Tag: arrest

  • ایف آئی اے نے انسانی ا سمگلنگ میں ملوث افغان گروپ پکڑلیا

    ایف آئی اے نے انسانی ا سمگلنگ میں ملوث افغان گروپ پکڑلیا

    اسلام آباد:ایف آئی اے نے انسانی ا سمگلنگ میں ملوث افغان گروپ پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان گروپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 5 رکنی افغان گروپ میں 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، گرفتار افراد میں اسد اللہ خان ، فیض اللہ اور عمر خان شامل ہیں، گروپ کا کارندہ علی استنبول اور حکیم کابل میں ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق افغان گروپ نے رضوان نامی لڑکے کو ایران کے راستے ترکی اسمگل کیا، محمدرضوان کو ترکی لے جا کر اغوا کر لیا گیا اورتشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کے خاندان سے 20 ہزاریورو تاوان طلب کیا تھا۔

    محمد رضوان کے والد نے ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر کو اطلاع دی، جس کے بعد کارروائی عمل میں آئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملتان میں کارروائی ، انصارالشریعہ کا اہم کمانڈراور شوٹر طلحہ گرفتار

    ملتان میں کارروائی ، انصارالشریعہ کا اہم کمانڈراور شوٹر طلحہ گرفتار

    ملتان : حساس ادارے نے کراچی سے فرار ہونے والا کالعدم انصار الشریعہ کے اہم کمانڈراور شوٹر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نصارالشریعہ گروپ کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملتان میں کارروائی کرکے کالعدم انصار الشریعہ کے مفرور دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد طلحہ انصاری چند روز قبل کنیز فاطمہ میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوا تھا، گرفتار دہشتگرد سروش صدیقی کا قریبی ساتھی ہے۔


    مزید پڑھیں : بلوچستان سے انصارالشریعہ کے ماسٹرمائنڈ دوپروفیسرزگرفتار


    زرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حساس اداروں نے کوئٹہ اور پشین میں کارروائیاں کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا، دونوں افراد انصارالشریعہ کے اراکین کے اساتذہ ہیں، جنہیں دہشت گرد تنظیم کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔

    دونوں افراد کی شناخت پروفیسرمشتاق اورمفتی حبیب کے نام سے ہوئی، پروفیسر مشتاق جامعہ کراچی میں پڑھاتے تھے جبکہ مفتی حبیب کا کراچی اور حیدرآباد میں مدرسہ ہے۔


    مزید پڑھیں: انصارالشریعہ گروپ کے تمام لڑکے تعلیم یافتہ ہیں،انکشافات


    اس سے قبل پولیس نے انصار الشریعہ کے سرغنہ عبد اللہ کو گلزار ہجری سےحراست میں لیا تھا، جس نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے تھے۔

    ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے لی،  کراچی میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے پولیس کلنگ کی،  گروپ میں شامل لڑکے کراچی یونیورسٹی،این ای ڈی اور داؤد یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا نوازشریف اور بیٹوں کی گرفتاری کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کا نوازشریف اور بیٹوں کی گرفتاری کا مطالبہ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف اور بیٹوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ نیب کے سامنے پیش نہ ہوکر نواز شریف نےتوہین عدالت کی ہے، قانون کی عملداری کیلئے فوری حراست میں لینا چاہیے۔

    پاناما کیس میں والیم 10 کے حوالے سے علی زیدی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کاوالیم 10عام کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ متنازع تقاریر سے نوازشریف توہین آئین کے مرتکب ہوئےہیں، پیمرا نے نوازشریف کی تقاریر اور بیانات پرپابندی نہیں لگائی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوئی شبہ باقی نہیں نوازشریف ریاستی اداروں میں تصادم چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : فیڈرل بی ایریا سے سیاسی جماعت کا کارکن وسیم بیلجیئم  گرفتار

    کراچی : فیڈرل بی ایریا سے سیاسی جماعت کا کارکن وسیم بیلجیئم گرفتار

    کراچی : فیڈرل بی ایریا میں قانون نافذکرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن وسیم بیلجیئم کو گرفتار کرلیا، ملزم پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےفیڈرل بی ایریامیں قانون نافذکرنےوالےادارے نے رات گئے چھاپہ مارا، چھاپے کےدوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم وسیم بیلجیئم کو گرفتارکر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا، ملزم وسیم سے پاکستان سے لندن رقم منتقلی سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

    ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے جبکہ ملزم پر سیاسی جماعت کیلئے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    ملزم وسیم بیلجیئم سے چند روز قبل ہی کراچی پہنچا تھا۔

    مختلف علاقوں میں کارروائی، 6 ملزمان گرفتار 

    دوسری جانب کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران چھ ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات، مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

    گزری پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور موٹرسائکل برآمد کرلیں جبکہ شاہ فیصل پولیس نے کارروائی کرکے فیصل علی اور محمد تنویر کو گرفتار کیا، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلیں۔

    پولیس زرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ادھر گلبرگ پولیس کی کارروائی کے دوران عدنان اور شکیل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہےتو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • کراچی : پولیس کا سرچ آپریشن ، 33مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : پولیس کا سرچ آپریشن ، 33مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : شہر میں رات گئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، بلدیہ میں پولیس آپریشن کے نتیجے میں33مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے‌‌۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق آپریشن کے دوران گھر گھرتلاشی کے عمل میں  6ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 33مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

    ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں ہیں، گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل کوگرفتار کرلیا، گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    پیرآباد میں کارروائی کے دوران پولیس نے ناقص سیمنٹ سے بھرا ٹرک پکڑا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے سیمنٹ کی 700 بوریاں اور ٹرک قبضے میں لے لیا ہے جبکہ شارع نورجہاں پولیس نے 2ملزمان رضوان اور عامر بشیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب کورنگی کے علاقے میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے واقعے میں حساس اداروں نے پیش رفت حاصل کرلی، حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا یہ سلیپرسیل ایک مہینے کے وقفے سے کارروائی کرتا ہے۔

    اس سے قبل اکیس مئی کو بہادر آباد کے علاقے میں پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس کے بعد تئیس جون کو سائیٹ میں روزہ افطار کرنیوالے پولیس اہل کاروں پر گولیاں برسائی گئیں اور اب حالیہ کارروائی میں کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    گزشتہ دوکارروائیوں کی سی سی ٹی وی وڈیوحاصل کی جاچکی ہے مگراب تک پولیس کسی ملزم کوگرفتارکرنے میں ناکام نظرآتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن:ماڈل ریشم خان پرتیزاب پھینکنے والے ملزم نے گرفتاری دیدی

    لندن:ماڈل ریشم خان پرتیزاب پھینکنے والے ملزم نے گرفتاری دیدی

    لندن : ماڈل ریشم خان اوران کے کزن پرتیزاب پھینکنے والے نے خود کوقانون کے حوالے کردیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم جون ٹام لن نے مشرقی لندن کے پولیس اسٹیشن میں گرفتاری پیش کی، جون ٹام لن نے اکیس جون کو ماڈل اورطالبہ ریشم خان اوران کے کزن جمیل مختارپر اس وقت تیزب پھینک دیا تھا جب وہ ٹریفک سگنل پر کھڑے تھے۔

    ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جبکہ لندن پولیس نے واقعہ کونفرت پرمبنی جرم قراردیا تھا۔

    یاد ہے کہ برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے جمیل مختار کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی اسلام فوبیا کا نتیجہ ہے، ان پرحملہ مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا گیا، میڈیا نے واقعہ کی جانبدارانہ کوریج کی۔


    مزید پڑھیں : لندن: مسلم خاتون پر تیزاب سے حملہ


    یاد رہے کہ ریشم خان اوران کے کزن جمیل مختار پر اکیس جون کو مشرقی لندن کے علاقے بیکٹن میں تیزاب پھینک دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں  دونوں بری طرح جھلس گئے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق ریشم خان کی بائیں آنکھ، چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے متاثر ہوا ہے جب کہ مختار کے سر، چہرے اور جسم کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان دونوں کی سرجری کی جائے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،4دہشت گرد گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،4دہشت گرد گرفتار

