Tag: arrest

  • سندھ رینجرز کا ایکشن 8 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

    سندھ رینجرز کا ایکشن 8 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

    کراچی: سندھ رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں سیاسی جماعت کے 3 کارکنان سمیت 8 افراد گرفتار تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں شاہ فیصل، کالونی، لانڈھی، بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 3 کارکنان جب کے 3 کالعدم جماعت کے کارندوں اور 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور بڑی تعداد گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ سیاسی جماعت کے کارکنان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ٹارگٹ کلنگ کے مینہ الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔

    پڑھیں :   رینجرز کو اختیارات دینے کی کبھی مخالفت نہیں کی، فاروق ستار

    یاد رہے ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کی گئی تھی جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آج منعقد کردہ ریلی بارشوں کی پیش نظر مؤخر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

     

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایکشن، 24 گھنٹوں میں 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایکشن، 24 گھنٹوں میں 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بفرزون میں کارروائی 2 مبینہ ٹارگٹ کلر،  بھتہ خور گرفتار ، تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علی الصباح کراچی کے علاقے بفرزون میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے  مبینہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیاہے کہ ’’دونوں ملزمان  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے عسکری وننگ سے بتایا گیا ہے۔

    پڑھیں : کراچی: دوفوجی اہلکاروں کا قتل، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

    ملزمان کی شناخت جاوید اور سلمان منّا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں گھروں سے حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، قبل ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاقت آباد میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر 3 کارکنان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں یوسی آرگنائزر محمد ایوب قریشی اور نومنتخب جنرل کونسلر کو شاہد کو حراست میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    قبل ازیں پولیس نے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں شاہ جہاں واصف خان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق علی رضا جیل سے 5 سال جیل کاٹ کر کچھ عرصے قبل رہا ہوا ہے، علاوہ ازیں پولیس نے کھارادر سے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں بھی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

  • انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت منظور

    انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت منظور

    حیدرآباد: سیشن جج کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انیس قائم خانی کے  خلاف 1994 میں درج جلاؤ گھیراو کے مقدمے میں قبل از ضمانت گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو دلائل

    دیے کہ ’’ملزم کے خلاف درج مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے اور میرا ملزم کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ او ر اقدام قتل میں ملوث نہیں ہے‘‘۔

    پڑھیں :                انیس قائم خانی طبعیت بگڑنے کے باعث جیل سے اسپتال منتقل

    عدالت نے ملزم کے دلائل سننے کے بعد مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری دیتے ہوئے انیس قائم خانی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کردیا۔

    یاد رہے انیس قائم خانی کی ڈاکٹر عاصم کیس میں ضمانت منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کے باعث انیس قائم خانی کو کراچی کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :       وسیم اختر،انیس قائم خانی، اورروف صدیقی کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا

    ڈاکٹر نے انہیں ابتدائی طبی معائنے کے بعد آئی سی یو میں شفٹ کردیا ہے جہاں ڈاکٹر عاصم طبیعت ناسازی کے باعث پہلے ہی داخل ہیں۔

                واضح رہے انیس قائم خانی کے خلاف حیدرآباد میں 22 سال قبل جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • نیب نے سابق ایم ڈی پیپکو’طاہربشارت ‘چیمہ کو گرفتارکرلیا

    نیب نے سابق ایم ڈی پیپکو’طاہربشارت ‘چیمہ کو گرفتارکرلیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نےسابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ کو دورانِ ملازمت ناجائز اختیارات کے استعمال کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پیپکوبشارت چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں غیرقانونی بھرتیاں کروائیں۔

    بشارت چیمہ کی گرفتاری لاہورہائی کورٹ کے حکم کے بعد عمل میں لائی گئی۔ سابق ایم ڈی پیپکو کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کرکیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ طاہر بشارت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دور میں ہونے والے رینٹل پاورکیس میں بھی ملوث ہیں۔

    مزید پڑھیں نیب کی بڑی کاروائی کراچی ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران گرفتار

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں نیب کی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل بھی نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر  کئی سرکاری افسران کو گرفتار کیا ہے۔

  • ڈاکٹرفاروق ستارکا کوآرڈینیٹر آفتاب احمد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

    ڈاکٹرفاروق ستارکا کوآرڈینیٹر آفتاب احمد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نےحراست میں لے لیا، آفتاب احمد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کو فیڈرل بی ایریا سے ان کی رہائش گاہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ فی الحال ان کی گرفتاری کی وجوہات سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

    آفتاب حسین 1990ء سے ایم کیو ایم سے وابستہ ہیں اور سال 2002 سے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق آفتاب حسین کو ان کے گھر سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے آفتاب احمد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب کئی سالوں سے ان کے ساتھ اپنی ذمے داریاں انجام دے رہا تھا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وہ ایک شریف انسان ہے اور اپنا بزنس بھی چلا رہا تھا۔

     

