Tag: arrest warrant issue

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسپین : عدالت نے فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر 7 اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسپین کی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر 7 اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت نے پولیس کو اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کے اسپین کی حدود میں داخل ہونے پر انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2010 میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے.

  • اداکارہ میرا کو 10سال کیلئے برطانیہ جانے پر پابندی کا انکشاف

    اداکارہ میرا کو 10سال کیلئے برطانیہ جانے پر پابندی کا انکشاف

    لاہور:  اداکارہ میرا کو 10سال کے لیے انگلینڈ میں بین کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا 3سال قبل انگلینڈ گئی تھیں جہاں انھوں نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد میرا پر الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون 320کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو 10سال کے لیے انگلینڈ میں داخل ہونے سے بین کر دیا ۔

    اس حوالے سے اداکارہ میرانے کہا ہے کہ مجھ پر برطانیہ جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے میرے خلاف من گھڑت کہانیا ں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ وہ فی الحال برطانیہ جانے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتیں تاہم ان کے برطانیہ جانے میں کوئی رکاوٹ یا پابندی نہیں ہے ۔

  • سیالکوٹ کے لوگ اسپتال کی تعمیرمیں مدد دیں ، اداکارہ میرا

    سیالکوٹ کے لوگ اسپتال کی تعمیرمیں مدد دیں ، اداکارہ میرا

    سیالکوٹ: پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں بہت جلددل کے امراض کے لیے ٹرسٹ اسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی ۔

    تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن سمبڑیال کے دفتر میں استپال کی تعمیر لیے نقشہ منظوری کے لیے جمع کروانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران فلم سٹار میرا کا کہنا تھا کہ ان کے اسپتال میں دل کے مریضوں کے علاوہ ،عورتوں اور بچوں کے لیے بھی جدید ترین علاج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

    میرا کا کہنا تھا کہ نقشے کی منظوری کےفورا بعد اسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی،انہوں نےتعمیرکے لیے سیالکوٹ والوں کا تعاون بھی مانگ لیا۔

  • اداکارہ میرا وعدہ پورا نہ ہونے پرناراض ہوگئیں

    اداکارہ میرا وعدہ پورا نہ ہونے پرناراض ہوگئیں

    لاہور: اداکارہ میرا لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیزوتند سوالات نہ سہہ سکیں اورغصے میں آگئیں۔

    اداکارہ میراہسپتال کیلئے زمین دینے کا وعدہ پورا نہ ہونے پرناراض ہوگئی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ارسل گھمن نامی شخص نے ہسپتال کیلئے زمین دینے کا وعدہ کیا مگر ابھی تک زمین نہیں مل سکی جس کے باعث ہسپتال کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زمین کاعطیہ دینے والے لوگوں نے اگر فوری طور پر سیالکوٹ میں زمین کی نشاندوی نہ کی تو لاہورمین ُنی زمین پر ہسپتال بنانا شروع کر دوں گی۔

    میرا نے بتایا کہ وہ جلد انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اکشے کمار کے ساتھ مل کر اسپتال کے لئے فنڈریزنگ کریں گی۔

  • ڈی جے بٹ کے ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈی جے بٹ کے ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے دھرنوں سے شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کے ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن وقاص نے ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں مسلسل غیرحاضری پر ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ اس سلسلے میں تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کو ڈی جے بٹ کو تین ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

    ڈی جے بٹ کے خلاف دھرنوں کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اور ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، عدالت کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ اگر ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا تو اسے اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

  • لاہورعدالت کا اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم

    لاہورعدالت کا اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم

    لاہور : عدالت نے اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ سترہ جولائی کو اداکارہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

         کینٹ کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کےخلاف استغاثہ کے کیس کی سماعت کی، اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن نے عدالت میں استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ نکاح کے باوجود ایک اور نکاح نوید نامی شخص سے بھی کر لیا ہے جو قانونی طور پر جرم ہے جبکہ ڈیفنس میں واقع کے ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد رقم کے گھر پر بھی قبضہ کررکھا ہے۔

    لہذا اداکارہ کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

    دوران سماعت فاضل وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ابھی تک اداکارہ میرا کی جانب سے نہ تو جواب جمع کروایا گیا اور نہ ہی وکیل پیش ہوا لہذا عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے عتیق الرحمن کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ادکارہ میرا کے وارنٹ گرفتارجاری کردئیے اور سترہ جولائی کو اداکارہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کئے جانے کا حکم دیا۔