Tag: army promotion

  • پاک فوج کے 27بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

    پاک فوج کے 27بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بورڈ کی مشاورت کے بعد ستائیس بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ستائیس بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

    ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈئر محمدعارف ، بریگیڈئرظفراقبال، بریگیڈئرعلی عامر ، بریگیڈئر آصف غفور ، بریگیڈئر محمد علی ، بریگیڈئر اظہررشید، بریگیڈئر سعید اختر، بریگیڈئر ندیم احمد ، بریگیڈئر خالد جاوید، بریگیڈئر خالدضیاء، بریگیڈئر امجدعلی، بریگیڈئر عابدلطیف، بریگیڈئر محمدسعید، بریگیڈئراخترنواز ، بریگیڈئرسردار حسن ، بریگیڈئر رضاجلیل، بریگیڈئرثاقب محمود، بریگیڈئر امتیاز خان اور بریگیڈئر عامر ندیم شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے آٹھ افسران جن میں بریگیڈئرسہیل عزیز، اسلم خان، سلیم احمد، وسیم احمد ، طارق حسین، خاوررحمان، عمار رضا اور صفدر عباس شامل ہیں۔

  • پاک فوج کے 4میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

    پاک فوج کے 4میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

    راولپنڈی : پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے ، ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، جی او سی 35انفینٹری ڈویژن میجر جنرل صادق علی ، وائس چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل عمر فاروق درانی اور ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق ترقی پانے والے چاروں افسران جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔

    پاک فوج کے چار لیفٹنٹ جنرل آئندہ ماہ کے اوائل میں اپنی ملازمت مکمل کرکے عہدوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں ، جن میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، چیف آف لاجسٹک لیفٹنٹ جنرل سید طارق ندیم گیلانی ، انسپکٹر جنرل آرمزلیفٹنٹ جنرل محمد اعجاز چوھدری اور کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل نوید زمان شامل ہیں۔