Tag: arnold-schwarzenegger

  • آرنلڈ شوازینگر نے پاکستان مداحوں کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    آرنلڈ شوازینگر نے پاکستان مداحوں کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازینگر نے اپنی نئی سیریز فوبر کو پسند کرنے پر اپنے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    آرنلڈ شوازینگر کی نئی سیریز فوبر امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دو دن قبل ہی ریلیز کی گئی ہے جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک یوکرینی مداح نے نیٹ فلکس کی مقبول سیریز اور فلموں (پاپولر آن نیٹ فلکس) کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ یوکرین میں یہ سیریز اس وقت صف اول پر ہے۔

    اداکار نے اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا، شکریہ یوکرین۔

    اسی ٹویٹ کے رپلائی میں ایک پاکستانی مداح نے بھی نیٹ فلکس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں بھی اس وقت یہ سیریز سب سے زیادہ دیکھی جارہی ہے اور پہلے نمبر پر ہے۔

    شوازینگر نے اس ٹویٹ کا بھی جواب دیا اور لکھا، میرے پاکستانی مداحوں کا شکریہ۔

    8 اقساط پر مشتمل یہ سیریز فوبر اداکار کی اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لیے پہلی سیریز ہے جو ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے۔

    آرنلڈ شوازینگر اس میں امریکی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • آرنلڈ شوارزنیگر کی اہلیہ سے طلاق ہو گئی

    آرنلڈ شوارزنیگر کی اہلیہ سے طلاق ہو گئی

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کی اہلیہ سے آخرکار طلاق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی شادی کے 35 برس بعد طلاق ہو گئی، آرنلڈ اور ان کی اہلیہ ماریا شریور میں 10 سال کی طویل علیحدگی کے بعد طلاق ہوئی ہے۔

    آرنلڈ نہ صرف ہالی ووڈ اداکار ہیں بلکہ سابق ویٹ لفٹر، سیاست دان، سماجی کارکن اور فلم ساز بھی ہیں، انھوں نے 1986 میں سابق صدر جان ایف کینیڈی کی بھانجی ماریہ شریور سے شادی کی تھی، دونوں کے 4 بچے ہیں تاہم 2011 میں ماریہ نے طلاق کے لیے درخواست دے دی تھی۔

    جوڑے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دونوں کے درمیان ایسے اختلافات پیدا ہو چکے ہیں جو حل نہیں ہو سکتے۔

    مقبول امریکی کامیڈین کا 100 برس مکمل ہونے سے چند ہی دن قبل انتقال

    طلاق کا یہ کیس لاس اینجلس کی عدالت میں 10 سال تک چلتا رہا جس کے بعد طلاق کو سرکاری درجہ دیا گیا، طلاق میں 10 سال لگنے کی وجہ مالی اثاثہ جات کی تقسیم تھی۔

    آرنلڈ کے بیٹے پیٹرک شوارزنیگر نے والدین کی طلاق پر ایک انٹرویو میں کہا میں اپنے دونوں والدین کی مکمل حمایت کرتا ہے اور چوں کہ دونوں کا کئی سال پہلے رشتہ ٹوٹ گیا تھا، اس لیے اب اس سے کچھ بھی مختلف نہیں ہے۔

  • ماحولیاتی تغیر : ہالی ووڈ ہیروآرنلڈ شوارزینیگر کی  وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل

    ماحولیاتی تغیر : ہالی ووڈ ہیروآرنلڈ شوارزینیگر کی وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل

