Tag: Army

  • ضمنی انتخابات: نتائج کی فوجی نگرانی میں ترسیل کا فیصلہ

    ضمنی انتخابات: نتائج کی فوجی نگرانی میں ترسیل کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کی ترسیل فوج کی نگرانی میں کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے پولنگ ختم ہونے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا کوبتایا کہ نتائج میں تبدیلی کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب ضمنی انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسران دوسرے صوبوں سے لئے گئےجو کہ الیکشن کمیشن کے اپنے افسران ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہناتھا کہ انتخابی عمل پرامن رہا، جس کو یقینی بنانے کے لئے تقریبا سات ہزارفوجی اورآٹھ ہزارپولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

    انتخابی عمل کے دوران معمولی نوعیت کی صرف پینتس شکایات موصول ہوئیں ہیں۔

    ایک سوال پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان کاخط انھیں موصول ہوگیا ہے جس پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کی ویڈیوریکارڈنگ پرالیکشن کمیشن نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

  • الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں فوج، رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے

    الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں فوج، رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بائیس لاہور اور این اے ایک سو چون لودھراں میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، فیصلے کا مقصد انتخابات میں دھاندلی کو روکنا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ این اے 154 لودھراں، پی پی 16 اور پی پی 147 لاہور میں فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔

    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ان حلقوں میں رینجرز اور فوج تعینات کرنے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کیا گیا ہے، فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ رینٹرنگ افسران سے مشورے کے بعد حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    دوسری جانب حلقہ این اے 122کی نشست سے محروم ہونے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان اس حلقے میں خود لڑیں یا کسی کو لڑائیں فرق نہیں پڑتا۔

    این اے 122کے ضمنی انتخاب کو ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان بڑے معرکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین نہرمیں جاگری، 12 جاں بحق

    فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین نہرمیں جاگری، 12 جاں بحق

    گجرانوالہ: پنوں عاقل سےکھاریاں جانے والی ٹرین گوجرانوالہ میں پل ٹوٹنے سے حادثے کاشکارہوگئی، تین بوگیاں اورانجن نہرمیں گرنے سے بارہ افرادجاں بحق اورسترسےزائد مسافرزخمی ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تصدیق کی ہے کہ ٹرین کی بوگیاں جمکے چھتہ میں نہر میں گر گئی اورامدادی کاروائیاں کاری ہیں۔

    انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حادثے میں لیفٹینٹ کرنل سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے آٹھ کی میتیں مل چکی ہیں۔

    ٹرین میں130 کے قریب مسافرسوارتھے اورحادثے میں 82 سےزائد مسافرزخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔ ٹرین میں پاک فوج کے 200اہلکاربھی سوار تھے۔

    ریلوے ترجمان رؤف طاہرکا کہناہے کہ سانحے کی تحقیق کیلئےکمیٹی تشکیل دی جائےگی جو دہشت گردی سمیت دیگرپہلوؤں سے حادثے کا جائزہ لے کررپورٹ پیش کرے گی۔

    ان کا کہناتھا کہ حادثے میں بیرونی عوامل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ چھ ماہ قبل ہی متاثرہ پل کاجائزہ لیا گیاتھا۔

  • فوج کے خلاف سخت زبان کا استعمال درست نہیں: نواز شریف

    فوج کے خلاف سخت زبان کا استعمال درست نہیں: نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ لڑرہی ہے اور اس موقع پرفوج پر الزام لگانا درست عمل نہیں ہے۔

    ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’’ پوری قوم پاک افواج کی پشت پران کی حمایت کے لئے موجود ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اس نازک موڑ پر قومی میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور اس موقع پرفوج تنقید نامناسب ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج اس وقت ملک میں انسدادِ دہشت گردی کے لئے قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد میں مصروف ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی قیادت اورفوج میں ہم آہنگی سے جمہوریت پروان چڑھے گی۔

  • دفاعی بجٹ میں آرمی کو ملے گا سب سے بڑا حصہ

    دفاعی بجٹ میں آرمی کو ملے گا سب سے بڑا حصہ

    اسلام آباد:حکومت نے مالی سال 2015-2016 میں دفاع کے شعبے میں 781 ارب روپے مختص کردئے، جو کہ گذشتہ سال 2014-2015 سے 11.1 فیصد زیادہ ہیں, آرمی کودفاعی بجٹ کا سب سے بڑا حصہ ملے گا

    گذشتہ معاشی سال 2014-2015 میں حکومت بے دفاع کے لئے 700 ارب روپے مختص کئے تھے جسے بعد ازاں بڑھا کر 719 ارب کردیا گیا تھا۔ حالیہ بجٹ میں آرمی کو 371.04 ارب روپے ملیں گے جو کہ کل دفاعی بجٹ جا 47.5 فیصد ہے۔ ایئر فورس کو 371.04 ارب روپے (21 فیصد) اور پاک بحریہ کو 84.9 ارب روپے ملیں گے جو کہ کل دفاعی بجٹ کا 10 فیصد ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ملک اس وقت دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہے جسے شکست دینے کے لئے طویل المعیاد منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    دفاعی بجٹ میں کئے گئے حالیہ اضافے سے مسلح افواج کو اپنی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے اور سیکیورٹی کو درپیش مسائل کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکا اپنی بجٹ تقریرمیں کہنا تھا کہ’’ آپریشن ضرب عضب برائی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے شروع کیا گیا تھا اور مسلح افواج نے اس میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا ہر پاکستانی کو اعتراف کرنا چاہیئے‘‘۔ ’’

