Tag: Arrest of Rana Sanaullah

  • رانا ثناء اللہ کیخلاف اگلی کارروائی کب ہوگی؟ وزیرداخلہ پنجاب نے بتا دیا

    رانا ثناء اللہ کیخلاف اگلی کارروائی کب ہوگی؟ وزیرداخلہ پنجاب نے بتا دیا

    لاہور : وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق اگلا اقدام پیر کو عدالتی احکامات کے بعد کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے آج ہم سے تعاون نہیں کیا، عدالتی احکامات کے بعد پولیس کی معاونت سے مزید کارروائی کی جائے گی۔

    وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم عدالت کے حکم پر وہاں گئی تھی، اب جب پیر کو عدالت کھلے گی، جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن اپنی رپورٹ جمع کرائے گا۔

    ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ پیر کو رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت جو احکامات صادر کرے گی اس پر من و عن عمل کریں گے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے وارنٹ کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکریٹریٹ سے معاونت طلب کی تھی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی تھانہ سیکریٹریٹ نے ٹیم کی آمد اور روانگی روزنامچے میں درج نہیں کی۔

    مزید پڑھیں : اینٹی کرپشن کی ٹیم رانا ثناء اللہ کو گرفتار نہ کرسکی، ناکام واپس روانہ

    ڈی ڈی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے اپنے پولیس حکام سے رابطہ کئے تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر تھانہ سیکریٹریٹ کو قانون کے مطابق عدالتی حکم پرعمل درآمد کرانا چاہیے تھا۔

    یاد رہے کہ ترجمان اینٹی کرپشن نے وضاحت کی ہے کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری : اسلام آباد پولیس کا عدالتی حکم ماننے سے انکار

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری : اسلام آباد پولیس کا عدالتی حکم ماننے سے انکار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف چارسوبیسی کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد تھانہ سیکٹریٹ پولیس نے عدالتی حکم مانے سے انکار کر دیا ہے۔،

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سینیئر سول جج کرمنل ڈویژن ماڈل ٹرائل کورٹ غلام اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، رانا ثناء اللہ پر 420، 471، 109، 467، 468اور دیگر دفعات کے تحت اینٹی کرپشن سیل کو مطوب ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایا تھا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری درکار ہے کیونکہ رانا ثناءاللہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا ہے، جس کے بعد عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    بعد ازاں پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سیل ان کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی سے اسلام آباد تھانہ سیکٹریٹ پہنچے اس دوران وہ ایک گھنٹے تک پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وارنٹ گرفتاری کے دستاویزات لے کر تھانے میں بیٹھے رہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر راولپنڈی پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے عدالتی احکامات کی تعمیل کرانے کے لئے متعلقہ تھانہ سیکٹریٹ آئے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دے کر رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے احکامات پر عمل کرنا تھا، جس کیلیے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتاری کے لئے عدالتی حکم کے لئے تعمیل کرانے کے لئے معونت طلب کی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے لئے قانونی تقاضے پورے ہیں، عدالتی حکم ہے کہ رانا ثنا االلہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کریں، جس کیلئے تھانہ سیکٹریٹ نے کوئی تعاون نہیں کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ سیکٹریٹ نے اینٹی کرپشن ٹیم کی آمد اور روانگی بھی روزنامچہ میں درج نہیں کی، تھانہ سیکٹریٹ حکام کو چاہئے تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کراتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں تھانہ سیکرٹریٹ کے اہلکاروں کے کردار کے حوالے سے عدالت کو آئندہ سماعت پر تفصیل سے آگاہ کریں گے، تھانہ سیکٹریٹ حکام نے عدالت کی حکم عدولی کی۔

  • اینٹی کرپشن کی ٹیم رانا ثناء اللہ کو گرفتار نہ کرسکی، ناکام واپس روانہ

    اینٹی کرپشن کی ٹیم رانا ثناء اللہ کو گرفتار نہ کرسکی، ناکام واپس روانہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ سے اینٹی کرپشن کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

    اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے وارنٹ کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکریٹریٹ سے معاونت طلب کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے ہیں، ہمیں عدالتی حکم ہے کہ راناثناء اللہ کو گرفتار کرکے پیش کریں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی تھانہ سیکریٹریٹ نے ٹیم کی آمد اور روانگی روزنامچے میں درج نہیں کی۔

    ڈی ڈی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے اپنے پولیس حکام سے رابطہ کئے تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر تھانہ سیکریٹریٹ کو قانون کے مطابق عدالتی حکم پرعمل درآمد کرانا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملے پر مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    اپنے پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ آئی تو ان سے کاغذات وصول کئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، پولیس گرفتاری کیلیے روانہ

    اینٹی کرپشن کی اسٹیبلشمنٹ ٹیم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ تعمیل کے لئے ریکارڈ مہیا کرے تاکہ قانون کے مطابق عمل کیا جاسکے۔

    یاد رہے کہ ترجمان اینٹی کرپشن نے وضاحت کی ہے کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