    اسلام آباد : ماحولیاتی تغیر کے حوالے سے ہالی ووڈ ہیروآرنلڈ شوارزینیگر نے وزیراعظم عمران خان سےمعاونت کی اپیل کردی ، آرنلڈ کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان آج ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور ہالی وڈ ہیرو آرنلڈ شوارزینیگر نے وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کی ہے، لائمنٹ ایکشن ہیروز آج چوتھے سالانہ آسٹرین ورلڈ سمٹ کے سلسلے میں آج آسٹریا میں اکٹھے ہوں گے، آرنلڈکی اپیل پروزیراعظم عمران خان آج ویڈیوبیان جاری کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ویڈیو بیان میں ماحولیاتی تغیر، حیاتیاتی ماحول کے بچاؤ، سبز نوکریوں کی فراہمی، غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو سبز مستقبل کا نگہبان بنانے کے حوالے سے اپنے ویژن پر روشنی ڈالیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ آرنلڈ آلودگی اور ماحولیاتی تغیر کیخلاف تقریباً 2 عشروں سے برسرِ پیکار ہیں اور ماحولیاتی تغیر کے حوالے سے انکی کوششوں کا محور لوگوں کو ماحولیاتی بحرانوں سے آگاہی دینا اور سال میں ایک مرتبہ آسٹرین ورلڈ سمٹ کا انعقاد ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آرنلڈ ماحولیاتی تغیر کیخلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور عزم کے معترف ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو کلائمنٹ ایکشن ہیرو اور کلائمنٹ ایکشن الائنس کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔

  • ہم شکل روبوٹ کیوں بنایا؟ معروف اداکار عدالت پہنچ گئے

    ہم شکل روبوٹ کیوں بنایا؟ معروف اداکار عدالت پہنچ گئے

    معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازینگر نے ایک روبوٹک کمپنی پر اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر مقدمہ دائر کردیا۔

    معروف اداکار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازینگر نے روس کی ایک روبوٹک کمپنی پر 10 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے، شوازینگر کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بنایا گیا روبوٹ ان سے ملتا جلتا ہے۔

    روبوٹ شوازینگر کا صرف ہمشکل ہی نہیں بلکہ اس کا نام بھی یہی رکھا گیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق ان کے تیار کیے گئے روبوٹ مختلف مشہور شخصیات سے مشابہت رکھتے ہیں اور اپنے اندر منفرد خصوصیات رکھتے ہیں۔

    جیسے اداکارہ مارلن منرو کا روبوٹ مہمانوں کا استقبال کرے گا، ولیم شیکسپیئر کا روبوٹ بچوں کو کہانیاں سنائے گا، اور کرسٹیانو رونالڈو کا روبوٹ گھر کا اسمارٹ سسٹم کنٹرول کرے گا۔

    کمپنی کے مطابق شوازینگر کا روبوٹ مہمانوں کا استقبال کرے گا، لائٹ کھول سکے گا اور الیکٹرک کیٹل آن کر سکے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوازینگر سے کئی بار درخواست کی تھی کہ وہ اس روبوٹ کی تیاری کے لیے ایک عدد تصویر کھنچوائیں لیکن انہوں نے منع کردیا۔

    اب اپنے مقدمے میں شوازینگر نے کہا ہے کہ کمنپی کو ان کا ہم شکل روبوٹ استعمال کرنے سے روکا جائے، فی الوقت کمپنی ان کے ہم شکل روبوٹ کی مختلف میلوں میں تشہیر کر رہی ہے۔

  • آرنلڈ شوازنیگر  کی وزیراعظم عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت

    آرنلڈ شوازنیگر کی وزیراعظم عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد : ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنیگر نے وزیراعظم عمران خان کو کلائمیٹ ایکشن ہیرو قرار دیتے ہوئے آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا، ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنیگر نے وزیراعظم عمران کو خط لکھا ، جس میں انھوں نے عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

    آرنلڈ شوازنیگر نے خط میں وزیراعظم کو کلائمیٹ ایکشن ہیرو قرار دیا اور کہا ماحولیاتی تحفظ کا پیغام بلند کرنے والے رہنماؤں کو سمٹ میں دعوت دی جا رہی ہے, آپ ماحولیاتی تحفظ میں ہمارے مضبوط پارٹنر بن چکے ہیں۔