    ڈی آئی خان : سی ٹی ڈی ڈی نے ڈی آئی خان ریجن میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کانٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگرد گرفتار اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد کے علاوہ سیفٹی فیوز، نٹ بولٹ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ایک پنجاب کے علاقے بھکر جب کہ دیگر 3 ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • رینجرز نے یوم علی پر کراچی میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

    رینجرز نے یوم علی پر کراچی میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی : سندھ رینجرز نے یوم علی پر کراچی میں خودکش حملے کامنصوبہ ناکام بنادیا ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن مین کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 4  انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گرد آج یوم علی ؓ کے مرکزی جلوس میں خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشگردوں نے مرکزی جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے رکھی تھی اور اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو ملزمان اپنے مزموم عزائم میں کامیاب ہو سکتے تھے۔

    گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس ، 15کلو بارود ، 18دستی بم اور کلاشکوف، ایک 444، سات تیس بور ، 15 میٹر پرائما کارڈوائرا کمپیوٹر برآمد کئے گئے جبکہ 450 سے زائد مختلف ہتھیاروں کی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام دہشتگردی کی روک تھام میں سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کے خلاف مہم، ن لیگ میڈیا سیل کا رکن گرفتار

    پاک فوج کے خلاف مہم، ن لیگ میڈیا سیل کا رکن گرفتار

    لاہور+اسلام آباد: پاک فوج کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ن لیگ میڈیا سیل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فیصل رانجھا کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے، ایف آئی اے کو اس ضمن میں لسٹیں بنانے اور کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    نمائندے کے مطابق ایف آئی اے نے اس ضمن میں تقریباً 33 افراد کی نام شارٹ لسٹ کیا ہے جس میں متعدد افراد کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جب کہ کچھ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

    لسٹ میں ڈاکٹر فیصل رانجھا کا نام بھی شامل ہے جنہیں آج ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے لاہور سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایف آئی اے ای سی ٹی ڈبیلو کے حوالے کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر فیصل رانجھا کا تعلق مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل سے ہے۔

    ڈاکٹر فیصل رانجھا سے تاحال تفتیش کا عمل جاری ہے کہ انہوں نے کس بنیاد پر پاک آرمی کے خلاف مہم چلائی۔

  • بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنڑول عبور کرنے والے پاکستانی لڑکے کو گرفتار کرلیا

    بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنڑول عبور کرنے والے پاکستانی لڑکے کو گرفتار کرلیا

    نئی دہلی : غلطی سے لائن آف کنڑول عبور کرنے والے پاکستانی لڑکے کو بھارتی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق غلطی سے لائن آف کنڑول عبورکرنے والے بارہ سال کے پاکستانی لڑکے میں گرفتار کرلیا اور جاسوس قرار دیدیا، پاکستانی لڑکے سے تفتیش کی جارہی ہے، پاکستانی لڑکے کی شناخت شفاق علی چوہان سے ہوئی۔

    کلبھوشن کی سزائے موت پر آگ بگولہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی بچہ سرحدی تنصیبات اور بارڈر فورسز کی جاسوسی کر رہا تھا۔

    بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑکے کو راجوڑی ضلع کے "نوشیرواں”سیکٹر سے حراست میں لیا گیا،بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکے کو پاکستانی فوج نے جاسوسی کے لیے بھیجا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو پاکستانی نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا تھا اور اڑی واقعے کے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے 2پاکستانی طلبہ پاکستانی حکام کے حوالے


    بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی لڑکوں کوکلین چٹ دی اور کہا تھا کہ ہوئے کہا کہ دونوں آزاد کشمیرکے رہائشی اور طالب علم ہیں دہشتگرد نہیں، جس کے بعد انھیں پاکستان بھیج دیا گیا تھا ۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے اور کشمیر کے تنازع پر دونوں ملکوں کےدرمیان باہمی تعلقات بھی بھی کشیدہ ہیں۔

    واضح رہے کہ کشمیر کو منقسم کرنے والی حد بندی لائن پر تعینات دونوں ملکوں کی افواج، غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں کو اپنے ملکوں کو واپس کردیتی ہیں۔