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’کراچی اورپشاورمیں دہش گردوں کی باقیات کی جانب سے کی جانے والی جان لیوا کاروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جنگ کے اس مرحلے پرہم مطمئن ہوکر نہیں بیٹھ سکتے‘‘۔

  • پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش

    پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش

    لاہور: تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی، قرارداد پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید نے پیش کی۔

    اس موقع پراپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید کا کہنا ہے اگرمسلم لیگ ن نے قرارداد کی حمایت نہیں کی تو حکومتی جماعت
    قوم کے سامنے بے نقاب ہوجائے گی۔

    میاں محمود کا کہنا تھا کہ الطاف حسین روز زبان درازی کرتے ہیں اورپھر معافی مانگ لیتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن نے قرارداد کی حمایت نہیں کی تو قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائے گی۔

    میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کے وقار کو مجروح کرنے کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے بند ہونا
    چاہیے۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان ک کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی صفوں میں بھی الطاف حسین کے
    بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم خود کو بھتہ خوروں سے خود کو الگ کرے اور قومی پارٹی
    بنے۔

  • فوج کیخلاف الطاف حسین کا بیان، سیاستدانوں کا ردعمل

    فوج کیخلاف الطاف حسین کا بیان، سیاستدانوں کا ردعمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کاکہنا ہے حکومت نے الطاف حسین کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے،عرفان صدیقی کہتے ہیں فوج کیخلاف نارواگفتگونہیں ہوناچاہیے۔

    قومی سلامتی کےاداروں سےمتعلق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے بعد سیاستدانوں کیجانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

    مسلم لیگ ن کےاحسن اقبال کاکہنا ہے کہ حکومت نے الطاف حسین کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی نے الطاف حسین کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے ایسے ادارے کیخلاف باتیں کی ہیں جو بدخواہوں کی نظر میں رہتا ہے۔

     ان کاکہناتھاکہ فوج کیخلاف نارواگفتگونہیں ہوناچاہیے،معافی مانگنے سے تلافی نہیں ہو سکتی۔

  • مہاجروں پرالزام لگانا ترک کیا جائے، الطاف حسین

    مہاجروں پرالزام لگانا ترک کیا جائے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ایس ایس پی راؤانوارپربرس پڑے اورمہاجروں کوبھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرپرکارکنوں سے خطاب میں ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکے لگائےگئےالزامات پرشدید تنقید کرتےہوئےکہا کہ مہاجروں پرالزام لگانا چھوڑ دو، جنگ کرنی ہے تومیں کارکنوں سے کہتا ہےروزانہ ایک گھنٹہ کمانڈو ٹریننگ کرواورکلفٹن جاکر اسلحہ چلانا سیکھو۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات کررہےکہ راؤانوارکی پریس کانفرنس کےپیچھےکس کاہاتھ ہے۔

    ایم کیو ایم کےقائد کہتے ہیں کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کو برطانیہ سے نکال دیا جائےگا، میں نے کہا کہ مجھے پرواہ نہیں میں پاکستان چلاجاؤں گا۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے ’مائنس الطاف ‘ کافارمولاپیش کرنےوالوں کو انہوں نے واضح پیغام دیاکہ ایم کیو ایم ان کے بغیرنہیں چل سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ تعصب روا رکھا گیا لیکن ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

    انہوں یہ بھی کہا کہ 92 میں کارکنان پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی انہیں ملک میں مارا جارہا تھا، ان کے خاندان والوں کو خوفزدہ کیا گیا، ان کے عزیزوں کو گرفتار کیا گیا تو ان کے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا کہ وہ ملک سے فرار ہوجائیں۔

    انہوں نے فوج پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کیا فوج میں جرائم پیشہ افراد موجود نہیں ہیں، پاکستان آرمی 71 کی جنگ کیوں ہاری بتایا جائے۔

  • پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    اسلام آباد : پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی۔

    اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی ورکروں کی حفاظت کےلئے فوج کی نوبٹالین مختص ہوں گی۔

     

    سول آرمڈ فورسزکےچھ ونگ بھی سیکورٹی ڈویژن کاحصہ ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل سیکورٹی ڈویژن میجر جنرل کی سربراہی میں ہوگا۔

     

  • کراچی کے داخلی اورخارجی راستوں پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی کے داخلی اورخارجی راستوں پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پاک فوج کے جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی مشترکہ ٹیم میں شامل ہوں گے ۔

    کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

     ایڈیشنل آئی جی کاکہنا تھا کہ تین مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو سپر ہائی وے ، نیشنل ہائی وے اور حب بلوچستان کے راستوں پر تعینات کی جائیں گی۔

     غلام قادرتھیبو نے بتایا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر تمام مشکوک افراد اورگاڑیوں کو چیک کیا جائے گا یہ فیصلہ غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور بارود کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے،مستقل چوکیاں تعمیر ہونے پر موبائل ٹیمیں کام کریں گے۔