    خط میں کہا گیا ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی کے لئے آپ کی شرکت ضروری ہے، آسٹریا کے صدر سمیت ہیڈ آف اسٹیٹ سے ملاقاتوں کا اہتمام ہو گا۔

    خط وزیراعظم عمران خان کو موصول ہو گیا، سمٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا، آرنلڈ شوازنیگر ماحولیاتی تحفظ کے لیے متعدد مہمات کا حصہ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم عمران خان کی عالمی سطح پر خوب پزیرائی 

    یاد رہےمعروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے  وزیر اعظم عمران خان کی ماحولیات کیلئے کوششوں کا اعتراف کیا تھا،  میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کی تصویر سرورق پر شائع کی تھی۔

    عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے عالمی جریدے کے سرورق پر وزیر اعظم عمران خان کیساتھ جرمن چانسلر انجیلا مرکل، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی چھپاپی گئی تھی۔

  • آئی ایم بیک – آرنلڈ ایک بار پھرواپس آگئے

    آئی ایم بیک – آرنلڈ ایک بار پھرواپس آگئے

    واشنگٹن: ہالی وڈ کے لیجنڈری اداکارآرنلڈ شوازنیگر کے دل کے سرجری کے فوری بعد ادا کیا گیا جملہ ’آئی ایم بیک‘ سوشل میڈیا پرٹرینڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے 70 سالہ اداکار آرنلڈ شوارزینگر کو دل میں تکلیف کے باعث لاس اینجیلس کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں اداکار کے دل کی سرجری کی گئی اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا تھا۔

    اسپتال میں داخل کروائے جانے کے بعد اداکار کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے، جن سے اندازہ ہوا کہ آرنلڈ کے دل کا ایک وال بند ہوچکا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری دل کی سرجری کا مشورہ دیا تھا۔

    اداکار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز ایکشن فلموں کے شہنشاہ کی دل کی سرجری کے بعد طبیعت میں واضح بہتری آئی۔ ہوش میں آنے بعد انھوں نے کہا ،’آئی ایم بیک‘۔

    ہالی وڈ کے لیجینڈری اداکار آرنلڈ شوارتزنگر

    ترجمان نے کہا کہ آرنلڈ شوازنیگر کے 20 سال قبل سرجری کے دوران دل کے وال تبدیل کیے گئے تھے، جن کی مدت پوری ہوچکی تھی، جس کے باعث آپریشن ناگزیر تھا۔

    کیلیفورنیا  کے سابق گورنر آرنلڈ شوازنیگر کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، انہوں نے امریکی خبر رساں ادارے سے امریکا کی ریپبلکن پارٹی میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتظامیہ کے لیے سابق سیاست دانوں کی بہت اہمیت ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریا میں پیدا ہونے والے لیجیڈری اداکار کی بیس سال قبل 1997 میں دل کی سرجری کے دوران پالمونیک وال تبدیل کیے گئے تھے۔ جن کی مدت معیاد ختم ہوچکی تھی، جس کے باعث ان کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔

    ہالی وڈ کی ایکشن فلموں کے شہنشاہ آرنلڈ شواز نیگر ماضی میں ٹرمینیٹر جیسی متعدد ایکشن سے بھر پور فلموں میں کام کرچکے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 2003 میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے گورنر بھی منتخب ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کرنے پر شوازینگر کے لیے اعزاز

    ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کرنے پر شوازینگر کے لیے اعزاز

    پیرس: امریکی ریاست کیلفورنیا کے سابق گورنر، باڈی بلڈر اور معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر فرانسیسی اعزاز لیجن آف آنرز سے نوازا گیا۔

    آرنلڈ شوازینگر گزشتہ کافی عرصہ سے تحفظ ماحولیات کے لیے متعدد مہمات کا حصہ رہے ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً ایسی ویڈیوز اور پیغامات بھی جاری کرتے رہتے ہیں جن میں وہ تحفظ زمین اور ماحول کی جانب راغب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: آرنلڈ شوازینگر کا ٹی وی رئیلٹی شو چھوڑنے کا اعلان

