Tag: Army Helicopter Crashed

  • ما نسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ، شہداء کے جسد خاکی راولپنڈی منتقل

    ما نسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ، شہداء کے جسد خاکی راولپنڈی منتقل

    راولپنڈی : ہیلی کاپٹر حادثے کے شہیدوں کی میتیں ما نسہرہ سے راولپنڈی پہنچا دیں گئیں، جہاں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مانسہرہ کے نواحی گاؤں لساں نواب میں ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا ہے،  شہداء کے جسد خاکی ایبٹ آباد سے راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے ہیں، شہداء کی نمازِجنازہ راولپنڈی میں اداکی جائے گی۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ مہاڑ لساں کے مقام پر پیش آیا۔ جب ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث پہاڑ سےجا ٹکرایا، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن کا تھا جو راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا۔

    ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کی ٹیم سوار تھی،حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر عثمان اللہ، میجر شہزاد، میجر ہمایوں، میجر مزمل، کیپٹن ناصر ، لانس نائک مقبول اور سپاہی وقار شامل ہیں، ان کے علاوہ نیم طبی عملے کے چھ افراد بھی شہداء میں شامل ہیں۔

    ۔

  • زیارت : آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    زیارت : آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    زیارت/ لورالائی : بلوچستان کے ضلع  میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اڑنے والا تربیتی ہیلی کاپٹر ضلع زیارت اور ضلع لورالائی کے سرحدی علاقے منا ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔

    واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور زخمی پائلٹس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