Tag: Army Public schools

  • آرمی پبلک اسکولز کے بچوں کا وطن کے محافظوں کو خراج عقیدت

    آرمی پبلک اسکولز کے بچوں کا وطن کے محافظوں کو خراج عقیدت

    پشاور : آرمی پبلک اسکولز کی جانب سے یوم شہداء اور دفاع پاکستان پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کا مقصد افواج پاکستان اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

    اس موقع پر ننھے طلبہ نے ٹیبلوز، مختلف قسم کےخاکے، ملی نغموں، تقاریر سے افواج پاکستان شہدا کو زبردست سلام پیش کیا۔

    آرمی پبلک اسکولز کے بچوں کی پرفارمنس نے شائقین کا لہو گرمادیا، بچوں نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    اپنے خطابات میں طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح ہمارےآباؤ اجداد نے ملکی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اسی طرح ہم بھی اس وطن پر اپنی جانیں قربان کریں گے۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ آج کا دن وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا صدقہ دینے کا دن ہے، 6ستمبر کا دن تاریخ کے ان قابل قدر اور قابل احترام لوگوں کیلئے وقف ہے جنہوں نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ دیا اور شہادت کو گلے لگایا۔

    طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں چائے پینے کی خواہش کرنے والےدشمن کو افواج پاکستان نے شکست سے دوچار کیا اور بزدل دشمن کو جان بچانے کی خاطر واپس بھاگنا بھی پڑا۔

  • کراچی: آرمی ، نیوی اور ائیرفورس کے اسکول حفاظت کے تحت بند

    کراچی: آرمی ، نیوی اور ائیرفورس کے اسکول حفاظت کے تحت بند

    کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آرمی ، نیوی اور ائیرفورس کے اسکول حفاظت کے تحت بند کردیے گئے ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں آرمی پبلک اسکول ، فضائیہ انٹر اور ڈگری کالج، پی ایف مانٹیسوری ، بحریہ فاؤنڈیشن کی تمام برانچزاور بحریہ کے تمام اسکولز بند کردیے گئے ہیں، اور ان اسکولوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھادیا گیا ہے اس کے علاوہ کراچی میں قائم پاکستان نیول اکیڈمی، پاکستان میرین اکیڈمی پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اور کسٹم ماڈل اسکول پر بھی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ، سول ایوی ایشن کے ائیرپورٹ کے پاس تمام اسکولوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