Tag: army officers

  • افغانستان سے شرمناک انخلاء : ٹرمپ کا فوجی افسران کے کورٹ مارشل کا عندیہ

    افغانستان سے شرمناک انخلاء : ٹرمپ کا فوجی افسران کے کورٹ مارشل کا عندیہ

    امریکی فوج کی افغانستان سے شرمناک واپسی اور عبرتناک شکست پرنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ذمہ دار فوجی افسران کا کورٹ مارشل کرنے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم مبینہ طور پر 2021میں افغانستان سے انخلا میں ملوث سینئر فوجی افسران کے خلاف کورٹ مارشل کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے ان افسران کی فہرست مرتب کی جارہی ہے جو افغانستان سے افراتفری کے عالم میں انخلا میں براہ راست ملوث تھے۔

    ترک نیوز ایجنسی ’انادولو‘ نے امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی نیوز‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم 2021 میں افغانستان سے انخلا کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔

    این بی سی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ معاملہ ان کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے اور بتایا کہ میٹ فلین جو منشیات کے خلاف اقدامات اور عالمی خطرات کے لیے دفاعی امور کے سابق نائب معاون وزیر ہیں اس اقدام کی سربراہی کررہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد فیصلہ سازی میں براہ راست شامل لوگوں کی شناخت کرنا، انخلاء کے طریقہ کار کا جائزہ لینا اور فوجی افسران پر غداری اور اس کے علاوہ دیگر الزامات عائد کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ 20 سال بعد2021میں امریکی فوج افغانستان سے جس حال میں نکلی اس پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں کابل کے ہوائی اڈے سے آخری امریکی فوجی کی واپسی کی یادگار تصویر اور مایوسی کے دیگر مناظر بھی شامل ہیں۔

  • فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے، ان ہی کی وجہ سے ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے، ان ہی کی وجہ سے ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    لاہور:  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیرستان میں فوجی افسران اورجوان کی شہادت پر افسوس ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکے جوان ہمارے ہیرو ہیں.

    ران اثنا اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا، پاک فوج کے جوانوں کی وجہ سے ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں.

    [bs-quote quote=” اپوزیشن جب احتجاج کرے گی تواپنا کنٹینرخود لائے گی.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”رانا ثنا اللہ”][/bs-quote]

    سابق صوبائی وزیر اور ن لیگ رہنما نے کہا کہ ہم پاک فوج کے جوانوں کےساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں، وزیرستان میں امن پاک فوجی کی قربانیوں کی وجہ سےآیا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کوانتقامی احتساب کا نشانہ بنایا گیا ہے، نوازشریف بیمارہونے کے باوجود جیل میں ہیں، نوازشریف کوعیدپر اہل خانہ سےنہ ملنےدینا زیادتی ہے.

    مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کا رانا ثنا اللہ کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

    انھوں نے کہا کہ شہباز شریف اے پی سی میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے، اپوزیشن جب احتجاج کرے گی تواپنا کنٹینرخود لائے گی.

    راناثنااللہ نے کہا کہ اپوزیشن کوعمران خان کے کنٹینرکی ضرورت نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کی انکوائری کی جائے.

  • فوجی عدالت سے سزائیں پانے والے دو فوجی اورایک سول افسرکو جیل منتقل کردیا گیا

    فوجی عدالت سے سزائیں پانے والے دو فوجی اورایک سول افسرکو جیل منتقل کردیا گیا

    اسلام آباد: ملٹری کورٹ سے سزائیں پانے والے دو فوجی اورایک سول افسرکو  جیل منتقل کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تینوں افسران کی سزاؤں میں گزشتہ روز توثیق کی گئی تھی، جنھیں اب جیل منتقل کر دیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق سزا پانے والے افسران اپنے کیسز کی سماعت کے دوران زیرحراست رہے، افسران کے بیرون ملک جانے سے متعلق سوشل میڈیا پراطلاعات صرف افواہیں ہیں.

    خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی تھی، جب کہ بریگیڈیئر (ر) راجا رضوان اور ڈاکٹر  وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی تھی.

    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے دو افسران کی سزائے موت، ایک افسر کی قید کی توثیق کردی

    سزاپانے والے افسران پر جاسوسی اور قومی سلامتی کے حساس رازافشاں کرنےکے الزامات تھے.

    اس ضمن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سزائیں مسلح افواج کے سخت احتساب کے نظام کامظہر ہے، افسران کودی گئی سزاؤں کا تعلق 3 مختلف کیسز سے ہے، افسران کو ان کےجرائم پرسخت ترین سزائیں دی گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران  400 افسران کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں، جس میں برطرفیاں بھی شامل ہیں۔