Tag: Arrest warrants

  • بینکوں سے 700ملین  کا قرضہ ، نوازشریف کے کزنز کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بینکوں سے 700ملین کا قرضہ ، نوازشریف کے کزنز کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : بینکنگ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےکزنزکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،  ملزمان پر الزام ہے کہ وہ بینکوں سے سات سوملین قرضہ لے کرہڑپ کر گئے۔

    تفصیلات  کے مطابق لاہورکی بینکنگ عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزنوں کی ملز کے بینک ڈیفالٹر ہونے سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی, عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے کیس کی سماعت کی۔

    طلبی کے باوجود نواز شریف کے کزن پیش نہ ہوئے ، جس پر عدالت نے  نواز شریف کے کزنوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  جاری کرتے ہوئے  5 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    بینک کے وکیل نے کہا کہ اتفاق ملز اور کشمیرملز نے سات سو ملین قرضہ حاصل کیا، قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیےگئے، لیکن اتفاق ملز اور کشمیرملز قرضہ واپس نہیں کر رہیں ، عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے ایک روز قبل ہی  لاہور کی بینکنگ عدالت نے شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیدادنیلام کرنے کا بھی حکم دیاتھا، عمران علی بھی بینک ڈیفالٹراور بیرون ملک فرار ہے، بینک نے ان کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔

  • نیب نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    نیب نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    لاہور :قومی احتساب بیورو نیب نے رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ان پر کروڑوں کے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹس کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب) نےرکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیربلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، چیئرمین نیب کے جانب سے گرفتاری کے احکامات موصول ہوئے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیربلدیات جام خان شورو پرغیرقانونی الاٹمنٹس کا الزام ہے، انھوں نے کروڑوں کے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔

    ذرائع کے مطابق جام خان شورو گرفتاری کی خبر ملتے ہی روپوش ہوگئے جبکہ سابق وزیربلدیات کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جام خان شورو نےکےڈی اے کے 19پلاٹ غیرقانونی فروخت کیے، جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب سابق صوبائی وزیرجام خان شورونے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا ہے لہ انکوائری میں تعاون کریں گے، نیب کوگرفتارکرنے سے روکا جائے، جام خان شورو پر محکمہ بلدیات میں کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے۔

    خیال رہے کہ 2017  میں نیب نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے کی بھی تحقیقات شروع کی تھیں۔

  • کراچی: سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی ،نادیہ گبول کے وارنٹ جاری

    کراچی: سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی ،نادیہ گبول کے وارنٹ جاری

    کراچی: عدالت نے سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے23ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی اور نادیہ گبول کے خلاف کرمنل کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عدم پیشی پر دونوں خواتین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    عدالت نے دونوں خواتین نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کو 23 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

    خیال رہے کہ فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول ضمانت پر ہیں، وارنٹ گرفتاری سٹی کورٹ نےدہری شہریت کیس میں جاری کئے، احکامات کے باوجود دونوں اراکین کئی سماعتوں سے پیش نہیں ہو رہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد کیا جانا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی امریکا اور نادیہ گبول کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں، ستمبر 2012 میں دونوں کو آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل قرار دے کر سپریم کورٹ کی ہدایت پر دہری شہریت کا کیس درج کیا گیا تھا۔

    جس پر کراچی کی سیشن عدالت میں ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