    سنہ 2015 میں جب پیرس میں موسمیاتی تغیرات کی سالانہ کانفرنس میں تاریخ ساز معاہدہ طے کیا گیا اور متعدد ممالک کو پابند کیا گیا کہ وہ گلوبل وارمنگ کا سبب بننے والی خطرناک گیسوں کا اخراج کم کریں گے، تب اس معاہدے کی منظوری میں آرنلڈ کا بھی اہم حصہ تھا۔

    اب ان کی ان خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اعلیٰ فرانسیسی اعزاز لیجن آف آنرز سے نوازا گیا۔

    یہ اعزاز سابق حکمران نپولین نے شروع کیا تھا اور یہ ان فرانسیسی و غیر ملکی شہریوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے فرانس کے لیے خدمات سر انجام دی ہوں۔

    پیرس میں ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے نے آرنلڈ کو میڈل پہنایا۔

    اس موقع پر آرنلڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی زندگی کی بقا کے لیے ماحولیات کا تحفظ ناگزیر ہے اور اس حوالے سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جانی چاہیئے۔

    بعد ازاں اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تحفظ ماحولیات کا چیمپئن قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرنلڈ شیوازنگر کا ٹی وی رئیلٹی شو چھوڑنے کا اعلان، فیصلے کا ذمہ دارڈونلڈٹرمپ قرار

    آرنلڈ شیوازنگر کا ٹی وی رئیلٹی شو چھوڑنے کا اعلان، فیصلے کا ذمہ دارڈونلڈٹرمپ قرار

    نیویارک : بالی وڈ کے مشہور اداکار اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈشوازنگر نے ٹی وی رئیلٹی شوسیلیبرٹی اپرینٹس کی میزبانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس فیصلے کا ذمہ دارڈونلڈٹرمپ کو قراردیا ہے۔

    فلموں میں دشمنوں کے چھکے چھڑانے والے ایکشن ہیرو آرنلڈشیوازنگر اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں ٹھن گئی، آرنلڈشیوازنگر نے ٹی وی رئیلیٹی شوسیلیبیرٹی اپرنٹس کے نئے سیزن کی میزبانی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار ڈونلڈٹرمپ کو قراردیا۔

    12

     

    آرنلڈشیوازنگر کا کہنا ہے شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کی وجہ سے شو کی میزبانی نہیں کروں گا۔

    آرنلڈشیوازنگر کا تعلق بھی ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی سے ہے لیکن آرنلڈ کھلم کھلا ٹرمپ کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

    اس سے قبل واشنگٹن ڈی دی میں منعقدہ نیشنل بریک فاسٹ پریئر کے موقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریالٹی شو سیلبریٹی آپیرینس کے بارے میں کہا تھا کہ سب لوگ دعا کریں کہ سیلبریٹی آپیرینس کی ریٹنگ بڑھ جائے کیونکہ آرنلڈ کی وجہ سے اس کی ریٹنگ میں کمی آئی ہے۔

    trump1

    جس کے بعد آرنلڈ نے ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ محترم ٹرمپ چونکہ آپ کے خیال میں آپ ایک بہترین ٹی وی ہوسٹ ہیں اور میں یہ کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر رہا تو آپ آکر واپس شو کی میزبانی کریں اور آپ کی جگہ میں صدر بن کر امریکیوں کی خدمت کروں کیونکہ اس سے سیلبریٹی آپیرینس کو واپس ریٹنگ ملے گی اور امریکی عوام آرام سے سو سکیں۔

    خیال رہے کہ آرنلڈشیوازنگر سے پہلے ڈونلڈٹرمپ مقبول پروگرام سیلیبرٹی اپرنٹس کی میزبانی کرتے تھے۔