Tag: Army deployment

  • سندھ ٹاسک فورس کی  ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے  فوج تعینات کرنے کی سفارش

    سندھ ٹاسک فورس کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج تعینات کرنے کی سفارش

    کراچی : سندھ ٹاسک فورس نے صوبے میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کی سفارش کردی ، سندھ میں فوج کی تعیناتی کیلئے  خط آج وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ٹاسک فورس نے صوبےمیں فوج کی تعیناتی کی سفارش کردی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج تعینات کی جائے گی ، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آج وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سندھ میں فوج کی تعیناتی کیلئے خط آج وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

    گذشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا تھا کہ سندھ کو چھوڑ کر تین صوبوں میں‌ ایس اوپیز کے نفاذ کے لئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تین صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لئے فوجی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم سندھ میں فوج کی تعیناتی کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔

  • کورونا ایس او پیز : سندھ کے علاوہ تین صوبوں میں فوج کی تعیناتی کا اعلان

    کورونا ایس او پیز : سندھ کے علاوہ تین صوبوں میں فوج کی تعیناتی کا اعلان

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے 3صوبوں سمیت گلگت اور کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ سندھ میں فوج تعیناتی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سول حکومت کی مدد کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سے متعلق اہم اعلان کردیا، اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ کورونا صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )  اہم اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  ہوا جس کے بعد ملک کے 3صوبوں سمیت گلگت ،کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے ،جس میں تین صوبوں سمیت گلگت ، کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے، سندھ میں فوج تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین سے چار لاکھ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، بھارت میں شمشان گھاٹ اور قبرستان ایک ہو چکے ہیں، ایسے حالات دیکھ کر فوج کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

  • سیکیورٹی خدشات، اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 90 روز کی توسیع

    سیکیورٹی خدشات، اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 90 روز کی توسیع

    اسلام آباد : اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج کی تعیناتی میں 90 روز کیلئے توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر آئین کے آرٹیکل245 کے تحت 90 روز کے لئے فوج کی تعینائی میں توسیع کی گئی ہے۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق 350 فوجی جوانوں کی ریڈ زون میں تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے، سیکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے فوج کی تعیناتی ضروری قرار دی تھی۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 2014ء کے دھرنے سے قبل پہلی بار فوج کو تعینات کیا گیا تھا، سال 2014 سے اب تک فوج کی تعیناتی میں توسیع دی جاتی رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد:  آرٹیکل245کے تحت آج سے فوج تعینات

    اسلام آباد: آرٹیکل245کے تحت آج سے فوج تعینات

    اسلام آباد :آج سےسیکورٹی کی ذمہ داری فوج سنبھالےگی، آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت پہلے مرحلے میں تین سو پچاس جوان تعینات کیے جائیں گے۔

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں آئین کے ارٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج کی تعیناتی کا عمل شروع ہوچکا ہے، وزارت داخلہ کے مطابق یہ اقدام اسلام آباد میں قیام امن کے لیے ہیں، فوج کی تعیناتی کے پہلے مرحلے میں تین سو پچاس جوان ڈیوٹی پر معمور ہونگے جبکہ تین سو پچاس جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد ریڈزون اور تمام حساس ترین مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔

    مارگلہ کی پہاڑیوں اور اسکے اطراف فوج کے جوان پہلے سے تعینات ہیں، اطلاعات کے مطابق فوج کو سینڈ بائے رکھا گیا ہے، جو ضرورت پڑنے پر ضلعی انتظامیہ کی دراخوست پر چند منٹ میں اپنی پوزشن سنبھال سکتی ہے۔

    رات کے اوقات میں شاہراہ دستور اور ریڈ زون پر فوج کے جوان امن گشت کرسکتے ہیں، دوسری طرف نواز شریف کے مخالفین نے فیصلے کی مذمت کی ہے، ان کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ عمران کے حکومت مخالف احتجاج کو روکنے کی منصوبہ بندی ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، آپریشن ضرب عضب کے دوران کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے فوج کو تعینات کیا جارہا ہے۔