Tag: Army Funeral

  • مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید ہونے والے 10شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ میں ادا

    مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید ہونے والے 10شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ میں ادا

    چکلالہ : مانسہرہ کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دس شہداء کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دس شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ گریژن میں ادا کر دی گئی ، اس سے قبل دو شہیدوں میجر ڈاکٹر شہزاد اور حوالدار آصف کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کی گئی تھی جبکہ دس شہداء کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور شہداء کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    ، چکلالہ گریژن میں آج میجر مزمل ، میجر ھمایوں ، میجر ڈاکٹر عثمان ، میجر عاطف ، حوالدار منیر نائیک رحمت اللہ ، نائیک عامر سعید ، سپاہی امان اللہ ، سپاہی وقار اور لانس نائیک مقبول کی نماز جنازہ ادا کی گئی، شہداء کی میتیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

  • مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نمازِجنازہ چکلالہ میں ادا کردی گئی

    مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نمازِجنازہ چکلالہ میں ادا کردی گئی

    اسلام آباد: مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نمازجنازہ چکلالہ میں ادا کردی گئی، شہداء کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواح میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے بارہ اہلکاروں کی نمازِ جنازہ چکلالہ میں ادا کر دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہداء کے لواحقین نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی ، جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔

    جمعرات کوراولپنڈی سے گلگت جانے والا آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا، حادثےمیں میڈیکل کور کے پانچ میجرز سمیت بارہ جوان شہید ہوئے تھے۔