا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔

    واضح رہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرخالی ہونے والی این اے ایک سو بیس کی نشست پرضمنی انتخاب کا دنگل سترہ ستمبر کو ہوگا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • بلدیاتی انتخابات کا تیسرامرحلہ، سندھ حکومت کا فوج تعیناتی کامطالبہ

    بلدیاتی انتخابات کا تیسرامرحلہ، سندھ حکومت کا فوج تعیناتی کامطالبہ

    کراچی : سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا، الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خطوط ارسال کردیئے۔

    سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا ہے، جس میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ جواب میں الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو بھی خطوط ارسال کیے گئے ہیں، جن میں پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فوج کی ایک بٹالین تعینات کی جائے گی، پاک فوج کے جوان باسٹھ عمارتوں پر تعینات ہونگے، باسٹھ عمارتوں میں ایک سو بیس پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔

    الیکشن کمیشن نے رینجرز کی تعیناتی کیلئے بھی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں رینجرز کے چھ سو جوان تعینات کئے جائیں گے.

  • پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    اسلام اباد : پارلیمنٹ ہاؤس میں آج رات کو یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب کے سلسلے میں سیکیورٹی کی ذمہ داری ریاں پاک فوج نے سنبھال لیں ہیں، وزیراعظم ایوان صدر کے احاطے سے چھبیس سال بعد خطاب کریں گے ۔

    یوم آزادی کا زبردست آغاز پالیمنٹ ہاؤس سے ہوگا، جہاں جشن آج منایا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے ۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اراکین پالیمنٹ اورغیر ملکی سیاسی شخصیات آزادی کے جشن میں شرکت کریں گے ۔

    یوم آزادی کی تقریب کیلئے 5 ہزار مہمانوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے، کل تک پالیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کی زمہ داریاں پاک فوج کے ہاتھوں میں رہیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوس کے تمام پاسز منسوخ کر دیئے گئے اور اسٹاف کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

    تقریب میں رات بارہ بجے پرچم کشائی کے بعد افواج پاکستان کی پریڈ ہوگی ۔ مارچ پاسٹ اور فلائی پاسٹ بھی کیا جائے گا،ایوان صدر کےاحاطے سے چھبیس سال بعد وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔

    اس سے قبل سابق صدر ضیاء الحق نے خطاب کیا تھا۔