Tag: ARMY PUBLIC SCHOOL PESHAWAR

  • آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلباء 26 جولائی کو واشنگٹن جارہے ہیں

    آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلباء 26 جولائی کو واشنگٹن جارہے ہیں

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی دعوت پر آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباء 26 جولائی کو واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، اپنے دورہ واشنگٹن میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے طلباء محکمہ خارجہ اور امریکی تھنک ٹینکس کی جانب سے منعقد کئے جانے والے مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ پشاور میں آرمی سکول پر دہشت گرد حملے کے بعد وہاں کے طلباء کسی غیر ملکی دارالحکومت کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق یہ طلباء مختلف تقریبات میں اپنے اسکول پر ہونے والے ہولناک حملے کی روداد بیان کریں گے جبکہ حملے کے بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کے مطابق طلباء کو واشنگٹن کی دعوت دینا ان کا حوصلہ بڑھانا ہے اور دنیا کو باور کرانا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے تحاشا قربانیاں دیں۔

  • پشاوراسکول حملہ ہم سب کی ناکامی ہے، عمران خان

    پشاوراسکول حملہ ہم سب کی ناکامی ہے، عمران خان

    پشاور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کسی ایک کی ناکامی نہیں ہے  بلکہ ہم سب کی ناکامی ہےاس موقع ہر سیاسی اختلافات بھلا کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں کبھی منصوبہ بندی کرکے اسکول پر حملہ نہیں کیا گیا بچوں سے کس کی دشمنی ہوتی ہے ایسا کرنے والے انسان نہیں ہیں۔

    خان نے کہا کہ کوئی پاگل ہی ہوگا جو معصوم بچوں کو نشانہ بنا سکتا ہے چن چن کربچوں کو مارا گیا ہے ایسا کرنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچانا ہم سب پر فرض ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت سوگ کی حالت میں ہے یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے پوری قوم کواکھٹے ہوکردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ خون کے بے پناہ عطیات آ چکے ہیں اور فی الحال مزید خون کی ضرورت نہیں ہے اگر ضرورت ہوگی تو میڈیا کے ذریعے اپیل کی جائے گی۔