Tag: Arrangements

  • پی ایس ایل 9: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

    پی ایس ایل 9: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، پنجاب میں میچز پر 20 ہزار سے اہلکار ڈیوٹی دیں گے، میچز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہوگا، ابتدائی مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

  • کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کے انتظامات مکمل

    کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کے انتظامات مکمل

    کراچی : پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے جلسے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف اوردیگرقائدین خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 29اگست کو پی ڈی ایم کے کراچی میں جلسے کےانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، جلسہ کی میزبانی جے یو آئی سندھ کرے گی۔

    ،ترجمان جے یوآئی کا کہنا تھا کہ کراچی کاجلسہ سابقہ تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑے گا ، کراچی جلسےمیں سندھ بھرسےجے یو آئی کارکن شرکت کریں گے ، جلسے سے مولانا فضل الرحمان،شہبازشریف اوردیگرقائدین خطاب کریں گے۔

    خیال رہے وفاقی اورسندھ حکومت نےپی ڈی ایم کوجلسہ کی اجازت دے دی ہے اور مزارقائدمینجمنٹ بورڈنےپی ڈی ایم کوباغ جناح میں جلسےکیلئے این اوسی دے دیا ، ڈپٹی کمشنرایسٹ کی جانب سے پی ڈی ایم کوجلسے کیلئےاین او سی جاری کیا۔

    اجازت نامے میں18نکاتی پابندیوں پر عمل درآمد ضروری ہوگا ، جس کے تحت ٹریفک بلاک یاعام شہریوں کےلیےروڈکوبلاک نہیں کیاجائےگا ، لاؤڈاسپیکرایکٹ کی پابندی ہوگی اور پروگرام رات8بجےتک ختم کرنا ہوگا۔

    اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل درآمدکو یقینی بناناجلسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔

  • کرونا وائرس: سعودی عرب کے سرکاری اسپتالوں میں 80 ہزار بیڈ مختص

    کرونا وائرس: سعودی عرب کے سرکاری اسپتالوں میں 80 ہزار بیڈ مختص

    ریاض: سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں 80 ہزار سے زائد بیڈ کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں، سرکاری اسپتالوں میں 80 ہزار سے زیادہ بیڈ کرونا وائرس کے علاج کے لیے موجود ہیں۔

    وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے صحت کے ادارے منفرد صحت خدمات پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر تمام شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو کرونا وائرس کے معائنے اور علاج کی مفت سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، اس حوالے سے تمام تیاریاں موجود ہیں۔

    دوسری جانب سعودی اسپتالوں نے کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں کسی بھی متوقع اضافے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

    الشرق الاوسط نے دمام میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر زکریا الصفران کے حوالے سے بتایا کہ اگر خدانخواستہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا تو مشرقی ریجن میں متاثرین کے علاج کے لیے مزید اسپتال شامل کرلیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن کے دمام میڈیکل کمپلیکس میں کرونا کے متاثرین کے علاج کی سہولت بھی بڑھا دی جائے گی، قرنطینہ کے مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد تک اضافہ کردیا جائے گا۔ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں 190 فیصد تک اضافہ ممکن ہوگا۔