  • رحیم یارخان: را کا تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار

    رحیم یارخان: را کا تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار

    رحیم یار خان: حساس اداروں نے رحیم یار خان سے چرواہے کے روپ میں شیرباز عرف کمانڈر نامی را کے ایک اور ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    را کے ایجنٹوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ملک بھر میں را کے ایجنٹوں کی کھوج میں حساس اداروں کی کارروائیوں میں مزید تیزی آ رہی ہے، کلبھوشن کے بعد آج ایک اور را ایجنٹ حساس اداروں کے ہتھے چڑھ گیا۔

    رحیم یار خان میں حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے ایک اور تربیت یافتہ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹ طویل عرصے سے رحیم یار خان میں رہائش پذیر تھا، جسے گرفتاری کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اے آروائی نیوز نے گرفتار را ایجنٹ کانام حاصل کرلیا، شیرباز عرف کمانڈر کوحساس ادارے نے چولستان تحصیل صادق آباد کےعلاقے چک ایک سو چون سے گرفتارکیا۔

    را ایجنٹ شیرباز چرواہےکے روپ میں کالعدم تنظیم بی آر اے اوربھارت سے آنیوالے ایجنٹوں کاسہولت کارتھا، ذرائع کا کہنا ہے ایجنٹ کا تعلق بلوچستان سےگرفتارکلبھوشن گروپ سےہوسکتا ہے۔

  • راجستھان : بھارت نے35پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا

    راجستھان : بھارت نے35پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا

    راجستھان: بھارت نے راجستھان میں خواتین اوربچوں سمیت پینتیس پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا،دفترخارجہ کا کہنا ہے گرفتارپاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

    نامکمل سفری دستاویزات یا را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے ردعمل پر بھارت نے پینتیس پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا، خواتین اوربچوں سمیت گرفتارکئے گئے پاکستانیوں پرنامکمل سفری دستاویزات رکھنے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہریوں کو راجستھان کے علاقے جیسلمیرسے گرفتارکیا گیا،پاکستانیوں کے پاس متھرا اورہری دوارکا ویزا تھا،پولیس حکام کا کہنا ہے گرفتارپاکستانیوں کا تعلق میرپورخاص،عمر کوٹ اورتھرپارکرسے ہے اوروہ موناباؤ کے راستے بھارت گئے تھے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے بھارت میں گرفتارپاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں،تفصیلات ملنے کے بعد معاملے کو دیکھیں گے۔

  • رینجرزکی کارروائی، کورنگی سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    رینجرزکی کارروائی، کورنگی سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جار ی ہیں، جس میں ٹارگٹ کلر سمیت نوملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن میں تیزی آگئی ہے، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں سمیت نوملزمان دھر لئے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کورنگی سے ٹارگٹ کلرارشدعرف اسدچھوٹو کو گرفتارکرلیا۔

    ملزم سیاسی جماعت کےعسکری ونگ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا رکن ہے۔ملزم نے قتل اوربھتہ خوری کی وارداتوں کااعتراف کیا ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے ڈیفنس سے ملزم نعیم خان کو گرفتارکرلیا جو سیکیورٹی کمپنی کااسلحہ لوگوں کو کرائے پردیتاتھا، ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کو عدالت سےنوے روزکیلئے تحویل میں لےلیاگیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رام سوامی اور کھارادر سے ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق مختلف جماعتوں کے عسکری ونگز سے ہے۔

    رینجرز نےایک اور کارروائی میں مختلف علاقوں قائد آباد، اسحاق جوکھیو گوٹھ اور سولجر بازار میں کارروائی کرکے ڈاکواور بھتہ خوروں سمیت چار ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • لاہورکے بعد کراچی سے بھی نوجوان کو شام بھیجنے کا انکشاف

    لاہورکے بعد کراچی سے بھی نوجوان کو شام بھیجنے کا انکشاف

    کراچی : لاہورکے بعد کراچی سے بھی نوجوان کو شام بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    کراچی میں نوجوان کو شام بھیجنے والا کالعدم تنظیم کا کارندہ دھر لیا گیا، سی ٹی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے عزیز اللہ کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق کالعدم جنداللہ حاجی خلیل گروپ سے ہے۔

    ملزم کو چندہ اکٹھا کرنے کا ٹاسک ملا تھا اور اس کے بارہ سے چودہ ساتھی بھی ہیں، سی ٹی ڈی نے ملزم کا تیس روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق عزیز اللہ نوجوانوں کو بھرتی کیلئے ترغیب دیتا تھا اوراس نے حمزہ نامی لڑکے کو شام بھیجا جو دوران لڑائی مارا گیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ہی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • نیب کا سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ: ڈائریکٹر پلاننگ گرفتار

    نیب کا سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ: ڈائریکٹر پلاننگ گرفتار

    کراچی : نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹر پلاننگ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی سندھ میں کارروائیاں جاری ہیں۔ نیب نے سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار ڈائریکٹر پلاننگ گلشن اقبال ندیم خان کو چائنہ کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ندیم خان غیر قانونی نقشے پاس کرنے اور الائٹمنٹ دینے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اقبال ندیم خان کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ماہ جون میں رینجرز اہلکاروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا تھا، یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے بھی نیب کے چھاپوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