Tag: arrest warrant of nawaz sharif

  • العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز:  نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرادی گئی

    العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز: نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرادی گئی

    اسلام آباد : دفترخارجہ کی جانب سے العزیزیہ و ایون فیلڈریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرادی گئی، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کیے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر العزیزیہ و ایون فیلڈریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرادی گئی۔

    دفترخارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کیے، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کو ڈاک کے ذریعے وارنٹ بھیجے تھے۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کےناقابل ضمانت دائمی وارنٹ جاری کئے تھے اور کاپی وزارت خارجہ کو بھجوادی تھی ، وارنٹ میں دفتر خارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا تھا۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے جبکہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس اپیلوں پر سماعت کیلئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پندرہ ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور ریفرنس میں ضمانت کا حکم ختم کردیا تھا۔

  • نواز شریف کی گرفتاری کا وارنٹ جاری،  کاپی وزارت خارجہ کو ارسال

    نواز شریف کی گرفتاری کا وارنٹ جاری، کاپی وزارت خارجہ کو ارسال

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار نے نوازشریف کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے کاپی وزارت خارجہ کو بھجوادی، وارنٹ میں دفتر خارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ اپیلوں سے متعلق عدالتی حکم پر رجسٹرار افس نے عملدرآمد شروع کر دیا،عدالتی حکم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کو نواز شریف کی گرفتاری کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈاک اٹ برانچ نے خصوصی میسنجر کے ذریعے نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق نوٹس کی کاپیاں سیکرٹری خارجہ کو بھجوادی ہے۔

    نوٹس میں دفتر خارجہ کوبرطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا اور کہا نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے جبکہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس اپیلوں پر سماعت کیلئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

    وارنٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے سیکرٹری خارجہ کو ارسال کیے گئے۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پندرہ ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور ریفرنس میں ضمانت کا حکم ختم کردیا تھا۔