Tag: Army public school attack

  • صدرمملکت نے سانحہ پشاور میں ملوث 4دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مستردکردیں

    صدرمملکت نے سانحہ پشاور میں ملوث 4دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مستردکردیں

    اسلام آباد: صدرمملکت نے سانحہ پشاور میں ملوث چار دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں.

    صدرممنون حسین نے حملے میں ملوث فوجی عدالت سے سزایافتہ چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں، رحم نہ کھانے کی اپیل کی سفارش وزیراعظم نوازشریف نے کی تھی.

    صدر مملکت ممنون حسین کے فیصلے پر شہید بچوں کے والدین نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے.

    شہید بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بے رحم قاتلوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیئے ، معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد صرف عبرت ناک سزاکے مستحق ہیں.

  • سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے والدین کی 24 گھنٹوں کی ڈیڈلائن

    سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے والدین کی 24 گھنٹوں کی ڈیڈلائن

    پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے والدین نے صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے شہداء کیلئے سول ایوارڈ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے سانحے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہداء کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کے قاتلوں کو سامنے نہ لایا گیا تو 19 مارچ کو وزیراعظم ہائوس اور سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 3 ماہ گزر جانے کے باوجود شہداء کے قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، حکومت ہر سال 16 دسمبر کو یومِ سوگ کے طور پر منائے اور قومی پرچم سرنگوں رکھے جبکہ اس روز پورے ملک میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا جائے۔

    انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی کہ انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس اپنا کردار ادا کریں۔

  • سانحہ پشاور کے دوران استعمال ہونے والی سموں کا سراغ مل گیا

    سانحہ پشاور کے دوران استعمال ہونے والی سموں کا سراغ مل گیا

    اسلام آباد: آرمی پبلک اسکول پر حملے کے دوران طالبان امیر عمر منصور عرف نارے سے رابطے کیلئے استعمال ہونے والی سموں کا سراغ ملنے کے بعد سمز جاری کرنے والی فرنچائز کے مالک اور متعلقہ افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    آرمی پبلک اسکول پر حملے کے دوران طالبان امیر عمر منصور عرف نارے سے رابطہ کرنیوالی سموں کا سراغ لگالیا گیا ہے اور پولیس نے سمز جاری کرنے والی موبائل فون فرنچائز کے مالک اور متعلقہ افسر کو گرفتار کرلیا ہے، حساس ادارے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

    پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں وحشی درندوں نے قیامت ڈھائی، دہشت گرد حملے کے دوران سانحہ پشاور کے ماسٹر مائنڈ عمر منصور عرف نارے سے موبائل فون پر رابطے میں تھے۔

    عمر منصور عرف نارے طالبان کا امیر تھا اور حملے کے دوران پاک افغان سرحد کے علاقے میں تھا، اسکول حملے کے بعد بیس دسمبر کو وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ جس میں سانحہ پشاور کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور عرف نارے مارا گیا۔

    یاد رہے کہ پشاور سانحے میں بچوں کی شہادت نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اندوہناک واقعے آرمی پبلک سکول و کالج پشاور پر وحشیانہ حملے کے دوران ایک 134معصوم بچوں سمیت 141افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں کالج کی پرنسپل اور دیگر اساتذہ اور اسٹاف ممبر شامل تھے۔